قطر نے بیان میں پاک افغان سرحد ہٹایا تو سعودی عرب نے پالیسی بیان میں سرحد کا لفظ شامل کیا وزارتِ خارجہ، مملکتِ سعودی عرب بیان: مملکتِ سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے میکانزم کے قیام کا خیرمقدم کرتی ہے، جو دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پایا۔ مملکت اس امر کی توثیق کرتی ہے کہ وہ خطے اور بین الاقوامی سطح پر تمام ایسی کوششوں کی حمایت کرتی ہے جو امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے کی جا رہی ہیں، اور یہ کہ وہ برادر ممالک پاکستان اور افغانستان کے عوام کے لیے استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے والی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ مملکت کو امید ہے کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ وزارتِ خارجہ اس ضمن میں ریاستِ قطر اور جمہوریہ ترکیہ کی کوششوں اور تعمیری کردار کی بھی قدردانی کرتی ہے۔ وزارتِ خارجہ، مملکتِ سعودی عرب 19 اکتوبر 2025 / 8 ربیع الثانی 144 پښتو ژباړه: د سعودي عرب د بهرنيو چارو وزارت اعلامي...