Zatain Ya Peshain by Afzal Butt. Professions Or Tribes? ذاتیں یا پیشے جب انسان نے تہذیب کے ابتدائی دور میں قبائلی زندگی کی شروعات کی تو ہر بندہ انفرادی کام کرتا تھا مگر جیسے ہی قبیلے میں لوگوں کی تعداد بڑھی تو ہر کام خود ہی کرنا مشکل ہو گیا۔ ایک دن انہوں نے تمام لوگوں کو دائرے میں اکٹھا کیا اور ڈویژن آف لیبر کے اصول پر کام کرنے کے فائدے بتاۓ۔ لوگوں کو یہ آئیڈیا بہت پسند آیا۔لہذا لوگوں میں کام کی تقسیم شروع ہوئی۔ چونکے خوراک کی ضرورت سب سے زیادہ تھی لہذا مجمے میں آواز لگائی گئی کہ وہ لوگ جو فصلیں اگائیں گے کھڑے ہو جائیں۔ چند لوگ جن کو یہ کام زیادہ آسان اور پسند لگتا تھا وہ کھڑے ہو گئے ۔ ان کا نام لکھ لیا گیا اور پہچان کے لیے اوپر کسان گروپ لکھ لیا گیا۔اسی طرح پوچھا گیا جو کسان اور شکار گروپ کے لیے ہتھیار بنائیں گے وہ کھڑے ہو جائیں۔ ایک دو جن کو لوہے کا کام کر کے مزا آتا تھا وہ کھڑے ہو گئے ان کو لوہار گروپ لکھ لیا گیا۔ اب لوگوں کے بال کاٹتے کا بھی مسلہ تھا ۔ ایک آدھ کو یہ کام بھی اچھا لگتا تھا وہ بھی کھڑا ہو گیا ان کے ناموں کے اوپر نائی گروپ لکھ لیا گیا۔ اب کچھ لوگ...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.