Concept Of God In Urdu By Allama Wahiduddin Khan. Urdu Blog خــدا کا تصـور ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ سیکولر فکر رکهنے والے اہل علم نے یہ بات کہی ہے کہ خدا کا کوئی حقیقی وجود نہیں، وه انسانی ذہن کی تخلیق ہے ــــــــــــــــــــــ خدا، انسان کی ایک عظیم ایجاد ہے - یہ صرف ایک ورڈ پلے (word play) ہے - زیاده درست بات یہ ہے کہ اس طرح کہا جائے کہ ـــــــــــــــــــــ انسان، خدا کی ایک عظیم تخلیق ہے - خدا کے وجود کے بارے میں علمی غور فکر سب سے پہلے فلسفہ میں شروع ہوا - فلسفہ اس معاملے میں کسی حتمی انجام تک نہ پہنچ سکا - گلیلیو اور نیوٹن کے بعد غور و فکر کا سائنسی انداز شروع ہوا - سائنس کا موضوع اگر چہ خالق نہیں تها، بلکہ اس کے اپنے الفاظ میں، نیچر تها - مگر نیچر کیا ہے - نیچر تخلیق کا دوسرا نام ہے - گویا سائنس کا موضوع ہے ـــــــــــــــــــــ خالق کے حوالے کے بغیر مخلوق کا مطالعہ کرنا - سائنسی مطالعے میں پہلے، نیوٹن کے زمانے میں، یہ مان لیا گیا تها کہ دنیا ایک میکانکل ڈزائن ہے - اس کے بعد ردر فورڈ کے زمانے میں معلوم ہوا کہ دنیا ایک میننگ فل ڈزائن ہے - اس کے بعد فریڈ ہائل کا زما
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.