My Dear Son. A Father Advice To Son. Urdu Blog. Wasiyat بیٹے کو فی زمانہ وصیت۔۔۔ میرے بیٹے دنیا فانی ہے اور تیرا باپ گردش لیل و نہار میں جکڑا تجھے پالنے کو دور دراز کی بستیوں، وادیوں، شہروں کو عازم سفر رہتا ہے۔ نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے۔ کہاں کس موڑ پر کس گھڑی کوئی حادثہ پیش آ جائے لہذا میں تجھے یہ بے وقتی وصیت کیئے جا رہا ہوں۔ ۔ میرے بیٹے علم حاصل کرنا اور اگر ہو سکے تو کاکول اکیڈمی تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنا کہ میں نے اس ملک کا مستقبل ہمیشہ "محفوظ" ہاتھوں میں ہی دیکھا ہے۔ اگر کسی طرح ایسا ممکن نہ ہو پایا تو دل بڑا کر کے سی ایس ایس کی تیاری کرنا کہ "ان" کے بعد اصل راحت افسری میں ہی میسر ہے۔ - میرے بیٹے فیسبک پر لڑکیوں کو انباکس نہ کرنا، خاص کر پنجاب کالج والی پروفائلز فیک ہوتی ہیں۔ اگر کوئی شدید پسند آ جائے تو کوشش کر کے اسے کسی پبلک پلیس پر سچ میں مل لینا تا کہ تمہارا بھوت نکل سکے مگر انباکس میں ٹھرکیانہ میسج بھیج کر #می_ٹو کا شکار نہ ہونا۔ میں نے کئی ہنرمند دوستوں کو #می_ٹو کی نذر ہوتے دیکھا ہے۔ - میرے بیٹے جس مرضی عورت سے محبت کرنا مگر یاد رک...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.