What Is Secularism? Explained in Urdu By Allama Waheed Ud Din Khan. Urdu blogpost About What Is Secularism.
What Is Secularism? Explained in Urdu By Allama Waheed Ud Din Khan. Urdu blogpost About What Is Secularism. سیکولرزم کیا ہے سیکولرزم کے بارے میں منصفانہ رائے قائم کرنے کے لیے دو چیزوں میں فرق کرنا ضروری ہے - وہ یہ کہ ایک ہے سیکولر فلاسفی، اور دوسری چیز ہے سیکولر پالیسی - دونوں کے درمیان واضح فرق ہے - جو لوگ اس فرق کو نہ سمجھیں، وہ سیکولرزم کے بارے میں صحیح رائے قائم نہیں کرسکتے - سیکولر فلاسفی ابتداء ان لوگوں کے ذہن کی پیداوار تھی جو ملحدانہ سوچ کا شکار تھے - مگر بعد کو فلسفے سے الگ ہوکر سیکولرزم، جمہوری نظام کی عملی پالیسی بن گیا - عملی پالیسی کی حیثیت سے اس کا مطلب یہ تھا کہ ............ مذہبی امور کو لوگوں کی انفرادی آزادی کا معاملہ قرار دے دینا، اور مشترک مادی مفادات کو اسٹیٹ کے دائرے کی چیز سمجھنا - قدیم زمانہ مذہبی جبر کا زمانہ تھا - موجودہ زمانے میں مذہبی آزادی کو لوگوں کا ایک ناقابل تنسیخ حق قرار دے دیا گیا ہے - سیکولر پالیسی دراصل لوگوں کی اسی مذہبی آزادی کا ایک حصہ ہے - پہلے زمانے میں یہ طریقہ تھا کہ ایک مذہبی گروہ دوسرے مذہبی گروہ کو ...