ملک میں مہنگائی کی کم ترین شرح. ایک وضاحت وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2025 میں افراط زر کی شرح 1.5 فیصد رہی جو حکومت کے مطابق گذشتہ 113 ماہ کی کم ترین شرح ہے۔ افراط زر کی شرح میں کمی کو وزیر اعظم نے ’تسلی بخش‘ قرار دیا جبکہ حکومتی وزرا اِن اعداد و شمار کی روشنی میں ملک میں مہنگائی میں کمی کے دعوے کر رہے ہیں۔ تاہم ان اعداد و شمار اور معاشیات کے شعبے میں عام استعمال ہونے والی پیچیدہ اصلاحات سے ناواقف پاکستانی شہریوں کو گلہ ہے کہ اگر حکومتی دعوؤں کے مطابق پاکستان میں افراط زر کی شرح لگاتار کم ہو رہی ہے تو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیوں واقع نہیں ہو رہی یعنی مہنگائی کیوں کم نہیں ہو پا رہی؟ اس کا سادہ سا جواب تو یہ ہے کہ افراط زر میں کمی کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے یا چیزوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ اس کا مطلب فقط اتنا ہے کہ اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی شرح میں کمی ہو رہی ہے یعنی چیزوں کی قیمت تو مسلسل بڑھ رہی ہے مگر قیمتیں بڑھنے کی رفتار میں کچھ کمی آ رہی ہے۔ The Lowest Inflation Rate in the Country – An Explanation...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.