Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Farnood

John Elia About Killing In The Name Of Religion In Farnood. Urdu Blog

 John Elia About Killing In The Name Of Religion In Farnood. Urdu Blog یہ لوگ کون ہیں جو ایک دوسرے کوقتل کر ڈالتے ہیں اور قتل کرنے والے ہمیشہ مذہب ہی کے قبیلے سے کیوں اٹھتے ہیں۔ یہاں ہمیں ذرا کچھ دیر رک کر سوچنا چاہیے۔شہروں اور شہریتوں کی تاریخ میں دو چیزیں ایک دوسرے کی حریف رہتی ہیں لیکن عقل اور عقیده یا فلسفہ اور مذہب۔ ہم دیکھتے ہیں کے عقل اور فلسفے کے لوگ بھی ایک دوسرے قتل نہیں کرتے۔ افلاطون اور دیمقراطیس کے گروہ بھی ایک دوسرے سے نہیں ٹکرائے ۔ فارابی کے مکتبہ خیال نے شیخ شہاب الدین سہروردی کی خانقاہ کے مفکروں پر کبھی حملہ نہیں کیا اتھینس کی ہیکل کے دروازے سے کھبی کوئی ایسا ہجوم نہیں نکلا جس نے انسانوں کی گردنیں اڑا دی ہوں اور شہروں کو آگ لگادی ہو۔ فتنہ و فساد کی آگ ہمیشہ مذہبی فرقوں کے درمیان ہی کیوں بھڑکتی ہے؟  یہ ایک سوال ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کا جواب دیا جائے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ یہ کوئی خوش گوار سوال ہرگز نہیں ہے۔ یہ وہ موضوع ہے جس پر جرم وگناہ کی مہر ثبت کر دی گئی ہے اور یہ ایک ایسی بات ہے جس کون کر ہماری بستیوں کے لوگ برہم ہو جاتے ہیں  پر مشکل یہ ہے کہ ہم نے لوگوں کو خوش کرن