Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Butt

Shadi Karna. Bari Umar Ki Aurat Say Shadi Karna. Younas Butt

 Shadi Karna. Bari Umar Ki Aurat Say Shadi Karna. Younas Butt ”” بڑی عُمر کے عورت سے شادی کرنا ““ عورت اس لئے شادی کرتی ہے کہ تعریف کرنے کے لئے ایک بندہ مل جائے اور مرد اس لئے شادی کرتا ہے کہ تعریف کئے بغیرعورت مل جائے -  ویسے گھر کو جنت بنانے کے لئے شادی ضروری ہے - میرا ایک دوست کہتا ہے یہ ٹھیک ہے کیونکہ مرنے کے بعد ہی جنت مل سکتی ہے - میرے خیال میں تو کنوارا احمق ہوتا ہے لیکن میرا دوست کہتا ہے کہ کنوارا احمق ہوتا ہے مگر اسے اپنے احمق ہونے کا پتہ تب چلتا ہے جب وہ شادی کرتا ہے- پہلے میرا بھی یہی خیال تھا کہ ہر عورت شادی کرے مگر کوئی مرد شادی نہ کرے - لیکن اب میں کہتا ہوں ہر مرد کو بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا چاہئے - میرے دوست کے خیال میں شادی نہ کرنے کی ایک صورت یہ بھی ہے کیونکہ آپ جس عورت سے بھی یہ کہیں گے کہ میں بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا چاہتا ہوں تو وہ کہےگی کہ اس کا مطلب آپ میرے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتے - پھر بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا محمکۂ آثار قدیمہ کے ملازمین کے لئے توٹھیک ہے کہ جوں جوں چیز پرانی ہوتی جاتی ہے اس میں ان کی دلچسپی بڑھتی جاتی ہے - بڑی عمر کی عورت س...