Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Walk

Walk, Daily Walk, Health And Life. Urdu Health Blog

 Walk, Daily Walk, Health And Life. Urdu Health Blog By Aslam Malik بھارت کی ایک بڑی کمپنی نے اپنے ملازمین کو دل کی بیماریوں کے بارے میں آگہی دینے کیلئے ایک نامور ماہرِ امراضِ قلب Dr. Devi Shetty, Narayana Hrudayalaya  کو مدعو کرکے ان کا لیکچر کرایا۔  انہوں نے جہاں  دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے سگریٹ نوشی اورچکنائی، تیل سے پرہیز کا مشورہ دیا اور کہا زیتون، سورج مکھی وغیرہ کے تیل بھی نقصان دہ ہیں۔ وزن اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھا جائے۔ ہفتے میں کم از کم پانچ دن آدھا گھنٹہ واک کی جائے۔ واک جاگنگ سے بہتر ہے۔ جاگنگ تھکاوٹ پیدا کرتی ہے، جوڑوں کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔ انہوں نے دل کی بیماری سے بچنے کیلئے اخروٹ کھانے کا مشورہ  بھی دیا۔ طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 30 سے 65 سال کی عمر کے 42 افراد کو اخروٹ 6 ہفتوں تک استعمال کرایا گیا، اس کے نتیجے میں ان کے معدے میں بیکٹریا اور امراض قلب کے خطرات کا باعث بننے والے عناصر میں مثبت تبدیلیوں کو دریافت کیا گیا۔ محققین کا کہنا ہے  اخروٹ سے جسم کو فیٹی ایسڈز، فائبر اور بائیو ایکٹیو مرکبات ملتے ہیں جو معدے