Aurat Kay Doo Roop. Friedrick Nietzsche About Woman. Urdu Blog فریڈرک نطشے نے کہاتھا کہ عورت کے معاملے میں تمہیں دو جگہوں پر خوفزدہ ھوجانا چاھئیے۔۔۔۔ ایک جب عورت محبت کے میدان میں قدم رکھے اور دوسری جب عورت نفرت اور انتقام کے میدان میں کود پڑے۔ مزاحمت نے تاریخ کے ھر ایک اھم موڑ پر لافانی گیت عورت ہی کے مقدس لبوں سے ادا کئے ہیں، اور یہی وجہ ھے کہ جہاں عورت نے مزاحمت کے رخسار پر بوسے ثبت کئے، وھاں جابر حاکم کو سوائے اپنی قبر اپنے ہی ھاتھوں سے کھودنے کے اور کسی بھی عمل کا ڈھنگ سے موقع نہ مل سکا۔ جس تحریک کی رگوں میں عورت کے مزاحمتی کردار کی گرمی دوڑ پڑے، پھر ایسی تحریک، اٹھان اور جنبش کو دبانا، مٹانا اور اپنی منزل سے بھٹکادینا ممکن نہیں رھتا کیونکہ یہ تخلیق کا سرچشمہ یعنی عورت ہی جانتی ھے کہ مرنے کیلئے زندہ رھنے اور زندہ رھنے کیلئے مرنے کا ٹھیک اور متاثر کن لمحہ کیا اور کیونکر ھے اور یہ عورت ہی کی آنکھ ھے کہ جو فطرت کے دیگر لامحدود پرتوں کے بیچ میں سے ان پرتوں کو واضح طور پر دیکھنے کی اھلیت رکھتی ھے کہ جو بےپناہ خوبصورتی کے ضامن اور اعلی ترین قدروں اور ابدیت کے اولین، گہرے اور عظیم س...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.