Palai, Palay Khan Khosti, Pashtun Hero Folklore From Zhob Baluchistan. By Hazrat Yousaf Inqilabi. ابتدا کرتے ہیں ایک عظیم ہستی کے نام سے جنہیں تاریخ پالے خان کے نام سے جانتی ہے۔ پالے خان خوستی انگریز استمعار کے خلاف نہ صرف لڑے بلکہ فتح یاب بھی ہوئے۔پالے خان 1888 میں موجودہ ضلع ژوب میں پیدا ہوے ۔انگریز نے جب فورٹ سنڈیمین میں قدم جماے اور اپنے قانون کو نافذ کرنا چاہا تو پالے خان نےاسکےنفاز کے خلاف مسلح جدوجہد کا آغاز کیا۔ کوہ سلیمان چونکہ ہمیشہ سے بہادروں کو پناہ دیتا آیا ہے سو وہی پہاڑ اور وہی پہاڑ کے رہنے والوں کی گوریلا کاروائیاں۔ بالاچ گورگیج جسے کوہ سلیمان میں گوریلا جنگ کا موجد مانا جاتا ہے سوعظیم پالے خان نے وہی طریقہ اپنایا اور انگریز استمعار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔اس دوران پالے خان نے نہ صرف اپنے قبیلے بلکہ کاکڑ اور شیرانی قبائیل کو بھی اپنا ہمنوا بنا لیا۔وہ انگریز جو “تقسیم کرو اور راج کرو”کی پالیسی کو اپنی حکومت کا راز جانتا تھاپالے خان نے اسکو اپنے قبائیلی اتحاد سے شدید نقصان پہنچایا۔ عظیم تر پالے خان خوستی کا انتقال 1951 میں بمقام ژوب ہوا اور یوں ایک آزاد انسان اپنے و...