Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Birth Day

Dr. Abdus Salam, Pakistani Scientist And His Indian Math Teacher Professor Ganguly.

 Dr. Abdus Salam, Pakistani Scientist And His Indian Math Teacher Professor Ganguly. 1979  میں نوبیل انعام جیتنے کے بعد ڈاکٹر عبدالسلام نے بھارتی حکومت سے درخواست کی کہ پروفیسر انیلیندرا گانگولی کو تلاش کیا جائے جنہوں نے تقسیم سے پہلے لاہور کے سناتن دھرما کالج میں ڈاکٹر عبدالسلام کو ریاضی سکھائی تھی انہیں اپنے استاد سے ملنے کے لیے دو سال تک انتظار کرنا پڑا- آخرکار 1981 میں انہیں بھارت جانے اور پروفیسر گانگولی سے ملاقات کا موقع ملا جو تقسیم کے بعد کلکتہ مقیم ہو گئے تھے- پروفیسر گانگولی انتہائی ضعیف ہو چکے تھے اور بستر سے اٹھنے کے بھی قابل نہیں تھے- ڈاکٹر عبدالسلام نے اپنا نوبیل انعام پروفیسر گانگولی کو پیش کیا اور کہا 'سر یہ انعام مجھے اس وجہ سے ملا ہے کہ آپ نے مجھے ریاضی سکھائی اور میرے دل میں ریاضی سے محبت پیدا کی'- پروفیسر گانگولی کے گلے میں نوبیل انعام ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا 'اس انعام کا اصل حقدار میں نہیں آپ ہیں ایک شاگرد کا ایک استاد کے لیے یہ کہنا ان تمام سرحدوں کو توڑنے کے مترادف تھا جو تقسیم ہند کے بعد دو ملکوں اور مذاہب کے درمیان حائل تھیں- یہ ایک شاگرد کی طرف سے

Perveen Shakir Birth Day Today. 24 November

 Today Is Perween Shakir Birth Day.  خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی آج 69 ویں سالگرہ ہے  آج  24 نومبر اردو کی معروف شاعرہ پروین شاکر کے چاہنے والے ان کی 69 ویس سالگرہ منارہے ہیں،  معروف شاعرہ پروین شاکر چوبیس نومبر انیس سو باون کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور انیس سو ستتر میں ان کا پہلا مجموعہ کلام خوشبو شائع ہوا۔ اس مجموعہ کی غیر معمولی پذیرائی ہوئی اور پروین شاکر کا شمار اردو کے صف اول کے شعرامیں ہونے لگا۔ خوشبو کے بعد پروین شاکر کے کلام کے کئی اور مجموعے صد برگ، خود کلامی اور انکار شائع ہوئے۔ ان کی زندگی میں ہی ان کے کلام کی کلیات ”ماہ تمام“ بھی شائع ہوچکی تھی، جبکہ ان کا آخری مجموعہ کلام کف آئینہ ان کی وفات کے بعد اشاعت پذیر ہوا۔معروف شاعرہ پروین شاکر کو اگر اردو کے صاحب اسلوب شاعروں میں شمار کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ انہوں نے اردو شاعری کو ایک نیا لب و لہجہ دیا اور شاعری کو نسائی احساسات سے مالا مال کیا۔ ان کا یہی اسلوب ان کی پہچان بن گیا۔ آج بھی وہ اردو کی مقبول ترین شاعرہ تسلیم کی جاتی ہیں۔   پروین شاکر نے کئی اعزازات حاصل کئے تھے جن میں ان کے مجموعہ کلام خوشبو پر دیا جانے والا آدم ج