Yuval Noah Harari Except From Sapiens In Urdu. Change, History Paradise And Hell فرض کریں ایک ہسپانوی دہقان ہے وہ 1000ء میں کسی بھلے دن لمبی تان کر سوتا ہے اور پھر 500 برس بعد اسکی آنکھ کھلتی ہے۔ وہ اپنے آپ کو ایک بندرگاہ پر پاتا ہے جہاں غل غل کرتے ملاح کولمبس کی کشتیوں نینا، پینتا اور سانتاماریا پر سوار ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسے ایسا منظر دیکھ کر کبھی حیرانگی نہ ہوتی۔ اس کے لیے دنیا ابھی تک وہیں کھڑی تھی جہاں پانچ سو برس پہلے ہوتی تھی۔ یہ درست ہے کہ اب تک ٹیکنالوجی، ادب اور سیاسی سرحدوں میں کافی تبدیلی آچکی تھی لیکن بہرحال اس قرون وسطیٰ کے دور کے دقیانوسی خیالات کے شخص کو دونوں ادوار میں کوئی بڑا فرق نظر نہ آتا۔ مگر فرض کریں کہ کولمبس کی کشتی پر سوار ہونے والے کسی ملاح کی آنکھ لگ جاتی اور پھر اسکی آنکھ اکیسویں صدی میں آئی فون کی جھنجھناتی ہوئی رنگ ٹیون سے کھلتی تو اسکی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ جاتیں۔ وہ خود کو ایسی دنیا میں پاتا جو اس کے خواب و خیال سے بھی کہیں آگے تھی۔ کیا یہ جنت ہے ؟ وہ خود سے ہوچھتا اور پھر بڑبڑا کے خود ہی جواب دیتا۔ کیا خبر یہ جہنم ہو۔۔ یوول نوح ...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.