Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Funds

How Flood Relief Funds Allocated In United States. Federal Shutdown

How Flood Relief Funds Allocated In United States. Federal Shutdown in USA.  What Is Federal Shutdown? Urdu Explainer Of US Emergency. By Mubashir Zaidi دیکھیں، ہم امریکا کا آئی فون استعمال کرتے ہیں کیونکہ اچھا ہوتا ہے۔ تو پھر اس کا نظام کیوں نہیں اپناتے؟ کم از کم سمجھنے کی کوشش تو کرسکتے ہیں۔ امریکا میں ایک پیسہ بھی کوئی سرکاری افسر، کوئی رکن کانگریس، کوئی ایجنسی، حتی کہ صدر بھی کانگریس کی منظوری کے بغیر خرچ نہیں کرسکتا۔ خرچ کرنے کے بعد پورا حساب بھی دینا پڑتا ہے۔ کانگریس بجٹ منظور کرتی ہے جو بعض اوقات پورے سال کا نہیں ہوتا۔ سال کے درمیان بجٹ ختم ہوجاتا ہے اور دونوں جماعتیں کسی نکتے پر متفق نہیں ہوپاتیں۔ پھر کیا ہوتا ہے؟ حکومت کا کام رک جاتا ہے۔ اس عمل کو یہاں فیڈرل شٹ ڈاؤن کہتے ہیں۔ ٹرمپ دور میں دو بار ایسا ہوا۔ ایک بار 35 دن تک سارا کام ٹھپ تھا۔ سرکاری ملازمین کام کررہے تھے لیکن تنخواہ نہیں مل رہی تھی کیونکہ بجٹ معطل تھا۔ بجٹ منظور ہونے کے بعد ایرئیرز مل جاتے ہیں لیکن وقتی طور پر سب کھاتے بند رہتے ہیں۔ امریکا میں امدادی بجٹ کیسے طے کیا جاتا ہے؟ بالکل ویسے جیسے کسی بھی ادارے کا ب...

Pledged Donations To Pakistan By International Community. Floods 2022

Pledged Donations To Pakistan By International Community. Floods 2022. Humanitarian Aid To Pak ورلڈ بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 82 ارب روپے سے زائد کی امداد دی، اقوام متحدہ نے ساڑھے 35 ارب روپے سے زائد، امریکا ساڑھے چھ ارب روپے سے زائد، ایشین ڈولپمنٹ بینک نے ساڑھے پانچ ارب روپے، یو ایس ایڈ نے 24 کروڑ 42 لاکھ روپے، چین نے چھ کروڑ 66 لاکھ روپے، چین کے امدادی ادارے نے چھ کروڑ 66 لاکھ روپے، یورپی یونین نے 30 کروڑ روپے، برطانیہ نے 33 کروڑ 30 لاکھ روپے اور یونیسف، عالمی ادارہ صحت، یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ نے 66 کروڑ 60 لاکھ روپے کی  پاکستان نے اب تک مجموعی طور پر 131 ارب روپے (ایک کھرب، 31 ارب روپے) کی نقد امداد حاصل کرلی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی اپیل پر مزید امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے  جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر پاکستان کو اقوام متحدہ، ترکی، جاپان اور چین نے ٹینٹ، ادویات، تعمیر نو کے لئے معانت سمیت دیگر معاملات میں بھی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے اور امداد کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ Pledged Donations To Pakistan By Internation...