Pashtun Traditions, Customs and Pashtunwali. Pashtunwali Components By Amjad Ali Utmankhail, Malakand Pedia
Pashtun Traditions, Customs and Pashtunwali. Pashtunwali Components By Amjad Ali Utmankhail, Malakand Pedia پشتون قبائل کے رسم و رواج کے رنگ.. پشتون قبائل اپنے رسم و رواج کے مندرجہ ذیل رنگ رکھتے ہیں. ڈز بندی, وڑپڑ,روغہ, ننواتے, عُذر ,عزیز ولی,ناغہ, تور, کوشندو, ولور, سورہ, برآمتہ, غونڈی, لوہے ورکول, لشکر, چِغہ, تڑ, ملاتڑ, بدرگہ, بدنڑ, بیلگا, بوتا, برآمتہ, اشر, میراتہ, ساز, ہمسایہ, 1.ڈز بندی.. قبائلی علاقوں میں اگر دو فریقین کے درمیان کسی مسئلے پر فائرنگ شروع ہوجائے تو فوراً علاقے کے سُفید ریش ملکان جمع ہوجاتے ہیں,سُفید چادریں ہلا کر ,نعرے لگا کر یا اندھیرے میں لالٹین وغیرہ کی روشنی دکھا کر فریقین کے درمیان فائر بندی کرواتے ہیں اور پھر مصالحتی جرگہ فریقین سے دو یا تین تین بندوقیں بطور ضمانت وصول کرتے ہیں اور اُسکے بعد دونوں فریقین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر ایک خاص میعاد تک دونوں فریقین میں سے کسی نے بھی فائر بندی کی خلاف ورزی کی تو اُسکے بندوق ضبط کئے جائے گے اور اسکے ساتھ ساتھ جرمانے کی رقم بھی ...