Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Kon Kia Hai

Zaheer Kashmiri, Poet, Journalist and Critic of Urdu Literature

 Zaheer Kashmiri, Poet, Journalist and Critic of Urdu Literature. By Aslam Malik Who Was Zaheer Kaashmiri? آج ممتاز شاعر نقاد، صحافی ظہیر کاشمیری کی چھبیسویں برسی ہے وہ 21 اگست 1919 کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور 12 دسمبر 1994  کو لاہور میں وفات پائی۔ ظہیر کاشمیری کا اصل نام غلام دستگیر تھا۔ گھر میں ادبی ماحول تھا۔ ان کے تایا ظہیر الدین، داغ دہلوی کے شاگرد تھے۔ ظہیر کاشمیری میٹرک میں تھے کہ ان کا کلام موقر ادبی جرائد میں شائع ہونے لگا. فرسٹ ایر میں تھے کہ امرتسر سے لاہور آکر مشاعرہ پڑھا. ابتدا میں افسانے بھی لکھے جو امرتسر کے ہفت روزہ آفتاب میں شائع ہوتے رہے ظہیر کاشمیری نے ایم اے او کالج امرتسر سے تعلیم حاصل کی، ایم اے انگریزی سیاسی سرگرمیوں کے باعث مکمل نہ کرسکے۔انگریزی میں کچھ کہانیاں اور مضامین بھی لکھے. کالج میگزین ’’الہلال‘‘ کے ایڈیٹر رہے۔ ،ایک ادبی تنظیم ’’ انجمن حریم اردو ‘‘ قائم کی، خود اس کے صدر اور اسحٰق محمد سیکریٹری تھے ( جو بعد میں میجر اسحٰق محمد کہلائے) کالج کے زمانے سے ہی بائیں بازو کی سیاست اور ٹریڈ یونین میں سرگرم ہوگئے. کئی بار گرفتار بھی ہوئے قیام پاکستان کے بعد ہجرت