Mujib Ijaz, Inventor Of Powerful Tesla Car Battery and Owner Of One Next Energy 2022 کے سب سے مؤثر پاکستانی اوریجن شخص سے ملئے! گزشتہ دو ہفتوں سے سفر میں ہوں اور پاسپورٹ پر دس، گیارہ ٹھپے لگ چکے ہیں. مصروفیات کی وجہ سے ایک بہت بڑے بریک تھرو کے بارے میں نہیں لکھ پایا. اس موضوع پر دانش انصاری کی ایک دلچسپ تحریر پڑھئے. مجیب اعجاز سے میرا رابطہ بھی ہوا ہے. مزید تفصیل آنے والی ہے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے. عارف انیس گزشتہ روز ’ایلون مسک‘ کی کمپنی’ٹیسلا‘ کی جانب سے دنیا کی طاقتور ترین بیٹری کو اپنی گاڑی میں متعارف کروائے جانے سے متعلق لکھا، تو دوستوں کی جانب سے اس تحریر کو کافی پذیرائی ملی۔ ’جیمینائی‘ نامی یہ بیٹری صرف ایک چارج میں کسی الیکٹرگ گاڑی کو 1200کلومیٹر تک کا طویل سفر کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔خصوصی طور پر الیکٹرک گاڑیوں کیلئے تیار کردہ اس بیٹری سے متعلق مزید ریسرچ کی تو ایک انتہائی دلچسپ بات معلوم ہوئی۔ رواں برس دنیا کی طاقتور ترین بیٹری کی ایجاد کرنے والا یہ موجد اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان کے ’مجیب اعجاز‘ ہیں۔ جو امریکا میں ’ون نیکسٹ انرجی‘ (One Next energy) ک...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.