Melma, Melmastia, Snowfall In Kalam, Behrin and Snowfall In Murree. غالباً دو ہزار تین یا چار کے آس پاس کی بات ہے ۔ بحرین کالام روڈ شدید برفباری کے باعث بند ہوچکا تھا ۔ ایسے میں کالام میں غیر ملکی سیاحوں کا ایک گروپ پھنس گیا ۔ یہ مجھے صحیح سے یاد نہیں کہ یہ گروپ تین چار افراد پر مشتمل تھا یا صرف ایک couple تھا ۔ لیکن اتنا یاد ہے کہ ان گورے سیاحوں میں سے ایک خاتون کافی معمر اور جسمانی طور پر کمزور تھی ۔ روڈ بند ہوچکا تھا اور بحرین تک جانے کیلئے سب کو برف میں تیس پنتیس کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا تھا ۔ لیکن اس معمر خاتون کیلئے برف میں چلنا ممکن ہی نہیں تھا ۔ اسی وجہ سے یہ لوگ شدید پریشان اور گھبرائے ہوئے تھے ۔ تب کالام کے دس پندرہ نوجوانوں نے اکٹھے ہوکر ان سیاحوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے اس خاتون کو سٹریچر پر ڈال کر سٹریچر کندھوں پر اٹھائے بحرین تک لیجانے کا منصوبہ بنایا ۔ اور یوں دس پندرہ بہادر نوجوانوں کی یہ ٹولی شدید خراب موسم، خون جما دینے والی سردی اور ہر قدم پر پھسلنے والے برفیلے راستے پر اس خاتون کو سٹریچر پر لٹائے بحرین تک چھوڑ کر آئے تھے ۔ انہ...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.