Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu funny

Chacha Jawad, Kabadi, Zindabad And. Urdu Story Urdu Kahani.

Chacha Jawad, Kabadi, Zindabad And. Urdu Story Urdu Kahani. By Zaffar Hijazi ‏ہمارے ایک عزیز اپنے گاوں کے ایک کردار چاچا جواد کی کئی کہانیاں سنایا کرتے تھے۔ایک دفعہ ان کے گاوں اور قریبی گاوں کا کبڈی کا مقابلہ طہ ہوا۔چچا جواد کی ضد پہ اسےٹ میں شامل کرنا پڑا۔ طہ یہ ہوا کہ دوسرے کھلاڑی چچا جواد تک مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو پہنچنے ہی دیں گے ‏مقابلہ شروع ہوا پھر اچانک یہ ہوا کہ مخالف ٹیم کا سب سے تگڑا پہلوان باقی کھلاڑیوں کا چکمہ دے کر سیدھا چچا جواد تک پہنچ گیا اور اسے چھو لیا۔ چچا جواد بھی جھپٹے اور مخالف کھلاڑی کی ٹانگوں سے ایسے چمٹے کہ وہ تگڑا پہلوان کوشش کے باوجود خود کو آذاد نہ کروا سکا۔  ‏تماشائیوں نے چاچا جواد زندہ باد کے لگانے شروع کردیے۔ چچا جواد نے ایک ٹانگ پہ ناچتے ہوے سارے گراونڈ کا چکر لگایا اور لوگوں سے خوب داد سمیٹی۔ چچا جواد کے بدقسمتی کہ وہی کھلاڑی ایک بار پھر کبڈی ڈالنے آیا۔ تگڑے کھلاڑیوں نے اسے یاتھ لگا کر انگیج کرنے کہ بڑی کوشش کی مگر ۔ ‏مگر وہ کھلاڑی سیدھا چچا جواد تک جا پہنچا۔ چچا جواد نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے ایک ہاتھ سے چچا جواد کی گردن دبوچی اور دوسرا ہاتھ...

Dunya Khobsorat Hain By Atta Ul Haq Qasmi. Urdu Adabi Latifay.

Dunya Khobsorat Hain By Atta Ul Haq Qasmi. Urdu Adabi Latifay. کسی زمانے میں میرے پاس اسکوٹر ہوتا تھا ، ایک دفعہ اس کی اوور ہالنگ کی نوبت آ گئی تو اسپئیر پارٹس خریدنے میں میکلوڈ روڈ گیا ، جب سیلز مین بل بنانے لگا تو دکان کا مالک آ گیا مجھے دیکھ کر وہ دیوانہ وار میری طرف لپکا اور  انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا : قاسمی صاحب ! میں آپ کی تحریروں کا عاشق ہوں ۔ میں کتنا خوش نصیب ہوں کہ آج آپ سے ملاقات ہو گئی پھر اس نے چائے کا آرڈر دے دیا اور اس دوران وہ مسلسل میرے بارے میں ایسے تعریفی کلمات کہتا رہا جن کا میں خود کو مستحق نہیں سمجھتا تھا ۔ اتنے میں سیلز مین نے بل بنا کر مالک کو دیا تو وہ غصے سے لال پیلا ہو کر کہنے لگا : یہ کیا بنا کر لے آئے ہو ۔ جانتے نہیں یہ عطا الحق قاسمی صاحب ہیں جو ہماری قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔ پانچ سو بارہ روپے چھ آنے میں سے یہ بارہ روپے چھ آنے نکالو اور دوبارہ بل بنا کر لاؤ۔ تم لوگ قوم کے  محسنوں کی عزت کرنا جانتے ہی نہیں۔۔۔۔۔        بے وقوف ، جاہل  مجھے یوں لگا جیسے اس ساری گفتگو میں سے صرف یہ آخری دو لفظ میرے لئے ہیں...

Shan Ki Lighting Aur Nawab Siraj Ul Dawla. Urdu Satire On Khan by Samiullah Khatir

Shan Ki Lighting Aur Nawab Siraj Ul Dawla. Urdu Satire On Khan by Samiullah Khatir. دربار عوام و خواص سے کچاکچ بھرا تھا، عطا کردہ توشہ جات زین تن کئے وزیران با تدبیران، مبہوت چہرے،  شاہی صدر دروازے پر لگی سب کی التجائی منتظر  نگاہیں اور ہر طرف ایک سحرانگیز سکوت طاری تھا پر یہ سکوت کب تک اور کیسے کوئی قائم رکھ سکتا منادی نے بااواز بلند صدا لگائی ظل سبحانی کا اقبال بلند ہو،  عظمت بنگال و افتاب ہند جلالت الماب سرتاج فرزاندان توحید ، غازی زمان اعلی حضرت علیجا نواب السراج الدولہ دامت برکاتہم تشریف لارہے ہیں یکایک منظر تبدیل ہوا جلالی انداز سے نواب کی امد پر ہر طرف کس شیر کی امد ہے کہ رن کانپ رہا ہے کا عملی تصویر قرطاس ولایتی کی طرح صاف نظر ارہا تھا عوام و خواص میں میں کوئی ایسا بشر ڈھونڈنے کو بھی نہ رہا جو لاشعوری طور پر فرشی سلام کے لئے نہ جکھا لیکن برخلاف عادت اج ظل سبحانی تخت طاوس پر تمکنت افروز ہونے کی بجائے سیٹیج کی طرف بڑھے اور کیمرے کی انکھ میں انکھ ڈال کر خالص پنجابی لہجے میں فرمانے لگے شان کی لائٹنگ،  وڈی گندی لائٹنگ Shan Ki Lighting Aur Nawab Siraj Ul Dawla. Urd...

Molvi In Love With Married Women. Urdu Love Story

Molvi In Love With Married Women. Urdu Love Story. Molvi In Love With Beautiful Married Lady. Urdu Hot Story. ایک بہت ہی خوبصورت مسلمان خاتون تھی. اپنے بیٹے کو پاس کے مدرسے میں اردو سیکھنے کے لئے بھرتی کروا آئی ... اردو پڑھانے والا مولانا اس عورت کی خوبصورتی کے بارے میں جانتا تھا. چھٹی کے وقت مولانا نے اس کے بیٹے سے کہا: اپنی امی کو میرا سلام کہنا .... . بیٹے نے آکر ماں کو کہہ دیا کہ مولانا صاحب نے آپ کو سلام بھیجا ہے خاتون نے بھی بیٹے کے ہاتھوں سلام کا جواب سلام بھیج کر دے دیا. یہ سلسلہ ہفتے بھر چلا ... . خاتون نے "شوہر" سے مشورہ کیا اور اگلے دن بیٹے سے مولانا کو کہلوایا کہ امی نے "شام کو گھر پر بلایا ہے" ... مولانا خوش ... . 3 دن سے نہایا نہیں تھا، باسی شیروانی کو استری کروایا، خوشبو مارا اور پہنچ گیا اس عورت کے گھر .. خاتون نے پہلے اوبھگت کی، چائے ناشتہ کروایا، پھر، بیٹے کی تعلیم کے بارے میں معلومات لی. . مولانا رسمی باتیں کرنے کے بعد، اپنی اصلیت پہ آیا، کہا: ماشاء اللہ، آپ کو خدا نے بڑی فرصت میں تراشا ہے - لیڈی: "وہ تو ہے، شکریہ" مولانا: مجھے آپ سے عشق...

Badsha Salamat Aur Petrol Ki Qemat Main Izafa

 Badsha Salamat Aur Petrol Ki Qemat Main Izafa ایک تحریف شدہ منقول قصہ By Adnan Kakar. ایک پٹرول والا  تھا جو 100 روپے میں لیٹر بیچتا تھا  اسے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا تھا لیکن بادشاہ کی اجازت کے بغیر کوئی اس کی قیمت نہیں بڑھا  سکتا تھا۔  تو وہ بادشاہ کے پاس گیا اور کہنے لگا بادشاہ سلامت مجھے پٹرول کے 110 روپے کرنے ہیں۔  بادشاہ نے کہا کہ 300 کا کر دو  پٹرول والے نے کہا بادشاہ سلامت اس سے شور مچے گا  بادشاہ نے کہا اس کی فکر نہ کرو. میرے بادشاہ ہونے کا کیا فائدہ۔تم اپنا منافع دیکھو اور پٹرول 300 ​​روپے کا کر دو  اگلے دن اس نے پٹرول کی قیمت 300 روپے کر دی، شہر میں کہرام مچ گیا لوگ  بادشاہ کے پاس پہنچے اور شکایت کی کہ  پٹرول والا ظلم کر رہا ہے  300 روپے کا لیٹر بیچ رہا ہے  ۔ بادشاہ نے اپنے سپاہیوں سے کہا کہ میرے دربار میں  پٹرول والے کو پیش کرو ،وہ جیسے ہی دربار میں پیش ہوا بادشاہ نے غصے سے کہا، تم نے مجھ سے پوچھے بغیر قیمت کیسے بڑھا دی؟ یہ رعایا میری ہے، لوگوں کو بھوکا مارنا چاہتے ہو۔   تم کل سے آدھی قیمت پ...

Shadi Karna. Bari Umar Ki Aurat Say Shadi Karna. Younas Butt

 Shadi Karna. Bari Umar Ki Aurat Say Shadi Karna. Younas Butt ”” بڑی عُمر کے عورت سے شادی کرنا ““ عورت اس لئے شادی کرتی ہے کہ تعریف کرنے کے لئے ایک بندہ مل جائے اور مرد اس لئے شادی کرتا ہے کہ تعریف کئے بغیرعورت مل جائے -  ویسے گھر کو جنت بنانے کے لئے شادی ضروری ہے - میرا ایک دوست کہتا ہے یہ ٹھیک ہے کیونکہ مرنے کے بعد ہی جنت مل سکتی ہے - میرے خیال میں تو کنوارا احمق ہوتا ہے لیکن میرا دوست کہتا ہے کہ کنوارا احمق ہوتا ہے مگر اسے اپنے احمق ہونے کا پتہ تب چلتا ہے جب وہ شادی کرتا ہے- پہلے میرا بھی یہی خیال تھا کہ ہر عورت شادی کرے مگر کوئی مرد شادی نہ کرے - لیکن اب میں کہتا ہوں ہر مرد کو بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا چاہئے - میرے دوست کے خیال میں شادی نہ کرنے کی ایک صورت یہ بھی ہے کیونکہ آپ جس عورت سے بھی یہ کہیں گے کہ میں بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا چاہتا ہوں تو وہ کہےگی کہ اس کا مطلب آپ میرے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتے - پھر بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا محمکۂ آثار قدیمہ کے ملازمین کے لئے توٹھیک ہے کہ جوں جوں چیز پرانی ہوتی جاتی ہے اس میں ان کی دلچسپی بڑھتی جاتی ہے - بڑی عمر کی عورت س...

Urdu Poet Sarfaraz Shahid Passes Away Today

 Urdu Poet Sarfaraz Shahid Passes Away Today ‏معروف مزاحیہ شاعر سرفراز شاہد کا انتقال ہو گیا ہے اللہ تعالی انکے درجات بلند کرے  موصوف 25 کتابوں کے مصنف اور کئے ادبی جرائد کے ایڈیٹر رہ چکے ہیں جس میں میں خوش نما میگزین سرفہرست ہے سرفراز شاہد پاکستان میٹرالوجیکل ڈیپارٹمنٹ میں ملازم تھے اور بطور شاعر اپ لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ، امیر خسرو ایوارڈ اور صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سمیت کئے دیگر نمایاں اعزازات کے حقدار ٹہرے Sarfaraz Shahid, Renowned Urdu Humorous Pakistan Poet and Author of 25 Books Passes Away Today. Sarfaraz Shahid was Well Known for his funny Urdu Poetry In Pakistan and India. He was Chief Editor Of Urdu Literary Magazine " Khushnuma" for a long time. Sarfaraz Shahid Born In Rawalpindi was employ at Pakistan Meteorological Department. Sarfaraz Shahid awarded and praised with lifetime achievement Award, Amir Khesro Award and Pride Of Performance for his literary contributions and national services.

Newly Rich Girl Facebook Post. Urdu Funny FB Posts

 Newly Rich Girl Facebook Post. Urdu Funny FB Posts اک نو دولتیا امیر لڑکی کا فیس بک ہوسٹ کل رات ہمارے AC والے کمرے   میں بلی گھس آئی وہاں سے فریج ۔۔۔بہت پکڑا وہ ہاتھ نہ آئی پھر  BMW car  کے نیچے لیٹ گئی۔۔۔وہاں سے امپورٹڈ اون پہ چھلانگ کر بیٹھ گئی اور نئی ایل سی ڈی گر گئی ۔۔۔۔

Prank Call To Joe Bidden. Urdu Prank Call.

Prank Call To Joe Bidden by Gull Khan. Urdu Prank Call. ‏ جوبائیڈن نے فون اٹھایا، دوسری طرف سے آواز آئی  میں ضلع دیر صوبہ خیبر پختون خواہ سے گل خان بول رہا ہوں، ہم تم پر حملہ کرنے آ رہے ہیں بائیڈن نے کہا حملہ تو کر لو لیکن تمہارے پاس فوج کتنی ہے؟ گل خان  بولا: آٹھ لوگ ہیں، میں، میرا بیٹا اسلام گل، ہمارا ہمسایہ ماندا مین خان اور پانچ کھلاڑی ‏ہماری کبڈی ٹیم کے بائیڈن بولا: سوچ لو گل خان بھائی میرے پاس دس لاکھ فوج ہے گل خان: اچھا! چلو میں کل فون کرتا ہوں تمہیں اگلے دن گل خان نے کہا  ہم نے مشورہ کیا ہے حملہ تو ہم کریں گے کیونکہ ہم نےتو جنگ کا سامان اسلحہ وغیرہ سب اکھٹا کر لیا ہے بائیڈن: کیا سامان ہے تمہارے پاس؟ گل خان ‏میرے پاس دو نالی بندوق، اسلام ګل کے پاس بارہ بور اور میرے بیٹے کا گدھا اور ہم نے ٹریکٹر مانگ لیا ساتھ والوں سے بائیڈن نے: میرے پاس سولہ ہزار ٹینک ہیں چوبیس ہزار بکتر بند ہیں اور دس ہزار جہاز ہیں گل خان: اچھا میں کل فون کروں گا آگلے دن پھر گل خان نے فون کیا اور فرمایا کہ ہم نے سوچا ہے‏کہ جنگ ملتوی کر دیجائے بائیڈن: کیوں گل خان؟  کیا ہوا؟ گل خان : تیاری تو ہ...

Wazan Aur Ham Pashtun. Arif Khattak Urdu Satire

 Wazan Aur Hum Pashtun. Urdu Satire by Arif Khattak. وزن اور ہم پشتون عارف خٹک کی فکاہیہ مضمون ہم پشتون ہمیشہ وزن، خواہ وہ جسمانی ہو یا روحانی، کیلئے مورد الزام ٹھہرائے جاتے ہیں کہ ہمیشہ بھاری چیزوں کو پشتون کے کاندھوں پر ڈالا جاتا ہے. جیسے دھشت گردی کا بھاری پھتر ھمارے منہ پر مارا جاتا ہے حالانکہ مارنے کیلئے اور بھی جواز ہیں ہم پشتون فطرتا، فطرت پسند واقع ہوئے ہیں۔ کوئٹہ کا فرید خان کاکڑ کراچی میں گھاس کا پانچ بائی پانچ فٹ کی کوئی قطعہ اراضی دیکھ لیتا ہے تو فورا چادر بچھا کر "یا قربان" کا ٹپہ الاپ کر اپنی سو کلو محبوبہ شرین جانہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوجاتا ہے ہمارے اپنے والد محترم نے ہمیں ماسکو وداع کرتے ہوئے ایک نصیحت کی تھی کہ بیٹا اگر دوستی کرنی ہو تو کسی "مرد لڑکی" سے کرو. اب اپ سوچیں گے کہ مرد لڑکی کیا بلا ہے؟ تو جناب مرد لڑکی ہمارے پشتون معاشرے میں اس لڑکی کو کہا جاتا ہے جس کا وزن کم ازکم اسی کلو تو ہو ورنہ نہ ہو. اسی کلو سے کم لڑکی کو ہم لڑکی کہتے ہیں جو ایک پشتون دوشیزہ کیلئے ناقابل برداشت ہے کہ "لڑکی" کہہ کر اس کی توہین کی جائے۔مبادا برداشت کربھی ل...

New Buddha Statue Found In Pakpatan, Multan

 New Buddha Statue Found In Pakpatan, Multan. ملتان پاکپتن میں کھدائی کے دوران ایک مجسمہ ملا ہے۔ اِس مجسمہ کے بارےمیں چند بُدھ مت کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ نہیں بلکہ زندہ انسان ہے جس نے خُود کو سو سال کے لیے سُلا لیا ہے یہ کسی بھی وقت جاگ سکتا ہے۔ ایک جانور کی کھال میں لپٹے اِس مجسمہ کے پاس ایک تحریر برآمد ہوئی جو کہ قدیم چائنیز زبان میں لکھی ہوئی ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کے کارکنان اور نمائندگان نے اسکو پڑھنے اور سمجھنے کے لیئے چائنہ سے ایک وفد بلوایا جس نے یہ تحریر پڑھی 当我得到 500 万套房子和 1000 万个工作时,叫醒我 جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے جب پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں مل جائیں تو مجھے جگا دینا 🤭     Sahibzada Zia Nasir. Pashto Times Urdu Satire and Urdu sarcasm about Imran Khan Naya Pakistan, Five millions houses, 10 millions jobs. Urdu funny blogs. Latest Funny Urdu post.