Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Climate

Flood 2022 And Kalabagh Dam. Urdu Analysis Of Dams And Floods

Flood 2022 And Kalabagh Dam. Urdu Analysis Of Dams And Floods اکثر احباب کو شکوہ ہے کہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کے باوجود اس کا حل نہیں نکالا گیا تو یہ حکومت کی نااہلی ہوئی ۔۔ موجودہ سیلابی ریلے کی پیش گوئی گزشتہ 30 برسوں سے گلوبل وارمنگ کے خطرے کے بیان کی صورت میں ہورہی ہے، یہ وہ روایتی سیلاب نہیں ہے کہ دریا اوور فلو ہوئے اور پانی بستیوں میں آگیا، یہ صرف بارشوں کا پانی ہے جس نے شہر کے شہر تباہ کردئیے اور اب دریاؤں کے بھی اوور فلو ہونے کا خدشہ ہے۔ بارشوں کا یہ پانی کسی ڈیم یا دریا میں ذخیرہ نہیں ہوسکتا، ایسی صورت میں ڈیم اور دریا کی موجودگی زیادہ خطرناک ہوجاتی ہے کہ وہ اوور فلو ہوکر آس پاس کی بستیوں کو تباہ کردیتے ہیں جیسے ابھی نوشہرہ میں ہوا اور اب مختلف مقامات سے دریائے سندھ کے اوور فلو ہوکر اطراف کے علاقوں میں پانی آنے کا بھی امکان ہے، اگر ملک میں ایک کالا باغ ڈیم ہوتا تو درجنوں شہر زیر آب آچکے ہوتے، پانی کے ذخیرے سیلاب کی ہولناکی کو مزید بڑھادیتے ہیں۔ قدرتی آفت کو اگر آپ قدرتی آفت نہیں سمجھیں گے تو اس کا مقابلہ بھی نہیں کرسکیں گے، پاکستان میں بارشوں کی جو پیش گوئیاں ہوئی ہیں، ان پیش گو