Who Are Pashtuns. From Saadullah Jan Burq Book Nasliyat E Hindu Kash پشتون کون ہے اور کہاں سے آئے؟؟ سعد اللہ جان برق صاحب کہتے ہیں کہ میری تحقیق کے مطابق کوہ ہندوکش اور اردگرد کی زمینوں میں رہنے والی بہت ساری اقوام میں پشتون سب سے قدیم قوم ہے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو نہ کبھی یہاں سے گئے ہیں اور نہ ہی کہیں سے آئے بلکہ اسی پہاڑی سلسلے اور قرب و جوار میں ہمیشہ رہے ہیں۔ جب اس پہاڑی خطے اور گردونواح سے مختلف انسانی جتھے نکل رہے تھے تو ان سب کی کچھ نہ کچھ باقیات یہاں رہ جاتی تھیں یا تھوڑا سا سفر کرکے اس گرد و نواح میں رہ جاتی تھی۔ مثال کے طور پر آساک یہاں سے نکلے اور مصر تک میں ہیکسوس کے طور پر ظاہر ہوئے لیکن آساک اسی ایسب، ایسپ زئی، اچکزئی، اسحاق زئی اور ساکا وغیرہ کی صورت میں یہاں بھی باقی رہ گئے تھے۔ اسی طرح ختی یا خٹی گئے لیکن یہاں خٹک کے طور پر باقی رہے۔ ہوری یا متانی گئے لیکن یہاں بھی غری، غوری کی شکل میں موجود رہے۔ یہ لوگ چلے گئے اور مختلف حطوں میں خلط ملط ہو گئے لیکن یہاں جو باقی رہے اور اپنے اصل سرچشمے کے آس پاس بستے رہے ان کا مجموعی نام پشتون ہے جسے ہم نسل نہیں بلکہ قوم ک...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.