Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu Explainer

Difference Between Transgender And Homosexual In Urdu.

Difference Between Transgender And Homosexual In Urdu. Urdu Explainer Of Homosexuality And Transgender.  ڈاکٹر محمد طارق محقق اور استاد ہیں، پھر بھی آسان بھاشا میں بات کہہ رہے ہیں۔  Muhammad Tariq  ٹرانس جینڈرز اور ہم جنسیت؟ انگریزی میں جنسی شناخت کیلئے دو الفاظ مستعمل ہیں. Sex اور Gender.  اگرچہ عموماً ان دو الفاظ کو مترادف سمجھا جاتا ہے لیکن ان میں فرق ہے. سیکس ایک بائیولوجیکل شناخت ہے. اس کی بنیاد پر جانداروں کو نر (male) یا مادہ (female) کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور سادہ ترین الفاظ میں اس کا انحصار جانداروں کے گیمیٹس (تولیدی عمل میں حصہ لینے والے خلیوں) کی بنیاد پر کیا جاتا ہے. چونکہ جاندار صرف دو قسم کے  viable  گیمیٹس (جیسے سپرم اور بیضہ) بناتے اس لیے سیکس دو قسم کا ہی ہوسکتا ہے (نر اور مادہ). یعنی یہ بائنری شناخت ہے. اور اس کا انحصار جانداروں کے تولیدی کردار پر ہے.  جینڈر ایک سماجی شناخت ہے اور اس کی بنیاد پر انسان کو بنیادی طور پر مرد اور عورت میں تقسیم کیا گیا ہے (حالانکہ اس کے علاوہ بھی جینڈر ہیں. آگے پڑھئے). نر انسان کو مرد اور مادہ انسان کو...

Hyderabad Dhakkan State. Why Hyderabad Occupied By India? Urdu Explainer.

Hyderabad Dhakkan State. Why Hyderabad Occupied By India? Urdu Explainer. ‏حیدرآباد دکن حیدرآباد دکن کوئی چھوٹی موٹی ریاست نہیں تھی۔ 1941 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد اور اس کا رقبہ دو لاکھ 14 ہزار مربع کلومیٹر تھا، یعنی آبادی اور رقبے دونوں لحاظ سے برطانیہ، ترکی یا اٹلی سے بڑی۔ ریاست کی آمدن اس وقت کے نو کروڑ روپے ‏تھی جو اقوامِ متحدہ کے 20 سے زائد ملکوں سے زیادہ تھی۔ حیدرآباد کی اپنی کرنسی، ٹیلی گراف، فون، ڈاک کا نظام، ہوائی اڈے، ریلوے لائنیں، تعلیمی ادارے اور ہسپتال تھے۔ یہاں واقع جامعہ عثمانیہ ہندوستان بھر کی  ‏واحد یونیورسٹی تھی جہاں مقامی زبان میں تعلیم دی جاتی تھی۔ 1947 میں تقسیم کے وقت برطانوی راج کے دائرے میں قائم پانچ سو کے قریب چھوٹی بڑی ریاستوں کو آزادی دی گئی تھی کہ وہ چاہیں تو انڈیا یا پاکستان میں سے کسی ایک کے ساتھ الحاق کر لیں۔ریاست کے حکمران میر عثمان علی خاں نے ‏انڈیا یا پاکستان کے ساتھ ملنے کی بجائے برطانوی دولتِ مشترکہ کے اندر خودمختار ریاست کی حیثیت سے رہنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن ایک مسئلہ تھا۔ حیدرآباد میں مسلمانوں کی آبادی صرف 11 ...