Shakespeare Book Sold For 10 Millions Dollars. History Making Price ولیم شیکسپئیر کے ڈراموں کی ایک کتاب گزشتہ بدھ کو لگ بھگ ایک کروڑ ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔ یہ کسی چھپی ہوئی کتاب کی قیمت کا نیا ریکارڈ ہے۔ اسے تاریخ داں اسٹیفن لووینتھیل نے خریدا ہے جو نایاب کتابوں اور تصاویر کا کاروبار کرتے ہیں۔ ان کی ایک دکان نیویارک اور ایک بالٹی مور میں ہے اور میں وہاں جاچکا ہوں۔ لووینتھیل بہت سی نایاب کتابیں تلاش کرکے وائٹ ہاوس کو فراہم کرچکے ہیں جو امریکی انتظامیہ غیر ملکی مہمانوں کو پیش کرتی رہی ہے۔ شیکسپئیر کی جس کتاب نے نیلامی کا ریکارڈ بنایا، وہ ان کی موت کے سات سال بعد 1623 میں شائع کی گئی۔ اس کا نام مسٹر شیکسپئیرز کومیڈیز، ہسٹریز اینڈ ٹریجڈیز ہے لیکن اسے فرسٹ فولیو کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے شیکسپئیر کے بعض ڈرامے تھیٹر میں افتتاح پر کتابچوں کی صورت میں چھپ چکے تھے لیکن کتابی صورت میں یہ پہلی اشاعت تھی۔ یہ کام شیکسپئیر کے دو دوستوں اور ان کے ڈراموں کے اداکاروں جان ہیمنگز اور ہنری کونڈیل نے کیا تھا۔ اگر وہ یہ ذمے داری نہ لیتے تو آج ہم شیکسپئیر کے نصف سے زیادہ ڈراموں سے محروم ہوتے۔ فر...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.