How Imran Khan PTI Gather Youth For Successful Massive Jalsas? Reasons Behind Imran Khan Massive Jalsa at Peshawar And Karachi. جب کسی سیاسی جماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہو تو ملک بھر سے انہیں کسی ایک جگہ پر اکھٹا کرکے بڑے بڑے جلسے منعقد کرنا کچھ زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔ نوجوانوں کو لمبے سفر اور جلسے جلوسوں کی دیگر کلفتوں سے زیادہ تردد نہیں ہوتا کیونکہ انکی فزیکل کنڈیشن اچھی ہوتی ہے اور وہ گرمی سردی، بھوک اور پیاس برداشت کر سکتے ہیں۔ وہ عموماً فارغ بھی یعنی کام کاج نہیں کر رہے ہوتے ۔ اس لئے ان کے پاس وقت بھی وافر ہوتا ہے ۔ نئی جگہیں دیکھنے کا شوق بھی ہوتا ہے ۔ جب کوئی جماعت انہیں ٹرانسپورٹ کھانا پینا اور رہائش آفر کرتی ہے تو وہ فوراً جلسے میں جانے کے لئے راضی ہو جاتے ہیں ۔ ہماری گھٹن زدہ سوسائٹی میں انکے لئے یہ ایک طرح کی تفریح ہے۔ نیز مخلوط کراؤڈ بھی کشش کا باعث ہوتا ہے۔ منشیات کی دستیابی بھی ایک فیکٹر ہے۔ اس کے برعکس میچور سیاسی کارکنوں کے اپنے بھی سو مسائل ہوتے ہیں ۔ گھر کے مسائل ، بچوں کے مسائل ، دفاتر کے مسائل، ہیلتھ کے مسائل، مالی مس...