Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Rashid Yousafzai

Salman Rushdie, Penguin, Hamid Gul, Satanic Verses And Benazir

Salman Rushdie, Penguin, Hamid Gul, Satanic Verses And Benazir. Rashid Yousafzai. شیطانی آیات ، سلمان رشدی اور جنرل حمید گل:  چند تاریخی نکات  جنرل حمید گل ایک تیر سے چار شکار چاہتے تھے:  سلمان رشدی کو  رگڑنا، بے نظیر کی سیاسی کیرئیر تباہ کرنا، پینگوئن  Penguin کے اشاعتی ادارے کو سزا دینا اور  اُمّہ کا چمپئن بنانا۰   چاروں مواقع رشدی نے فراہم کئے مگر حمید گل تقریباً سب میں ناکام رہے۰     کشمیری نسل  کے انگریزی ناول نگار  احمد سلمان رشدی کے دوسرے شاہکار ناول  Midnight Children    میں اس نے تقسیم  ہند اور تشکیل پاکستان پر لکھتے ہوئے پاکستانی مذہبی ائیڈیالوجی پر خوب طنز و تعریض کی۰ پاکستانی اسٹبلشمنٹ اور مادی و  نظریاتی سرحدوں کے محافظ رشدی کے  ان قلمی تیر و نشتر کے زخموں سے شفایاب ہورہے تھے کہ رشدی نے براہ راست اسی محافظ ادارے کے اربابان اختیار  پر وار کئے۰    رشدی کی تیسری ناول شرم  Shame   سندھ کے ایک امیر فیملی کے تین   عمر  رسیدہ مگر غیر شادی شدہ بہنوں کی ہاں ایک ناجائز بیٹے کی پیدائش  کی کہانی ہے۰ تینوں بہنیں باہم عہد کرتی ہیں کہ بچے کو کبھی معلوم نہ ہونے دیں گے کہ  اس کی اصل ماں کو

Bacha Khan Baba In Jail As Freedom Fighter. Reply To Fawad Chaudhry

Bacha Khan Baba In Jail As Freedom Fighter. Reply To Fawad Chaudhry. By Rashid Yousafzai.  ہاتھ  پیچھے سے باندھے، کچھ سکھ ،کچھ پشتون،  کچھ پنجابی سپاہی ان کو کابلی تھانہ ، قصہ خوانی بازار پشاور  لے ائے۰  یہ  اپریل 1919 کا پہلا ھفتہ تھا۰ ابھی دو ھفتے قبل  18 مارچ 1919 کو  برٹش راج نے ھندوستان میں ازادی  اور انقلاب کی روح و تحریک کچلنے کیلئے   Anarchical and Revolutionary Crimes Act   کا قانون پاس کیا تھا۰  بل کے ارکیٹیکٹ انگریز قانون دان سڈنی رولٹ  Sidney Rowlatt.  تھا۰ آج تک  برصغیر کے تاریخی درسی کتب میں یہ کالا قانون  رولٹ ایکٹ   Rowlatt Act کے نام سے مشہور ہے کابلی تھانے میں ہاتھ باندھ کر لائے  گئے اس تیس سالہ جوان عبدالغفار خان کا جرم  برٹش سرکار کے خلاف سب سے بڑی بغاوت تھی۰ کچھ دوسرے ھم خیال  انقلابی ، حریت پسند اور  آزادی پرست جوانوں کو جمع کرکے  چارسدہ کے اس نوجوان خانزادے نے اس قانون ہی کے خلاف شورش برپا  کی تھی جو قانون ھر قسم کی آزادی اور حریت کے سوچ کی قلع قمع کیلئے تشکیل دیا گیا تھا۰   تیس سالہ خانزادہ عبدالغفار خان  تھانے لایا گیا تو خاندانی عظمت اور مرتبے کی مناسبت سے ، و

Teenagers Book Writing Trend In India And Pakistan. Urdu blog

 Teenagers Book Writing Trend In India And Pakistan.  Urdu blog about How Teenagers Write Books These Day. ایک انگریز سیاح لاہور میں ایک پشتون ٹیکسی والے کے ساتھ بیٹھا سیاحت کر رہا تھا. ایک جگہ ایک کثیر منزلہ عمارت نظر آئی. انگریز نے پوچھا "آپ یہ عمارت کتنے عرصے میں تعمیر کرتے ہیں؟" ٹیکسی ڈرائیور نے جواب دیا "تین سال میں." انگریز نے کہا" اوہ، یہ تو ہم تین مہینے میں تعمیر کرتے ہیں Reality Of Teenager Book Writers In Pakistan and India. Urdu Satire Blog  کچھ اگے گئے تو  ایک اور کثیر منزلہ عمارت آیا، انگریز نے اسی بارے وہی سوال دھرایا. ٹیکسی ڈرائیور سوچا یہ بندہ تین سال کو تین مہینے پر لے آیا. چلیں اب اس عمارت کی وقت تعمیر تین مہینے کروں سو عرض کیا " ایسی عمارت ہم تین مہینے میں تعمیر کرتے ہیں! ". انگریز نے اور طنزیہ تعجب کیساتھ جواب دیا "یہ تو ہمارے ہاں چند ہفتوں میں تعمیر ہوتی ہے!". تھوڑا آگے چل کر مینار پاکستان آیا. انگریز نے پھر سوال کیا: In how much time you built this needle?   یہ سوئی اپ نے  کتنے عرصے میں کھڑی کی؟ اس پر پشتون بلکل جواب کی