Skip to main content

Posts

Showing posts with the label father

My Dear Son. A Father Advice To Son. Urdu Blog. Waseyat

My Dear Son. A Father Advice To Son. Urdu Blog. Wasiyat بیٹے کو فی زمانہ وصیت۔۔۔  میرے بیٹے دنیا فانی ہے اور تیرا باپ گردش لیل و نہار میں جکڑا تجھے پالنے کو دور دراز کی بستیوں، وادیوں، شہروں کو عازم سفر رہتا ہے۔ نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے۔ کہاں کس موڑ پر کس گھڑی کوئی حادثہ پیش آ جائے لہذا میں تجھے یہ بے وقتی وصیت کیئے جا رہا ہوں۔ ۔ میرے بیٹے علم حاصل کرنا اور اگر ہو سکے تو کاکول اکیڈمی تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنا کہ میں نے اس ملک کا مستقبل ہمیشہ "محفوظ" ہاتھوں میں ہی دیکھا ہے۔ اگر کسی طرح ایسا ممکن نہ ہو پایا تو دل بڑا کر کے سی ایس ایس کی تیاری کرنا کہ "ان" کے بعد اصل راحت افسری میں ہی میسر ہے۔ - میرے بیٹے فیسبک پر لڑکیوں کو انباکس نہ کرنا، خاص کر پنجاب کالج والی پروفائلز فیک ہوتی ہیں۔ اگر کوئی شدید پسند آ جائے تو کوشش کر کے اسے کسی پبلک پلیس پر سچ میں مل لینا تا کہ تمہارا بھوت نکل سکے مگر انباکس میں ٹھرکیانہ میسج بھیج کر #می_ٹو کا شکار نہ ہونا۔ میں نے کئی ہنرمند دوستوں کو #می_ٹو کی نذر ہوتے دیکھا ہے۔ - میرے بیٹے جس مرضی عورت سے محبت کرنا مگر یاد رک...

Father About Son. Arabic Poetry With Urdu Translation. Pashto Times

 Father About Son. Arabic Poetry With Urdu Translation. Pashto Times باپ_کا_اپنے_بیٹے_کے_بارے_اظہار_خیال غذوتک مولودا ومنتک یافعا تعل بما اجنی علیک وتنھل میں نے تجھے بچپن میں غذا دی اور جوان ہونے کے بعد تمہاری ذمہ داری اٹھائی تمہارا سب کھانا پینا میری ہی کمائی سے تھا۔ اذا لیلۃ ضافتک بالسقم لم ابت لسقک الا ساھرا اتململ جب کسی رات میں تمہیں کوئی بیماری پیش آگئی تو میں نے تمام رات تمہاری بیماری کے سبب بیداری اور بیقراری میں گذاری۔ کأنی انا المطروق دونک بالذی طرقت بہ دونی فعینی تھمل گویا کہ تمہاری بیماری مجھے ہی لگی ہے تمہیں نہیں جس کی وجہ سے میں تمام شب روتا رہا۔ تخاف الردی نفسی علیک وانھا لتعلم ان الموت وقت مؤ جل میرا دل تمہاری ہلاکت سے ڈرتا رہا حالانکہ میں جانتا تھا کہ موت کا ایک دن مقرر ہے پہلے پیچھے نہیں ہوسکتی۔ فلما بلغت السن والغایۃ التی الیہا مدی ماکنت فیک اؤ مل پھر جب تم اس عمر اور اس حد تک پہنچ گئے جس کی میں تمنا کیا کرتا تھا۔ جعلت جزائی غلظۃ و فظاظۃ کانک انت المنعم المتفضل تو تم نے میرا بدلہ سختی اور سخت کلامی بنادیا گویا کہ تم ہی مجھ پر احسان و انعام کر رہے ہو۔ فلیتک اذلم ت...