Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Ibne Rushed

Ibne Rushd In Short. By Aziz Barich

 Ibne Rushd In Short. By Aziz Barich. What Are Ibni Rushd Teachings In Urdu. یورپ میں مسلمان دانشوروں میں سب سے زیادہ شہرت ملسلمان فلسفی ابن رشد کو ملی اور یہ وہی مسلمان فلسفی ھے کہ جسکی تعلیمات نے یورپ کا کایا پلٹ کے رکھ دیا اور یورپ جو ایک ھزار سال تک تاریکی میں ڈوبا رھا، پر سے تاریکی اور کہر کے گہرے بادل چھٹ گئے۔ آج کے جدید یورپ کی بنیادوں میں ابن رشد کا نام سرفہرست ھے جسکے ذھن کے راستے سے یونانی علوم یورپ تک پہنچ گئ۔  یورپ میں جیسے ہی ابن رشد کی تعلیمات پہنچی تو مسیحی پادریوں میں کہرام مچ گیا اور پادری غم و غصّے سے بلبلا اٹھے۔ ابن رشد کی تعلیمات پر تمام یورپ میں پابندی لگادی گئی۔پادریوں نے بہت سے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بدترین جسمانی سزاؤں، قید و بند اور جلاوطنی جیسے حربے سے ابن رشدیوں کو ڈرانے اور ابن رشدی تعلیمات سے دور رکھنے کی سرتوڑ کوششیں کی لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا یورپ میں ابن رشدیت ایک فیشن کے طور پر اپنی جڑوں کو مزید گہرا کرتی چلی گئی اور پھر وہ وقت آہی گیا کہ یورپ میں ابن رشدیت جیت گئی اور کلیساء نے اپنی تمام تر جاہ و جلال، طاقت اور دولت کے ھوتے ھوئ...

Khumaar E Ghandam By Ibne Insha. Urdu Short Story. Urdu Literature

Khumaar E Ghandam By Ibne Insha. Urdu Short Story. Urdu Literature ایک رسالے میں اردو کی مشہور افسانہ نگار جمیلہ ہاشمی کا انٹرویو شائع ہوا ہے ۔ انہوں نے فرمایا : " میں تو چاہتی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ ناول لکھوں لیکن یہ نوکر بہت تنگ کرتے ہیں ۔ " ہم نے اس کا مطلب یہ لیا کہ نوکر لکھنے سے منع کرتے ہیں کہ بی بی آپ روٹی ہانڈی کیجئے۔ یہ کیا لکھنے لکھانے کے پیچھے پڑ گئیں ۔ اگر ایسا ہے تو ہمیں جمیلہ بیگم سے ہمدردی ہے ۔ زیادہ تر نوکر آج کل ایسے ہی گستاخ اور منہہ پھٹ ملتے ہیں ۔ہمارا ایک نوکر بھی ہمیں مشورہ دیا کرتا تھا کہ شاعری واعری چھوڑئیے ۔ بزازی کی دکان کھول لیجئیے۔ اس میں بڑا فائدہ ہے ۔  لیکن پانچوں انگلیاں ایک سی نہیں ہوتیں ۔ ایک زمانے میں ہمیں خوش قسمتی سے ایک ایسا نوکر بھی مل گیا تھا جو ناول نویسی میں خاصی مدد دیا کرتا تھا ۔ ہم کوئی باب ادھورا چھوڑ کر کہیں باہر چلے جائیں تو واپسی پر مکمل ہوتا تھا بلکہ کئی بار تو وہ موجودگی میں بھی پیش کش کر دیا کرتا تھا کہ صاحب آپ لکھتے لکھتے تھک گئے ہوں گے ۔ اگر آپ میری جگہ تھوڑی دیر فرش پر پوچی مار دیں تو میں ایک آدھ باب لکھ دوں ۔ آپ پوچھیں گے ...

Muslim Scientists. Reality Exposed By Parvez Hodbhai

 Reality Of Muslim Scientists Exposed By Parwez Hoodbhai. Urdu Article about Muslim Scientists. ” جب عربوں نے ایران، شام، مصر، شمالی افریقہ اور ہسپانیہ کے ملک فتح کیے تو ان قدیم تمدنوں کی علمی، فنی، سیاسی اور اقتصادی روایات ان کو ورثے میں ملیں۔ ان تمدنوں کو انسان کے زمانہ جاہلیت سے تعبیر کرنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ہمارے مورخین تاریخ تمدن سے ناآشنا ہیں یا شائد انہیں اس بات کا اندیشہ ہے کہ ان تمدنی روایات کا ذکر کیا گیا تو مسلمانوں کے کارنامے ماند پڑ جائیں گے“۔ ( اقبال کا علم الکلام)   ” وہ چیز جسے ہم ”عرب تمدن“ کے نام سے یاد کرتے ہیں، اپنی ایجاد، اصولی ساخت، یا اہم نسلی خصوصیات یعنی کسی اعتبار سےبھی عربی نہ تھا۔ اس میں عربوں کا خالص حصہ لسانیات اور کسی حد تک الہیات میں  تھا۔ ورنہ عربی خلافت کے تمام زمانے میں علم و تہذیب کے نمایاں مشعل بردار شامی، مصری، ایرانی وغیرہ نظر آتے ہیں۔ جو یا مسلمان ہو گئے تھے یا یہودی اور نصرانی رہے اور عربوں کی حکومت میں اس  طرح کی  خدمات انجام دیں  جیسے فاتح رومیوں کے زیرنگین آ کر یونانیوں نے کی تھیں۔ عرب کے اسلامی تمدن کی تہ...