Why General Ayub Khan Decided The Operation Jibralter? 06 September 1965 Pak India War Blog جنرل ایوب نے آپریشن جبرالٹر کا فیصلہ کیوں کیا؟ نوٹ: 1965 کے جنگ کے حوالے سے مرحوم طارق احمد صاحب کی لازوال تحریر۔ آپریشن جبرالٹر ایک ناقص منصوبہ تھا۔ ثبوت یہ کہ یہ پلان اپنے اھداف یعنی کشمیر پر قبضہ کرنے اور بھارت کو شکست دینے میں ناکام رھا۔ پلان کا یہ حصہ بھی بری طرح فلاپ ھوا۔ کہ اس مداخلت سے کشمیر میں بھارت کے خلاف عام بغاوت شروع ھو جاے گی۔ اور پلان کا یہ حصہ بھی خام خیال ثابت ھوا۔ کہ بھارت اس کے جواب میں پاکستان پر حملہ نہیں کرے گا۔ اگست کے شروع میں شروع ھونے والا آپریشن جبرالٹر پہلے ھی ھفتے رک گیا تھا 15 اگست کو بھارت نے کارگل اور 28 اگست کو حاجی پیر پاس پر قبضہ کر لیا تھا اور مظفر آباد پر دباؤ بڑھا دیا تھا۔ پاکستان نے اس دباو سے نکلنے کے لیے آپریشن گرینڈ سلام کے ذریعے یکم ستمبر کو اکھنور پل پر قبضہ کرنے کے لیے حملہ کیا ۔ تاکہ بھارت کا کشمیر سے رابطہ کاٹ دیا جاے۔ اور آگے بڑھتے گئے۔ دو ستمبر کو آپریشن گرینڈ سلام کے کماندر میجر جرنل ملک اختر حسین کو حیران کن طریقے سے تبدیل کرک...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.