Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Sher Shah

Rupee, Rupia Introduced By Sher Shah Suri In India In 1540. Urdu Info

Rupee, Rupia Introduced By Sher Shah Suri In India In 1540. Urdu Info جب شیر شاہ سوری نے کلمہ طیبہ والا روپے کا سکہ متعارف کروایا: سنہ 1540 میں فرید خان المعروف شیر شاہ سوری نے مغلیہ سلطنت کے دوسرے حکمران نصیر الدین محمد ہمایوں کو شکست دے کر دلی کے تخت پر براجمان ہوتے ہی ہندوستان کو تعمیر و ترقی کے ایک سنہرے دور میں داخل کر دیا، نیز ملک میں زرعی، مالی اور انتظامی اصلاحات نافذ کرنا شروع کر دیں۔ حکومتی امور چلانے کے دوران شیر شاہ سوری کو علم ہوا کہ ملک کی کرنسی کا موجودہ نظام خامیوں کا شکار ہے جس کی وجہ سے تجارت اور لین دین میں مشکلیں آ رہی ہیں تو انہوں نے متعلقین کو ایک ہیئت بتا کر نئے سکے ڈھالنے کا حکم دیا۔ سنہ 1542 میں جب 11.4 گرام (ایک تولہ) وزنی چاندی کا ایک سکہ شیر شاہ کو مشاہدہ کے لیے پیش کیا گیا تو انہوں نے اس کے دونوں رخ بغور دیکھنے کے بعد کہہ ڈالا ’یہ روپیہ ہے۔‘ روپیہ ویسے تو سنسکرت لفظ ہے جس کا مطلب ہے خام چاندی۔ تاہم ہندوستان میں کوئی یکساں سکہ موجود نہیں تھا جو ہر جگہ استعمال ہوتا ہو۔ شیر شاہ سوری نے اس قدیم لفظ کا دوبارہ احیا کر کے چاندی کے سکے کو 479 سال قبل ایک ایسا نام د