Hitler And Cricket Story. How Hitler Finished Cricketers? Real Story by Mubashir Zaidi. یہ کہانی آپ نے بھی سنی ہوگی کہ ہٹلر نے کرکٹ کا ایک میچ دیکھا اور جب اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو اس نے تمام کرکٹرز کو موت کی سزا دے دی۔ افواہوں پر یقین کرنے والے کہیں گے، یہ سچ ہے۔ سمجھ دار لوگ کہیں گے، جھوٹ ہے۔ حقیقت تھوڑی سی مختلف ہے۔ ہٹلر کو کرکٹ سے واقعی کچھ دلچسپی تھی۔ یہ انکشاف برطانیہ کے رکن پارلیمان اولیور لاکر لیمپسن نے ایک کالم میں کیا تھا۔ ان کی یہ تحریر اخبار ڈیلی مرر میں 30 ستمبر 1930 کو شائع ہوئی تھی۔ میں اس کا عکس پوسٹ کررہا ہوں۔ یاد رہے کہ اس وقت تک ہٹلر کا عروج شروع نہیں ہوا تھا۔ نازی پارٹی کی پارلیمان میں صرف 12 نشستیں تھیں۔ ہٹلر بغاوت کے جرم میں جیل بھی بھگت چکا تھا۔ اولیور نازی پارٹی کے ہمدرد تھے۔ انھوں نے لکھا کہ ہٹلر کی ملاقات ایک کیمپ میں برطانوی جنگی قیدیوں سے ہوئی۔ اس نے کہا کہ وہ کرکٹ کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔ برطانوی فوجیوں نے اسے کھیل سے آگاہی دی اور قوانین سے آگاہ کیا۔ چند دن بعد ہٹلر وپس آیا اور بتایا کہ اس نے جرمن کرکٹرز کی ٹیم بنالی ہے اور ان کے ساتھ میچ کھیلن...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.