Pakistan To Produce 10,000 Megawatt Solar Clean Energy. Shehbaz Sharif شہباز شریف نے آج دو بڑے اعلانات کیئے۔ پہلا یہ کہ تین سو یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والوں کو فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس سے چھوٹ دے دی گئی۔ اور دوسرا اور ایک بڑا فیصلہ یہ کیا ھے کہ اس ماہ دس ھزار میگا واٹ تک سولر بجلی کی تنصیب کا اعلان اسی ماہ کیا جائیگا۔ سولر انرجی پر میں کئی پوسٹس کر چکا ھوں اور اسے پاکستان کے لیئے ایک گیم چینجر منصوبہ بتا چکا ھوں آج وزیراعظم نے تقریباً وھی تمام باتیں اپنے خطاب میں کی ھیں جو میں لکھ چکا ھوں۔ ن لیگ نے اپنے پچھلے دور حکومت میں لگ بھگ بارہ ھزار میگاواٹ بجلی کے نئے کارخانے لگا کے لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی مگر اس سے ایک تو پاکستان کے قرضوں میں کافی اضافہ ھوا جس سے بجلی مہنگی ھوئی اور دوسرا اس فوسل فیول کی درامد کی وجہ سے پاکستان کا فیول بل بیس ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا جس سے بجٹ خسارہ مسلسل بڑھتا رھا۔مگر یہ اس وقت ناگزیر تھا کیونکہ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بھرکس نکال دیا تھا۔ اب آپ دیکھیں کہ سسٹم میں دس ھزار میگا واٹ بجلی شامل ھو گی اور اس میں حکومت صرف سہولت کاری کرے گی اور ...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.