Double Shah. Sayyed Sabtul Hassan Aka Double Shah Life Story In Urdu. *ڈبل شاہ*ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوا. ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر بی ایس سی اور بی ایڈ کیا، اور وزیر آباد کے قریب نظام آباد کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سائنس کا استاد بھرتی ہو گیا۔ غربت زیادہ تھی اور خواب اونچے، وہ نوکری سے اکتا گیا۔ اس نے چھٹی لی اور 2004ء میں دوبئی چلا گیا۔ وہ چھ ماہ دوبئی رہا۔ چھ ماہ بعد وزیر آباد واپس آگیا۔ وزیر آباد میں اس نے ایک عجیب کام شروع کیا۔ اس نے ہمسایوں سے رقم مانگی۔ اور یہ رقم پندرہ دن میں دوگنی کر کے واپس کردی۔ ایک ہمسایہ اس کا پہلا گاہک بنا‘ یہ ہمسایہ جاوید ماربل کے نام سے ماربل کا کاروبار کرتا تھا۔ ہمسائے نے رقم دی اور ٹھیک پندرہ دن بعد دوگنی رقم واپس لے لی۔ محلے کے دو لوگ اگلے گاہک بنے‘ یہ بھی پندرہ دنوں میں دوگنی رقم کے مالک ہو گئے‘ یہ دو گاہک اس کے پاس پندرہ گاہک لے آئے۔ اور پھر یہ پندرہ گاہک مہینے میں ڈیڑھ سو گاہک ہو گئے۔ یوں دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی لائین لگ گئی۔ لوگ زیورات بیچتے، گاڑی، دکان، مکان اور زمین فروخت کرتے، اور رقم اس کے حوالے کر دیتے۔ وہ یہ رقم دوگنی کر کے واپس کر دی...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.