Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Anniversaries

Who Was Muhammad Hanif Ramay? Hanif Ramay Book Panjab Ka Muqadima.

 Who Was Muhammad Hanif Ramay? Hanif Ramay Book Panjab Ka Muqadima. ان کا پورا خاندان ’’چودھری‘‘ کہلاتا تھا  لیکن انہوں نے یہ کہہ کر ’’چودھری ‘‘ نام کے ساتھہ نہیں لگایا کہ میں ایک غریب ماں کا بیٹا ہوں۔ لیکن ایک وقت آیا کہ وہ پنجاب کے سب سے بڑے چودھری ۔ ۔ ۔ وزیر اعلیٰ بنے یہ تھے دانشور، خطاط ، مصور، صحافی محمد حنیف رامے آج ان کی 16 ویں برسی ہے. محمد حنیف رامے15 مارچ 1930ء کو فیصل آباد اور ننکانہ کے قریب گاؤں پنچک بچیکی میں پیدا ہوئے۔ آرائیں کاشتکار برادری سے تعلق رکھنے والے ان کے والد کا نام چودھری غلام حسین تھا۔ دس سال کی عمر میں وہ لاہور آئے اور اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ سے تعلیم حاصل کی۔ حنیف رامے نے1952میں گورنمنٹ کالج لاہور سے معاشیات میں ایم اے کیا جہاں وہ کا لج کے مجلے ’’راوی‘‘ کے مدیر بھی رہے۔ کچھہ عرصہ لارنس کالج گھوڑا گلی میں استاد رہے۔ بعد میں اپنے بڑے بھائی چودھری نذیر کے معروف اشاعتی ادارہ مکتبہ جدید سے بطور مدیر وابستہ ہوگئے۔ انہوں نے معروف ادبی رسالہ سویرا کی ادارت بھی کی۔ حنیف رامے نے ’’سویرا‘‘ سے الگ ہوکر اپنا رسالہ  ’’نصرت‘‘ جاری کیا ، اپنا اشاعتی ادارہ بھی ’’البیان