Pashto Poet, Shams Uz Zaman Shams of Latambar Karak. شمس الزمان شمس آف لتمبر__ ایک زندہ جاوید شاعر اگر آپ شمس الزمان شمس کے نام سے واقف نہیں تو صرف ان کے دو اشعار سن لیجیے، شاید یہ الفاظ آپ کے دل کے کسی کونے کو چھو جائیں: > تہ چے پہ بام باندے والاړه وې، تہ چہ تہ کتل خلق زما پہ ننداره وو، چے ما تہ تا کتل او > ھسے پہ خوله وایم چے خہ تیریگی، بغیر لہ تہ وختونہ نہ تیرگی چے تہ ہم د مینے قدر نہ کڑے، د شمس پہ زړہ باندے بہ سہ تیرگی پشتو زبان کے ادب میں ایک ایسا نام، جو اپنی منفرد آواز، جذباتی گہرائی اور سادگی سے مزین شاعری کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. ابتدائی زندگی شمس الزمان شمس کا تعلق ضلع کرک کے مشہور اور علمی گاؤں لتمبر سے تھا۔ وہ اپریل 1923 کو ایک معزز اور زمیندار خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ملک دوران خان ضلع بھر کی ایک بااثر سیاسی اور سماجی شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم لتمبر میں حاصل کی اور میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول کرک سے کیا۔ بعدازاں انہوں نے محکمہ پولیس میں بطور سپاہی خدمات کا آغاز کیا اور اپنی خداداد صلاحیتوں، محنت اور ایمانداری سے ترقی کرتے ہوئے ...