General Hamid Gul About Wali Khan Baba, Ghulam Ishaq Khan And Presidency جنرل حمید گل کی یاداشتیں قومی تاریخ کی ایک اہم دستاویز ثابت ہوں گی ۔ اس کا صرف ایک ہی چھوٹا سا گوشہ جان لیجئے، آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ اپنے خلاف جانے والا سچ بھی کیسا کھرا آنے والا ہے ۔ سینئر صحافی دوست سیف اللہ خالد ان سے سوال پوچھتے ہیں آپ پاکستانی سیاستدانوں میں سے سب سے زیادہ عزت کس کی کرتے ہیں؟ وہ کہتے ہیں : خان عبد الولی خان کی وجہ پوچھی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ جب 88 کے عام انتخابات ہوگئے تو صدر کے انتخاب کا مرحلہ بھی درپیش تھا ۔ چونکہ جنرل ضیاء شہید ہوگئے تھے اور غلام اسحاق خان قائم مقام صدر تھے ۔ چنانچہ میں نے بطور ڈی جی، آئی ایس آئی تین سیاستدانوں کو ملاقات کے لئے دعوت نامہ جاری کیا ۔ تاکہ ان کا انٹرویو کرکے طے کیا جاسکے کہ ان میں سے کون اگلا صدر پاکستان ہونا چاہئے ۔ ان میں سے ایک نوابزادہ نصر اللہ خان ، دوسرے غلام اسحاق خان اور تیسرے خان عبدالولی خان تھے ۔ خان عبدالولی خان نے میرے دعوت نامے کی پشت پر یک سطری جواب لکھ کر بھیج...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.