Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu blogs

Taking over Indian BORDERS and what is INDIA doing? : Geopolitical case study In Urdu

Taking over Indian BORDERS and what is INDIA doing? : Geopolitical case study In Urdu Taking Over Indian Borders And What Is India Doing? Think School Documentary In Urdu. Think School ہندوستانی دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی اور چینی فوجی ان کی متنازع سرحد پر ہاتھا پائی میں شدید لڑائی میں زخمی ہوئے ہیں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک چینی فوجیوں کے ساتھ سرحدی جھڑپ کے بعد زخمی اور ناراض ہے جس میں کم از کم 20 ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔ ہلاک um بھارت نے چین کے ساتھ اپنی سرحد پر 50,000 فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے فوجی سازی نے ہمالیہ میں ایک تازہ تنازعہ کے خدشات کو جنم دیا ہے  ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ 8 ستمبر 2022 کو وادی گالبن میں 38 چینی فوجیوں کی موت ہو گئی، بھارت اور چین نے اعلان کیا۔ کہ ان کے فرنٹ لائن دستوں نے لداخ کے گوگرہ ہاٹ اسپرنگس کے علاقے سے منقطع ہونا شروع کر دیا تھا اور یہیں پر بھارتی فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان 28 ماہ سے زائد عرصے سے تعطل کا شکار ہے اور اگر آپ کو یاد ہو تو مئی 2020 میں اس کا آغاز خونریزی کے ساتھ ...

Jin Chamatna. schizophrenia Explained In Urdu.

 Jin Chamatna. schizophrenia Explained In Urdu.   What Is schizophrenia? Urdu Blog کیا آپکو پتا ہے آج تک  ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جس میں کسی اندھے شخص کو جن چمٹنے ہوں یا نظر آئے ہوں۔ کیوں کہ جن چمٹنا نامی بیماری ایک سائکولوجیکل بیماری ہے جسے شیزو فرینیا کے نام سے جانا جاتا ہے. اور اس بیماری میں ہمارا دماغ کیمیکل ام بیلنس کی وجہ سے ظاہری دنیا کے بارے میں غلط ادراک کرنا شروع ہوجاتا ہے اور مبہم خیالات ، غلط تصورات اور hallucinations پیدا کرنا شروع ہو جاتا ہے لیکن  اس غلط ادراک کے لئے ہمارے دماغ کے پاس دنیا کے بارے میں پہلے سے موجود ڈیٹا ہونا بہت ضروری ہے. اور اندھے  شخص  کے پاس یہ ڈیٹا سرے سے ہی موجود نہیں ہوتا سو  اس ڈیٹا کی کمی کی وجہ سے اندھے لوگوں کا دماغ دنیا کے بارے میں غلط preception نہیں قائم کر سکتا اور یوں اندھے لوگ شیزو فرینیا یا پھر عرف عام جن چمٹنے سے بچ جاتے ہیں۔   ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ  schizophrenia  یا پھر جن چمٹنا کیا ہے؟ یہ وہ بیماری ہے جس میں انسان کو ایسی چیزیں دکھائی دیتی ہیں جو حقیقت میں وجود نہیں رک...

We Must Respect Other's Privacy. Urdu Blog By Zaigham Qadeer.

 We Must Respect Other's Privacy. Urdu Blog By Zaigham Qadeer. ہمارا بہت بڑا کلچرل ایشو کسی دوسرے شخص کی پرائیویسی کی قدر نا کرنا ہے۔ چسکے لینا، کسی کی زندگی میں بے جا دخل کرنا اور اس کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے پہ مجبور کرنا ہماری کلچرل عادات میں سے ایک ہے۔ مجموعی طور پہ ہم بہت چسکے باز ہیں جن کو دوسروں کی پرائیویسی بریچ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے۔ مہذب دنیا میں اصول یہ ہے کہ اگر آپ کو سڑک پہ کوئی اپنی کار کیساتھ ہراس کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو آپ اس شخص کو کچلنے کا حق تک رکھتے ہیں اور اگر اس دوران اگلا شخص مر بھی جائے تو آپ پر کوئی فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی کیونکہ اس شخص نے آپ کی پرائیویسی کو بریچ کیا اور آپ کو علم نہیں کہ اس کی expectations  کیا تھی اور کیا نہیں۔ یہی حال آجکل کچھ اینکرز اور یوٹیوبرز کا ہے جو کہیں بھی کبھی بھی چھاپہ مارنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔ گو یہ بھی ایک ری ایکشن ہے جس میں عدالتوں سے مایوسی اور قانون پہ بھروسہ نا ہونا سب سے بڑے فیکٹرز ہیں لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں نکلتا کہ آپ کہیں بھی کسی بھی شخص کو روک کر اس پہ چھاپہ مار کر دھاوا بھول سکتے ہیں۔ اگر آپ...

Don't Take Your Children To Your Office. Urdu Attitude Blog For Employees.

 Don't Take Your Children To Your Office. Urdu Attitude Blog For Employees. جب کسی سرکاری دفاتر میں جاؤ تو اپنے پانچ سے دس سال کے بچوں کو ساتھ لے کر نہ جائیں، اگر لے جانا مجبوری ہے تو پھر وہاں سر سر کر کے زیادہ جھکے نہ اور نہ زیادہ منت سماجت کریں۔ بچے پر بُرے اثرات پڑتے ہیں۔ یقین کریں وہ آپ کے ایک ایک لفظ پر اور آپ کی باڈی لینگویج، ہاتھوں انگلیوں اور آنکھوں تک پر غور کررہا ہوتا ہے۔ بھیا پاکستان کا سسٹم عجیب ہے آفسرز کو بھی چاہیے کہ جب کو سائل اپنا مسلہ لے کر آئے اور اُس کے ساتھ بیٹا یا خاص تو پر بیٹی ہو اُس سائل کا کام چاہے کرے یا کام نہ کرے مگر اُسے مسکراہ کر تھوڑی سی عزت دے دے، نرم لہجے میں نرمی ہو، کرسی بھی دے دے۔ اکیلا آئے تو بعد میں بدلہ اتار لیا کرے۔ بچوں کا باپ ان کا ہیرو ہوتا ہے، آپ اپنی تھوڑی سی فرعونیت یا روح کی تسکین کے لیے اس کا ہیرو مارنے کی کوشش کرتے ہو۔ سوچیں کوئی آپ کے سامنے آپ کے فلمی یا کھیل ، ادب یا مذہب کے ہیرو کو کچھ کہے تو آپ کیا کریں گے۔ باپ تو بچے کا مکمل آل ان ون ہیرو ہوتا ہے اس کمزور سے بچے کے سامنے ان کے والدین کو زلیل و خوار نہ کیا کریں۔ بہت شکریہ

Tribute To Urdu Poet Habib Jalib By Pashto Poet Hamdard Yousafzai.

 Tribute To Urdu Poet Habib Jalib By Pashto Poet Hamdard Yousafzai. Habib Jalib Kon Tha? ایک ایسے دور میں جب لفظ کوڑیوں کے مول بک رہے تھے ایک ایسے دور میں جب سیاست سے لوگوں کو متنفر کرنے کے لئے جعلی ادیب اور شعرا ہر جگہ دستیاب تھے  ایک ایسے دور میں جب قافیہ بند شعرا نے ریاستی مراعات سے بڑے بڑے بنگلے بنائے  ایک ایسے دور میں جب بانو آپا کو بھی ضیاع الحقی اسلام کےلئے خود ساختہ حرام و حلال کا فلسفہ سامنے لانا پڑا  ایک ایسے دور میں جہاں تمام سائنسی روایات کو پس پشت ڈال کے اشفاق احمد نے لوگوں کو تین سو ساٹھ کے “زاویوں “ میں گھما کر رکھا تھا  ایک ایسے دور نعرہ حق بلند کرنا جان جانے کے مترادف تھا  جیلوں میں سڑنے کا حوصلہ کس ادیب کو تھا  رائٹر گلڈ کے نام پہ شہابوں نے حکومت کے غلام گردشوں میں گھمانے کے سارے گر لوگوں نے سیکھ لئیے  ایسے گئے گزرے دور جس کو بلاشبہ قحط الشعرا اور قحط الادبا کہا جاسکتا ہے  ایسے دور میں حبیب جالب پکار اٹھے تھے  دیپ جس کا محلات ہی میں جلے چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے ایسے دستور کو، صبح ب...

How Employees Are Treated In America. Urdu Blog By Nadia Batool Bukhari.

 How Employees Are Treated In America. Urdu Blog By Nadia Batool Bukhari. آج نیویارک میں ژالہ باری کے باعث بہت سے کاروباری مراکز بند ہیں ۔ میں جس کمپنی میں ملازمت کرتی ہوں وہ امریکہ کی ٹاپ فائیو فارچون کمپنیز میں سے ایک ہے۔ آج صبح دس بجے انھوں نے مجھے میسیج بھیجا کہ آج موسم کی خرابی کے باعث آپ سب گھروں ہی میں رہیں اور اپنا خوب خیال رکھیں آپ کی تنخواہ آپ کو مل جائے گی۔ اب میرا مسئلہ یہ ہے کہ نہ میں ای میلز پڑھتی ہوں نہ ہی میسیج پہ توجہ دیتی ہوں بلکہ جو خطوط میری رہائش گاہ پہ آتے ہیں ان میں سے بیشتر کئی سال گزرنے کے باوجود آج بھی لفافے میں بند ہی ہیں۔  خیر اپنی اسی سستی کے باعث جب میں کام پہ پہنچی تو مجھے سیکیورٹی نے بتایا کہ آفس بند ہے۔ میں نے بجائے اپنی آفس کی App پہ جانے کے مینجمنٹ کو ایمیل کردی ۔ جس کو پاتے ہی اب تک مجھے انتظامیہ کی کئی فون کالز اور ایمیلز آچکی ہیں کہ پلیز ٹیکسی لے لو اور ٹرینیں خطرناک ہیں اس موسم میں ہم آپ کی ٹیکسی کا کرایہ ادا کریں گے۔ میں مسلسل سمجھا رہی ہوں کہ آپ بے فکر ہو جائیں میں محفوظ ہوں اور اگر ٹیکسی لینی پڑی تو یقیناً آپ کو اطلاع دے دوں گی۔  ...

Concept Of God In Urdu By Allama Wahiduddin Khan. Urdu Blog

 Concept Of God In Urdu By Allama Wahiduddin Khan. Urdu Blog خــدا کا تصـور ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ سیکولر فکر رکهنے والے اہل علم نے یہ بات کہی ہے کہ خدا کا کوئی حقیقی وجود نہیں، وه انسانی ذہن کی تخلیق ہے ــــــــــــــــــــــ خدا، انسان کی ایک عظیم ایجاد ہے - یہ صرف ایک ورڈ پلے (word play) ہے - زیاده درست بات یہ ہے کہ اس طرح کہا جائے کہ ـــــــــــــــــــــ انسان، خدا کی ایک عظیم تخلیق ہے - خدا کے وجود کے بارے میں علمی غور فکر سب سے پہلے فلسفہ میں شروع ہوا - فلسفہ اس معاملے میں کسی حتمی انجام تک نہ پہنچ سکا - گلیلیو اور نیوٹن کے بعد غور و فکر کا سائنسی انداز شروع ہوا - سائنس کا موضوع اگر چہ خالق نہیں تها، بلکہ اس کے اپنے الفاظ میں، نیچر تها - مگر نیچر کیا ہے - نیچر تخلیق کا دوسرا نام ہے - گویا سائنس کا موضوع ہے ـــــــــــــــــــــ خالق کے حوالے کے بغیر مخلوق کا مطالعہ کرنا - سائنسی مطالعے میں پہلے، نیوٹن کے زمانے میں، یہ مان لیا گیا تها کہ دنیا ایک میکانکل ڈزائن ہے - اس کے بعد ردر فورڈ کے زمانے میں معلوم ہوا کہ دنیا ایک میننگ فل ڈزائن ہے - اس کے بعد فریڈ ہائل کا...

Wali Khan, Fatima Jinnah, Qayum Khan And Ayub Khan By Ajmal Khattak.

 Wali Khan, Fatima Jinnah, Qayum Khan And Ayub Khan By Ajmal Khattak. مادر ملت فاطمہ جناح کا کہنا ہے کہ اگر ولی خان میرے جلسے کی صدارت نہیں کریں گے تو میں اس جلسے میں شرکت نہیںکروں گی۔ جب سردار شوکت حیات نے یہ پیغام ولی خان تک پہنچایا تو خان صاحب نے اپنے موقف سے رجوع کرلیا۔ خان صاحب دراصل متحدہ محاذ کےکسی رہنما کوصدارت سونپنا چاہتے تھے، تاہم قائد اعظم کی ہمشیرہ کا اصرار تھا کہ صدارت ولی خان ہی کریں گے۔1964کےصدارتی انتخابات کے سلسلے میں محترمہ فاطمہ جناح کی حمایت میں ولی خان کی زیر صدارت پشاور کےاس تاریخ ساز جلسے نے ایوب خان کے اوسان خطا کردئیے۔ جلسے کے بعد یونیورسٹی ٹائون میں سردار عبدالرشید کے ہاں مقیم محترمہ فاطمہ جناح سے ولی خان جب ملنے گئے تومحترمہ کی تمام گفتگو کا محور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کا مثالی نظم و ضبط اور پرجوش اندازِ اپنائیت تھا۔ خواجہ ناظم الدین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں نے مسلم لیگ سرحد (پختونخوا) کے صدر کو ہدایت کی ہے کہ ولی خان موجود ہیں، اب آپ کو میرے پاس مشورے کے لئے آنے کی ضرورت نہیں  ولی خان نے اس اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اِن صاحب ...

Prime Minister Of Pakistan And Food Love. Urdu Book Jo Hum Pe Gurzi.

 Prime Minister Of Pakistan And Food Love. Urdu Book Jo Hum Pe Gurzi. ’ہمارے وزیرِاعظم کھانوں کے اتنے شوقین تھے کہ جب بھی وہ بیرونِ ملک دوروں پر ہوتے تو وہاں موجود سفارتکاروں کو ملاقاتوں کے ایجنڈے سے زیادہ ان کے پسندیدہ کھانوں کے حوالے سے فکر مند ہونا پڑتا۔ پھر وزیرِاعظم سفارتکاروں کی جانب سے تیار کردہ بریفنگ اور بات چیت کے نکات کو شاز ہی پڑھتے اور عموماً دوسرے سربراہِ مملکت سے رسمی ملاقات کرنے کے بعد رفریشمنٹ کے ساتھ انصاف کرنے لگتے اور دوسرے سربراہِ مملکت کی بات پر کم ہی توجہ دیتے‘۔ انڈونیشیا میں بوسنیا کے مسلمانوں کی حالتِ زار پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ان کی بے حسی کی انتہا دیکھی گئی۔ جب عالمی رہنما بوسنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے پالیسی بنانے کی کوشش کر رہے تھے اس وقت ہمارے وزیرِاعظم نے کہا کہ ان کے لیے ’مونگ پاپڑ‘ کا انتظام کریں، وہ اسے انڈونیشیا کی سوغات سمجھتے تھے۔  آدھی رات کو انڈونیشیائی اہلکاروں سے ٹوکری بھر کر پاپڑ کی درخواست کرنی پڑی جسے  وزیرِاعظم نے خوب مزے لے کر کھایا (شکر ہے کہ انہوں نے ہوٹل کے کمرے میں پہنچنے تک انتظار کیا)۔ ’بھ...

Vladimir Lenin. Urdu Article About Lenin Life And Works

 Vladimir Lenin. Urdu Article About Lenin Life And Works. ولادیمیرالیچ لینن پیدائشی نام ولادیمیر الیچ الیانوف تھا اور اس کا فرضی نام وی آئی لینن تھا جسے آج بھی دنیا لینن کی نام سے یاد کرتے ہیں، لینن 22 اپریل 1870ء میں سمبرسک میں پیدا ہوئے جو دریائے وولگا کے کنارے آباد ہے لینن روسی انقلابی اشتراکی سیاست دان اکتوبر کے انقلاب کے رہنما اور 1922ء روسی سوویت سوشلسٹ جمہوریہ کے پہلے رہنما تھے ٹائم میگزین نامی جریدے نے انہیں بیسویں صدی کے 100 بااثر افراد میں سے ایک قرار دیا نظریہ مارکس میں ان کے حصہ کو نظریہ لینن کہا جاتا ہے لینن روسی سلطنت کے شہر سمبرسک (جس کا نام تبدیل کرکے الیانوسک کر دیا گیا) میں الیا نکولائیوچ اور ماریا ایلکزینڈرونا الیانووا کے گھر پیدا ہوئے ان کے والد تعلیم کے شعبہ میں ایک کامیاب روسی اہلکار تھے1886ء میں ان کے والد دماغی شریانوں کے پھٹنے سے انتقال کر گئے  مئی 1887ء میں جب لینن سترہ سال کے تھے تو ان کے بھائی الیگزینڈر کو تسار الیگزینڈر سوم پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کے منصوبہ میں شامل ہونے کے شبہ میں گرفتار کر کے دہشت گردی کے الزام میں پھانسی دے دی گئی اور ان کی بہن اینا جو...

Trinidad and Tobago, A Country where Pakistani Can Go Without Via

Trinidad and Tobago, A Country where Pakistani Can Go Without Visa. Urdu Info Blog Trinidad And Tobago. Urdu Article ٹرینی ڈاڈ اینڈ ٹوبیگو  کا نام بھی  ان ملکوں میں شامل ہے جہاں پاکستانی ویزہ کے  بغیر جا سکتے ہیں – اسی وجہ سے عام پاکستانی اسے تیسری دنیا کا کوئی غیر معروف اور غریب سا ملک سمجھتے ہیں  کریبین کا یہ  چھوٹا سا ملک 'زیادہ  فی کس آمدنی ' والے ملکو ں میں شمار ہوتا ہے – 2020میں اس کی فی کس جی ڈی پی 15،384 امریکی ڈالر تھی جبکہ اسی سال پاکستان کی فی کس جی ڈی پی 1،194تھی ( یہ اعدادو شمار تھوڑے کم زیادہ ہو سکتے ہیں لیکن دونوں ملکوں میں فرق اتنا ہی ہے    ٹرینی ڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی جی ڈی پی میں مینو فیکچرنگ  / ویلیو ایڈڈ کا حصّہ 21% ہے جو مسلسل بڑھ رہا ہے جبکہ پاکستان میں 11% ہے جو مزید کم ہو رہا ہے  اس ملک کے پاکستان کے ساتھ ویزا فری سفر کی وجوہات تاریخی ہیں –  نو آبادیاتی دور میں مزدوروں کے طور پر آنے والے ہندوستانی ٹرینی ڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کا سب سے بڑا ایتھنک گروہ ہیں – بھارت اور پاکستان  کے سفری انتظامات کی بنیاد ان ملکوں ...

Chor, Choori, Namaz, Sarfaroosh Film, Santosh Kumar And Sabiha.

 Chor, Choori, Namaz, Sarfaroosh Film, Santosh Anand And Sabiha.  پہلی فلم جو مجھے دیکھنا یاد ہے سرفروش تھی ، صبیحہ سو رہی تھی کہ سنتوش کھڑکی سے گھسا، اسی لمحے فجر کی اذان کی آواز ابھری، سنتوش کمار  اپنی چادر زمین پر بچا کے نماز شروع کر دی، صبیحہ کی آنکھ کھل گئی دیکھا ایک شخص قریب ہی نماز پڑھ رہا ہے حیران رہ گئی  اسنے نماز  ختم کی تو صبیحہ نے پوچھا تم کون ہو سنتوش نے کہا ایک چور، لیکن تم تو نماز پڑھ رہے تھے...تو جواب ملا ...چوری میرا پیشہ، نماز میرا فرض ہے....مجھے یاد ہے کہ پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ..شاید اسی وجہ سے فلم کا بس یہ ہی سین یاد رہا بعد میں سمجھ آیا کہ یہ ڈائلاگ ہمارے   معاشرے کے ایک المیے،  منافقت، کو پسندیدہ فعل بتا رہا تھا...اور قوم تالیاں پیٹ رہی تھی  Sarfarosh Of Santosh Kumar. Urdu Film of 1958. By Saulat Pasha

Touring And Traveling Culture In Pakistan. Urdu Tourism Guide

 Touring And Traveling Culture In Pakistan. ہمارے ہاں سفر کرنے کی بنیادی شرائط جو سمجھی جاتی ہیں ان میں ایک آپ کے پاس سفر کا کرایہ اور کھانے پینے کا پیسہ موجود ہونا ہے دوسرا آپ کے پاس گاڑی ہے یا نہیں۔ یہ دو شرائط پوری ہو جائیں تو ہم سکردو کی طرف بھی منہ اٹھا کر نکل لیتے ہیں۔  مجھے مری والی بات جان کر پرسوں کا دکھ ہو رہا ہے کہ لوگ کیسے اتنی ٹھنڈ میں اپنی فیملیز کیساتھ پھنسے ہیں لیکن پھر ان پہ غصہ بھی آتا ہے کہ انہوں نے مری جانے اور برف باری دیکھنے کی بنیادی شرائط یہی دو سمجھی ہیں اور مری کی طرف چل نکلے ہیں۔ نا انہوں نے موسم کی وارننگ دیکھی اور نا ہی سیزن کی اوورکراؤڈنگ،  جبکہ  سفر کرنے کی یہ شرائط اتنی اہمیت نہیں رکھتی خاص کر جب آپ اپنی فیملی کیساتھ جا رہے ہوں۔ اکیلے سفر پہ نکلنا اور چیز ہے مگر وہیں جب ہم فیملی کیساتھ نکلنے لگتے ہیں تو ہم پر بہت سی شرائط لاگو ہو جاتی ہیں جن کو پورا نا کرکے ہم کسی نا کسی طرح سے خود کو اور اپنی فیملی کو موت کے کنویں کی طرف دھکیلنا شروع کر دیتے ہیں اور ہم شروع سے ہی قسمت سے بچ رہے ہیں ورنہ نقصان ہونا اٹل ہوتا ہے اور حالیہ مری والی بات اس...

Wali Khan Prediction about Zulfiqar Ali Bhutto. A Story From Past.

 Wali Khan Prediction about Zulfiqar Ali Bhutto ایک دن کمرے کی مرمت کے لیے آدمی آئے۔ انہوں نے بابا سے پوچھا کہ خان صاحب آپ کی اس چکی کو کون سا رنگ دیا جائے، جو آپ کو پسند ہو، تو ولی خان نے کہا کہ یہ تو بھٹو سے پوچھا جائے کہ اسے کونسا رنگ دیا جائے کیونکہ میں تو یہاں چند دنوں کا مہمان ہوں البتہ بھٹو صاحب یہاں مستقل طور پر رہیں گے اور جب بھٹو گرفتار ہوئے اور اسی کمرے میں قید ہو گئے تو ایک دن وہی ملازم جو خود بھی سندھی تھے، ولی خان کے پاس آئے اور کہا کہ خان صاحب آپ کو پہلے سے کیسے معلوم تھا کہ بھٹو اسی کمرے میں آئیں گے جبکہ اس وقت بھٹو وزیراعظم تھے۔ ولی خان نے ازراہ مذاق کہا سندھی لوگ مرے ہوئے ولیوں اور پیروں پر یقین رکھتے ہیں تو زندہ ’’ولی‘‘ پر کیوں یقین نہیں کرتے۔  Celebrating Wali Khan Wali Khan Prediction about Zulfiqar Ali Bhutto

HUM TV Sang E Mah Urdu Drama Review By Kamran Khan.

 Sang E Mah Urdu Drama Review By Kamran Khan. په هم ټي وي د "سنګ ماه" ډرامې لومړے قسط خپور شوے دے.  ډرامه په پښتنو جوړه شوې ده.  ډرامه کښې د قبائلي پښتو ناوړه دود "ږغ" یا "ژغ"  هم د قیصې مهمه برخه ده.  خو د پښتون ځوان دغه ناوړه عمل ته د جرګې د لارې کلک غبرګون هم د پښتنو مشرانو له اړخه ښکاره کړے شوے دے. او داسې ځوان ته څه سزا ورکول کیږي دا فېصله به په راروان قسط کښې په جرګه کښې کیږي ډرامه په راروان قسطونو کښې کوم پړاو ته داخلیږي دا فېصله به وخت کوي خو زۀ وینم چې د اوس نه د سوشل میډیا د لارې ځوانان خپل غبرګون ښکاره کوي. په ډرامه بې ځایه نیوکې کوي چې ولې یې د زمونږه په فرسوده دود "ژغ" باندې خبره کړې ولې پښتانه دنیا ته دغسې معارفي کوي؟ تر دې دمه ډرامه بېلنس روانه ده. زۀ پکښې هېڅ تعصب نۀ وینم. او  د حقیقت نه هم سترګې نۀ پټیږي. ځان کښې لږ صبر او برداشت پېدا کړئ زمونږه بد بختي دا ده چې خپله دومره صلاحیت نۀ لرو چې د ښۀ معیار د خپلې خوښې ډرامې فلمونه جوړ کړو خو که بلڅوک د پښتنو نوم هم واخلي نو مونږه ورته خامخا د شک په سترګه ګورو او زمونږه داسې نفسیات جوړ ...

Schizophrenia Explained In Urdu. Treatment Of Schizo

  Schizophrenia Explained In Urdu. Causes, Care and Treatment Of Schizophrenia In Urdu. جنات وغیرہ کے چکروں  میں نہ پڑو  اور سیدھا اس قسم کے پیشنٹ کو کسی سائکا ٹریٹ کے پاس لے جایا کریں شیزوفرینیا Schizophrenia شیزوفرینیا کیا ہے؟ شیزوفرینیا ایک نفسیاتی بیماری ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً ایک فیصد افراد کسی ایک وقت میں اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس بیماری کی شرح عورتوں اور مردوں میں برابر ہے۔شہروں میں رہنے والوں کو اس بیماری کے ہونے کا امکان گاؤں میں رہنے والوں سے زیادہ ہوتا ہے۔  پندرہ سال کی عمر سے پہلے یہ بیماری شاذ و نادر ہی ہوتی ہے لیکن اس کے بعد کبھی بھی شروع ہو سکتی ہے۔اس بیماری کے شروع ہونے کا امکان سب سے زیادہ پندرہ سے پینتیس سال کی عمر کے درمیان ہوتا ہے۔ Symptoms Of Schizophrenia In Urdu. شیزوفرینیا کی علامات کس طرح کی ہوتی ہیں؟ شیزوفرینیا کی علامات دو طرح کی ہوتی ہیں، مثبت علامات اور منفی علامات۔ مثبت علامات   (Positive symptoms of Schizophrenia ) ان علامات کو مثبت علامات اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ صحت کی حالت میں نہیں تھیں اور بیماری کی حالت میں نظر آنے لگتی ...