Skip to main content

Khushal khan khattak and Swat. Pashto and Pashtun History

Khushal Khan Khattab Baba And Swat.




خوشحال خان خٹک اور سوات

خوشحال خان خٹک ایک مشہور شاعر اور نثر نگار ہو گزرے ہیں۔ آپ کو ایک جنگجو اور صاحبِ سیف بھی تصور کیا جاتا ہے۔ آپ کا خاندان آپ کے داداد ملک اکوڑ کے وقت سے ہندوستان کے مغلیہ حکمرانوں کا وفادار رہا اور ان کی خاطر اپنے ہی پختون قبائل خصوصاً یوسف زیٔ اور مندنڑ کے خلاف پوری صلاحیت اور توانائی کے ساتھ برسر پیکار اور لڑتا رہا، جس نے خٹک اور یوسف زیٔ و مندنڑ قبائل کے بیچ ناچاقی، نفرت اور عداوت پیدا کی۔

1641
ء میں اپنے والد شہباز خان کی وفات پر خوشحال خان اس کا جانشین بنا اور مغل شہنشاہ شاہ جہان نے بھی اس کو خٹک قبیلے کی سربراہی اور منصب سے نوازا۔ باپ دادا کی طرح خوشحال خان نے بھی پختون قبائل کے خلاف مغلوں کی حتی الوسع خدمت کرتے ہوئے ساتھ دیا، جس کا آپ نے اپنے اشعار میں کھل کے اعتراف کیا ہے۔ اورنگ زیب کے تخت پر قابض ہونے پہ آپ نے اورنگ زیب کی حکمرانی کو تسلیم کیا اور اس کی بھر پور انداز سے خدمت کرتے ہوئے نہ صرف یوسف زیٔ و مندنڑ قبائل کے خلاف اس کی خاطر لڑے بلکہ 1659ء میں تیراہ کی لڑائی میں آفریدیوں اور اورکزیوں کے خلاف بھی مغل فوج کا ساتھ دیا


تاہم بعد میں خوشحال خان اور مغلوں کے مابین ناچاقی پیدا ہوئی، جو جنوری 1664ء میں خوشحال خان کی قید ہونے پر منتج ہوئی۔ باوجود آپ کے سابقہ یوسف زیٔ مخالف کردار کے، مشکلات و مصائب کی اس گھڑی میں یوسف زئیوں نے خوشحال خان کا کنبہ مغلوں کے دست برد سے بچانے کی خاطر اپنے علاقے میں لاکر اسے تحفظ فراہم کیا۔

 


قید کرانے کے باوجود خوشحال خان نے آزاد ہونے پر مغلوں کے خلاف بغاوت نہیں کی اور ان کا وفادار ہی رہا۔ تاہم جب آپ کو دیوار سے لگایا گیا اور آپ کے لیے دوسری کوئی راہ باقی نہ رہی بلکہ یا تو اپنے آپ کو مغلوں کے حوالے کرتے اور یا اپنی ذاتی بقا کی خاطر مغلوں کے خلاف لڑتے (اس لیے کہ خود اس کا بیٹا بہرام خان بھی اپنے قبیلہ کی سرداری کی خاطر اس کا حریف بنا اور اس طرح خوشحال خان کا قبیلہ بھی بٹ گیا) تو خوشحال خان نے مغلوں کے خلاف پہلی بار ہتھیار اٹھایا۔ لہٰذا خوشحال خان کا مغلوں کے خلاف بر سر پیکار ہونا ’’افغان ننگ‘‘ کی خاطر نہیں تھا جیسا کہ آپ نے دعویٰ کیا ہے۔ یہ صرف آپ کی ذاتی بقا کا سوال تھا، جس کی وجہ سے خوشحال خان مغلوں کے خلاف لڑا اور جس کو اس نے ’’افغان ننگ‘‘ کا نام اور رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔ یاد رہے کہ جب یوسف زیٔ و مندنڑ اور آفریدی و اورکزیٔ مغلوں کے خلاف برسرپیکار تھے، تو خوشحال خان پختونوں کے خلاف خلوصِ دل سے مغلوں کا ہاتھ بٹاتا اور خدمت کرتا رہا۔
اس پس منظر میں، مغل شہنشاہ اورنگ زیب کے زیر عتاب آنے اور ذاتی بقا کی خاطر تگ و دو میں خوشحال خان نے پختونوں کو اورنگ زیب کے خلاف اکسانے اور ورغلانے کی کوشش کی اور سوات کے یوسف زئیوں کی حمایت حاصل کرنے کی خاطر بہ نفس نفیس سوات کا دورہ کیا۔ سوات میں اپنے سات ماہ کے قیام کے دوران میں اس نے سوات کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اس کے ہر پہلو کو جانچا۔ بعد میں اس نے ’’سوات نامہ‘‘ کے نام سے ایک کتاب بھی تحریر کی


خوشحال خان نے سوات کے روحانی پیشوا میاں عیسی اور چشموں، سبزہ زاروں، قدرتی حسن، زرخیزی، معطر ہواؤں، ارزانی، شان دار ماضی اور اس طرح کی دوسرے چیزوں کی تعریف و توصیف کی ہے۔ اس نے سوات میں شکار کیے جانے والے مختلف قسم کے پرندوں اور جنگلی جانوروں جیسا کہ شاہین (باز)، چکوروں (زرکے)، موسمی مرغابیوں، جنگلی بھیڑ بکریوں اور ہرنوں پر بحث کی ہے۔ اس نے مچھروں، مکھیوں، کھٹملوں اور بروڑوں کے عام ہونے کا تذکرہ کیا ہے اور یہ بھی تحریر کیا ہے کہ ہر گھر میں گھرانے کے افراد کے برابر کتے ہوتے ہیں اور ان کے صحنوں میں سیکڑوں کی تعداد میں مرغیاں چل پھر رہی ہوتی ہیں



قید کرانے کے باوجود خوشحال خان نے آزاد ہونے پر مغلوں کے خلاف بغاوت نہیں کی اور ان کا وفادار ہی رہا۔


خوشحال خان نے سوات کے یوسف زئیوں کی آزادی کو یہ بتاتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ وہ نہ تو کسی کی رعایا ہیں اور نہ کسی کو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ اس نے سوات کے قدرتی حسن اور وافر قدرتی وسائل کی تعریف کی ہے۔ تاہم یہ بھی بتایا ہے کہ یوسف زئیوں نے ایسے حسین اور قابل تعریف ملک کو محض چراگاہوں اور گھاس کے میدانوں میں بدل دیا ہے۔ اس نے مروجہ نظام ویش (نظام تقسیم اراضی) کی برائی بیان کی ہے اور اس کی بھی مذمت کی ہے کہ صرف مرد ہی اپنے آبا کی زمین کے وارث بن جاتے ہیں۔ اس نے اس پر بھی شب و ستم کیا ہے کہ کسی فرد کی وفات کے بعد بہت جلد اس کا بھائی اس کی بیوہ سے شادی کرتا ہے اور یہ کہ قتل کا بدلہ لینے میں اصل قاتل کے بجائے خاندان کے بابرکت اور با اثر شخص کو قتل کیا جاتا ہے اور ملا ان سب غلط کاموں اور بے انصافیوں کے حامی ہیں۔
اس نے سوات کے لوگوں کی مذہب کی پاس داری اور ننگ پر سوالیہ نشان لگایا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ لوگ مسلمان ہونے کے دعوے دار تو ہیں، عملی طور پر مذہب کا کم ہی خیال رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ ان میں ’’افغان ننگ‘‘ کا کوئی تصور نہیں۔ بزدل اور کم جری ہونے کی وجہ سے میدانِ جنگ میں جانے اور جرأت کے ساتھ لڑنے سے پہلو تہی کرتے ہیں۔ اگر چہ لڑائی میں کسی خاص کارکردگی کے حامل نہیں پھر بھی اپنی بہادری کے گن گاتے ہیں۔
خوشحال خان نے سوات میں حکومت اور سرکردہ سربراہ کی عدم موجودگی اور نتیجتاً سوات کی خراب حالت اور تباہ کن صورت حال کی بات بھی کی ہے۔ اس نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ اگر چہ یوسف زئی تعداد میں بے شمار ہیں، لیکن ان کی مثال جانوروں کے گلے جیسی ہے۔ اس وجہ سے ان کی تعداد بے معنی ہے۔ مزید یہ کہ سوات کے لوگ گندے اور بدبودار گھروں میں رہائش کرتے ہیں اور اپنے گھروں میں کئی ایک غلہ دان رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے غلہ ذخیرہ کرنے میں یہ ہندوؤں سے بدتر ہیں۔


خوشحال خان نے سوات کے لوگوں کی اس لیے بھی مذمت کی ہے کہ اس کے خیال میں وہ اپنے قول اور وعدوں کی پاس داری نہیں کرتے۔ مزید یہ کہ معمولی فوائد، حقیر مفادات اور غیر اہم مقاصد کے حصول میں لگ جاتے ہیں اور چھوٹی باتوں پر یا تو خوش ہوجاتے ہیں یا ناخوش۔ مزید برآں صرف ذاتی مفاد کی خاطر دوست بناتے ہیں۔ ننگ اور وقار کی قیمت کی پذیرائی نہیں کرتے اور دولت کے پجاری ہیں۔ علاوہ ازیں بیویوں کی بے جا خواہشات اور ناز و نخرے برداشت کرتے ہیں اور وہ جو حکم دیتی ہیں، اس کی تابع داری کرتے ہیں۔ اپنی بیٹیوں کو دولت کی خاطر بیاہتے ہیں، جب کہ ان کے شوہر کے حسب نسب کا بہت کم خیال رکھتے ہیں۔ ان میں خوش اخلاقی اور ادب وقاعدے کا فقدان ہے اور تمام کے تمام عناد سے بھرے، حد سے زیادہ محو بالذات اور خود پسند ہیں۔ بالمشافہ وعدے تو کرتے ہیں، لیکن ان کا پاس نہیں رکھتے اور آسانی سے منھ موڑتے ہیں۔ علاوہ ازیں تمام سال کام میں لگے رہتے ہیں اور کبھی بے کار نہیں بیٹھتے۔ دولت ان کا عقیدہ اور بت ہے اور ہمیشہ سونے چاندی کی چاہت رکھتے ہیں۔ نہ تو خندہ پیشانی سے مہمان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور نہ ان کے ہاں الفاظ و انسیت کا تپاک پایا جاتا ہے۔ اگر فریادی کسی مَلَک سے انصاف طلب کرتا ہے، تو مخالف فریق مَلَک کو ایک روپیہ دے کر اس کے فیصلے کو اپنے حق میں کراسکتا ہے اور یہی مَلَک اس روپیہ کی خاطر غریب معصوم کو گناہ گار ہی ثابت کردے گا


خوشحال خان کہتا ہے کہ سوات کے لوگ سوجھ بوجھ اور عقل سے کام نہیں لیتے بلکہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے ہیں۔ غلط عادات و امور میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بد کار کو صحیح طور سزا نہیں دی جاتی۔ اگر کوئی مکروفریب سے ڈاکٹر بن جائے، تو کوئی بھی اس کے جھوٹ کا پول نہیں کھولے گا اور اگر کوئی عیاری سے عالم یا درویش ہونے کا دعویٰ کرے، تو کوئی بھی اس کی اصلیت معلوم کرنے کی زحمت نہیں کرے گا۔ علاوہ ازیں، تمام مَلَک اور خان گدھوں جیسے بے وقوف ہیں اور ان کے تمام عالم اور شیخ جاہل ہیں۔ ان کے عالم اپنے مذہبی مقام کا دنیاوی فوائد کے لیے استحصال کرتے ہیں، یہ پروا کیے بغیر کہ کیا جائز ہے اور کیا ناجائز؟ خصوصاً میاں نور پر لعن طعن کرتے ہوئے خوشحال خان نے اس کے مذہبی علم اور عقائد پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ میاں نور ہی مغلوں کے خلاف سوات میں لشکر اکٹھا کرنے کے آپ کے مشن کی ناکامی کا ذمہ دار تھا۔


اگر چہ خوشحال خان نے سوات کے بعض پہلو جیسا کہ سبزہ زاروں، دل کش ملکوتی حسن، زر خیزی، معطر ہواؤں، ارزانی اور شان دار ماضی کی تعریف و توصیف کی ہے۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ اس نے اس کے بعض پہلوؤں پر تنقید بھی کی ہے اور سوات کے لوگوں کی ان قدرتی عنایات کی قدر نہ کرنے اور مطلوبہ طرزِ عمل نہ اپنانے پر ان کی مذمت بھی کی ہے۔ اس نے نہ صرف سماجی و مذہبی برائیوں، خوانین، مَلَکوں، پیروں، فقیروں اور ملاؤں کا ان کے طرزِ عمل، رویوں، بے وقعتی اور اپنے رتبوں اور وقار کو دنیاوی فوائد کے حصول کے لیے استعمال کرنے کی مذمت کی ہے بلکہ ان کی جہالت، مذہبی عقائد، اسلامی قوانین کی پائے مالی اور ساتھ ساتھ مغلوں کے خلاف آپ کی طرف داری میں لشکر بنا کر ہتھیار نہ اٹھانے پر، آپ کے زعم میں، ’’افغان ننگ‘‘ کی پاس داری نہ کرنے پر بھی مذمت کی ہے۔

 


خوشحال خان کہتا ہے، سوات کے لوگ سوجھ بوجھ اور عقل سے کام نہیں لیتے بلکہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے ہیں۔

خوشحال خان کی بعض باتیں درست ہیں، مثلاً مروجہ نظام ویش کی خامیوں کا تجزیہ، خواتین وارثوں کو وراثت میں حصہ نہ دینا، وفات شدہ مرد کی بیوہ سے وفات شدہ کے بھائی یا دوسرے رشتہ دار کا بالعموم اس بیوہ کی رضامندی کے بغیر شادی کرنا اور قتل کے انتقام میں اصل قاتل کے بجائے اس خاندان کے سرکردہ اور زیادہ با اثر فرد کا قتل کرنا، خوانین اور مَلَکوں کے کردار مثلاً ان کی رشوت ستانی اور اپنی حیثیت کو ذاتی دنیاوی مفادات کے لیے استعمال کی مذمت بھی کسی حد تک درست ہے۔ اس طرح اس کا یہ کہنا بھی صحیح ہے کہ سوات کے لوگ سوجھ بوجھ اور فہم و فراست سے کام لینے کے بجائے سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے ہیں اور یہ بھی کہ سوات کے لوگ غلط اطوار اور امور میں ڈوبے ہوئے ہیں اور یہ کہ بد کاروں کو صحیح طور پر سزا نہیں دی جاتی۔ اس کی یہ بات بھی وزن رکھتی ہے کہ اگر کوئی مکروفریب سے ڈاکٹر بن جائے، تو کوئی بھی اس کی پول نہیں کھولتا اور اگر کوئی مکاری سے عالم یا درویش ہونے کا دعویٰ کرے، تو بھی کوئی اس کی اصلیت سے متعلق فکر مند نہیں ہوتا اور سب کچھ چلتا ہے


بہر حال خوشحال خان کے تمام نِکات اور قیل و قال مبنی بر حقیقت نہیں۔ اس کی تحریر سے اس کا تعصب اور جانب دارانہ پن آسانی سے اخذ کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر مذکورہ بالا تمام برائیاں صرف سوات کے ساتھ مختص نہیں تھیں۔ خوشحال خان نے سوات اور سوات کے لوگوں سے متعلق جو زیادہ تر برائیاں بیان کی ہیں، وہ دوسرے پختون علاقوں اور قبائل میں بھی رائج اور پائی جاتی تھیں بلکہ بعض تو سوات سے زیادہ شدت سے اور بڑے پیمانے پرتھیں۔
خوشحال خان نے سوات کے لوگوں کی سخت محنت کرنے پر مذمت کی ہے، جو کہ قابلِ مذمت کام نہیں بلکہ لائقِ تحسین خوبی ہے۔ اس کا سوات کے لوگوں پر یہ طعن و تشنیع بھی مبنی بر انصاف نہیں کہ یہ مہمان نواز نہیں۔ اس کی غلط فہمی شاید اس کے سوات میں سات ماہ کے طویل عرصے تک قیام کی وجہ سے ہو۔ عام طور پہ زیادہ مدت تک ٹھہرنے والے فرد کو مہمان تصور نہیں کیا جاتا، بلکہ گھر کے افراد کی طرح معمول کے مطابق اس کی رکھوالی کی جاتی ہے۔ تاہم سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ خوشحال خان جیسے مہمان کا، جو زیادہ عمر مغلوں کا حامی اور یوسف زئیوں کا مخالف رہا ہو، اگر چہ پختون روایات کے تحت مہمان داری کی جاتی ہے، لیکن یقینا گرمجوشی اور تہہ دل سے نہیں۔ شاید اس بات کے ادراک میں خوشحال خان ناکام رہا ہے


جہاں تک خوشحال خان کا سوات کے لوگوں کے مذہبی اخلاص اور عمل پر سوالیہ نشان کا تعلق ہے، تو یہی حال دوسرے پختون علاقوں اور قبائل کا بھی تھا۔ اس کا سوات کے لوگوں کے متعلق ایسی باتیں اور امور جیسا کہ طور و اطوار، سطحی دوستی، معمولی ذاتی فائدہ کے لیے دوسروں کو بڑا نقصان پہنچانا، بیویوں کے ناز و نخرے برداشت کرنا اور ان کے ہر قسم کے احکام کی تابع داری اور اس طرح کی دوسری باتیں بھی تنقیدی پرکھ پر مکمل طور پر درست نہیں۔ یہ ایک ایسے فرد کی باتیں، تبصرے اور تاثرات ہیں جو سوات کو غصہ کی حالت میں بہ طور ایک ناکام فرد کے چھوڑ گیا تھا


خوشحال خان نے سوات کے لوگوں کی سخت محنت کرنے پر مذمت کی ہے، جو کہ قابلِ مذمت کام نہیں بلکہ لائقِ تحسین خوبی ہے


اس طرح اس کی یہ باتیں کہ کوئی بھی مغل سوات میں داخل ہو، تو وہ شہزادہ بن جاتا ہے اور سوات کے لوگوں میں ہر کوئی اس سے جاہ و منصب کا طلب گار ہوتا ہے، یہ کہ ان لوگوں سے یہ توقع رکھنا عبث ہے کہ وہ تلوار ہاتھ میں لیے میدان جنگ میں اتریں گے، جن کے دل مرغ مارنے پر لرزنے لگتے ہیں اور یہ کہ گویا کہ اس کی بیوی کے گھر پہ پتھر برس پڑیں گے، اگر سواتی نوجوان اس کے بستر سے جدا ہو (یعنی کہ سوات سے باہر جائے) خوشحال خان کے بے بنیاد الزامات اور نامعقول دعوؤں کا کھلا ثبوت ہیں۔ اس لیے کہ مغل شہنشاہ اکبر کی کوشش کے باوجود نہ تو سوات مغلوں کے زیر تسلط رہا ہے، نہ کوئی مغل سوات آیا ہے اور نہ سوات کے لوگوں نے مغلوں کی ملازمت کے حصول کی کوشش کی ہے، بلکہ سوات کے لوگ اکبر کے دور میں، جب اس نے سوات فتح کرنے کے لیے افواج یہاں بھیجیں، کئی سالوں تک بڑی بہادری سے مغل فوجوں کے خلاف بر سر پیکار رہے اور نہ صرف مغل افواج کی کوششوں کو ناکام بنایا بلکہ اپنی آزادی کو بر قرار رکھا۔ انہوں نے خوشحال خان اور اس کے خاندان کی طرح نہ تو کبھی مغلوں کی خدمت کی اور نہ ان کے جاہ و منصب کے طلب گار رہے

خوشحال خان نے سوات کے سب لوگوں پر شب و ستم کیا ہے اور جو اس کے دل میں آیا اسے ضبط تحریر میں لایا ہے، جس کا اد نے خود بھی درجہ ذیل اشعار میں اقرار کیا ہے:
دا چہ وائم دا زہ نہ یم دا مے زڑہ دے
زما زڑہ د چا د زڑہ سرہ سم نہ دے
چہ خہ کڑے زما زڑہ دے کلہ بد دے
چہ بد کڑے زما زڑہ د ہغے رد دے


یعنی یہ جو میں کہتا ہوں، یہ میں نہیں بلکہ میرا دل ہے اور میرا دل کسی اور کے دل جیسا نہیں، جسے میرے دل نے اچھا مانا ہے، وہ کب برااور جسے میرے دل نے برا مانا ہے، وہ رد ہے۔
خوشحال خان کی تحریر اس کے تعصب اور خرافات و بے تکے پن کی غماز ہے۔ تاہم اصل تصویر سوات سے متعلق اس کی تحریر کے بین السطور انداز سے بھی اخذ کی جاسکتی ہے۔
خوشحال خان کی سوات کے لوگوں سے مخاصمت اور ان پر لعن طعن کی بنیادی وجہ سوات کے یوسف زئیوں کی آپ کی خواہشات کے مطابق ہتھیار اُٹھا کر مغلوں سے نہ لڑنا تھی۔ دراصل اس بابت آپ کو بے جا توقعات تھیں جو کہ آپ کے اس شعر سے بھی عیاں ہیں کہ
چہ دَ ننگ تورہ دِ واغستہ خوشحالہ!
درومہ سوات تہ سہ خٹک سہ ئے لخکرے


یعنی اے خوشحال! جب آپ نے ننگ کی خاطر تلوار اٹھالی، تو سوات کی راہ لو، اس لیے کہ خٹک کیا ہیں اور ان کے لشکر کس گنتی میں ہیں

سوات کے یوسف زئیوں کا یہ طرزِ عمل اور پالیسی اپنانے کی اپنی بنیاد تھی۔ وہ خوشحال خان کا اس طرح ساتھ نہیں دے سکتے تھے، جیسا کہ خوشحال خان چاہتے تھے۔ اس لیے کہ اورنگ زیب اور میدانی علاقوں کے یوسف زئی و مندنڑ کا تعلق پہلے ہی دوستانہ ہوچکا تھا۔ خوشحال خان اور میاں نور کے نقطۂ نظر اور عقائد کے اختلاف کی وجہ سے میاں نور کے کردار نے بھی سوات میں اس کا مقصد پورا نہ ہونے میں اپنا حصہ ڈال دیا، جس کے لیے خوشحال خان نے میاں نور اور سوات کے لوگوں پر خوب لعن طعن کیا ہے۔ تاہم خود خوشحال خان کو ہی اس کی ناکامی کا ذمے دار ٹھہرایا جائے گا، اس لیے کہ اس نے یوسف زئیوں کو اتحادی بنانے کی خاطر سوات کا دورہ کیا، لیکن اصل مقصد کو پسِ پشت ڈال کر اس نے اخون درویزہ کے عقائد،رتبہ اور کتاب ’’مخزن‘‘ کے ساتھ ساتھ خود میاں نور کے عقائد، رتبہ اور کردار کے حوالے سے بھی غیر ضروری تنازعات پیدا کیے۔ بہت عجیب و دلچسپ، جو وقت خوشحال خان کو میدان جنگ میں گزارنا چاہیے تھا، یعنی سات ماہ کا طویل عرصہ، وہ اس نے سوات میں دوروں، شکار، بحث و مباحثوں اور سوات کے عوام اور سیاسی و مذہبی قیادت کے ساتھ اختلافات پیدا کرنے میں گزارا



خوشحال خان کی سوات کے لوگوں سے مخاصمت اور ان پر لعن طعن کی بنیادی وجہ سوات کے یوسف زئیوں کی آپ کی خواہشات کے مطابق ہتھیار اُٹھا کر مغلوں سے نہ لڑنا تھی۔

خوشحال خان کو اپنے سابقہ دشمنوں یعنی سوات کے یوسف زئیوں سے بلاچوں و چرا حمایت اور اتحاد کی توقع نہیں رکھنی چاہیے تھی۔ اور سوات کے یوسف زئیوں کے اتحاد کے حصول کی خاطر آپ کو لازم تھا کہ آپ اپنی تمام تر کوشش کو اپنے مقصد کے حصول پر مرکوز کرتے نہ کہ ایسے امور میں پڑتے اور مصروف ہوجاتے جو کہ مقصد فوت کرنے والے ہوں۔
یاد رہے کہ سوات کے یوسف زئیوں نے بظاہر ماضی کی مناقشات اور شکایات کو ایک طرف رکھ دیا، لیکن خوشحال خان نے نئے غیر ضروری تنازعات اور مباحثے پیدا کرکے پانسا پلٹا۔ اس وجہ سے سوات کے لوگ مغلوں کے خلاف لڑنے کی خاطر آپ کی حمایت میں لشکر نہ بنانے میں حق بجانب تھے اور یہ خوشحال خان کے ماضی کا کردار اور سوات میں اس کا طرزِ عمل ہی تھا، جس نے آپ کو سوات کے یوسف زئیوں کو بہ حیثیتِ مجموعی اپنے حق میں جیتنے میں کامیاب نہ ہونے دیا، اگر چہ بعض نے ایک لشکر بناکے ایک مغل قلعہ پر حملہ کر بھی دیا


(28تا 30نومبر 2012ء ، پشاور میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس بہ موضوع، خیبر پختونخو خوا: ہسٹری اینڈ کلچر‘ میں راقم کے انگریزی میں پیش کردہ مقالے کی اردو  ترجمہ    بحوالہ سلطان روم   سرچ میاں علی نواز مدے خیل گنیار تھانہ ملاکنڈ505 ټولیز لید ، 2 لید نن

Khushal Khattak Baba, Swat and Mughal. Urdu Research Paper About Khushal Khattak. Swat Naama Of Khushal Khattak. Pashto Translation of Khushal Khattak Baba and Swat. Research about Khushal in Urdu Language. Pashto Times


 خوشحال خان خټک یو مشهور شاعر او نثر لیکونکی دی.  تاسو یو جنګيالي او سیج هم ګ .ل کیږي.  ستاسو کورنۍ ستاسو د نيکه ملک اکور له وخته راهيسې د هندوستان مغلي واکمنانو ته وفادار ده او د خپل ټول ځواک او توان سره يې د خپل پښتون قبيلو په ځانګړي ډول يوسفزيو او منديندر په وړاندې مبارزه کړې ، چا چې خټک او يوسف ته ماتې ورکړه.  دې د ضیا او مندوندر قومونو تر منځ نفاق ، نفرت او دښمنۍ رامینځته کړې


 په کال 41 1641 in کې د خپل پلار شهباز خان په مرګ خوشحال خان د هغه ځای ناستی شو او د مغل امپراتور شاه جهان هم هغه ته د خټک قوم مشري او مقام ورکړ.  د خپلو پلرونو په څیر خوشحال خان هم د امکان تر حده د پښتنو قبیلو په وړاندې د مغلو ملاتړ وکړ ، کوم چې هغه په ​​خپلو شعرونو کې په ښکاره ډول اعتراف کړی دی.  کله چې اورنګ زیب تخت ته ورسید ، نو هغه د اورنګ زیب قانون وموند او په بشپړ زړه یې د هغه خدمت وکړ ، نه یوازې د هغه لپاره د یوسفزي او مندوندر قبیلو پر وړاندې ، بلکه په also 1659. کې د تیرا په جګړه کې د افریډیس او اورکزیو پرضد هم جګړه وکړه.  په مقابل کې یې د مغل اردو ملاتړ هم وکړ
 په هرصورت ، وروسته د خوشحال خان او مغلو ترمینځ ناندرۍ راپورته شوې چې د جنورۍ په 16 imprisonment in کې خوشحال خان د بنده کیدو لامل شو.  د خپل پخواني مخالف یوسفزي کردار سره سره ، پدې سختۍ او کړاوونو کې ، یوسفزي د خوشال خان کورنۍ خپلې سیمې ته راوړه ترڅو هغه له مغلو څخه وساتي


 د هغه له بند سره سره خوشحال خان د هغه په ​​خوشې کیدو د مغلو پر خلاف پاڅون ونه کړ او دوی ته وفادار پاتې شو.  په هرصورت ، کله چې تاسو محاصره شوی یاست او ستاسو لپاره بله لاره نه وه مګر دا چې ځان خپل ځان مغل ته تسلیم کړئ یا د خپل ځان د بقا لپاره د مغلو سره وجنګئ (ځکه چې حتی د هغه زوی بهرام خان پخپله)  هغه د خپلې قبيلې د مشر په خاطر د هغه سيال شو او په دې توګه د خوشحال خان قوم هم ووېشل شو ، نو خوشحال خان د لومړي ځل لپاره د مغلو په وړاندې وسله پورته کړه.  له همدې امله ، د خوشال خان جګړه د مغلو پروړاندې د "افغان نینګ" لپاره نه وه لکه څنګه چې تاسو ادعا کوئ.  دا یوازې ستاسو د شخصي بقا یوه پوښتنه وه ، له همدې امله خوشحال خان د مغلو پروړاندې جنګېدلی او چا چې د "افغان ننگ" نوم او رنګ ورکولو هڅه کړې.  د یادونې وړ ده چې کله چې یوسفزۍ ، مندوندر او افریدي او اورکزي د مغلو په وړاندې جنګېدل ، خوشال خان په صادقانه ډول خپل لاس اوږد کړ او د پښتنو پروړاندې یې مغلو ته خدمت وکړ.
 د دې پس منظر په وړاندې ، خوشال خان د مغل امپراتور اورنګزیب تر مشرۍ لاندې د خپل ځان د بقا او د سوات د یوسفزي ملاتړ ترلاسه کولو لپاره ، د اورنګزیب په وړاندې پښتون په قهر او هڅولو هڅه وکړه.  نفیس سوات څخه لیدنه وکړه.  په سوات کې د خپل اوه میاشتني استوګنې پرمهال ، هغه د سوات له بیلابیلو برخو څخه لیدنه وکړه او د هغې هر اړخ یې وڅیړ.  هغه وروسته د "سوات نامه" په نامه یو کتاب لیکلی.
 خوشحال خان د سوات ، چمنونو ، طبیعي ښکلا ، زرغونتیا ، بویه بادونو ، ارزانتیا ، ځلانده ماضي او داسې نورو ستاینه کړې ده.  دا په سوات کې د ښکار شوي مرغیو او ځناورو بیلابیل ډولونه بحث کوي ، لکه فالکن ، هاکس ، زیبرا ، موسمي مرغاوۍ ، ځناور پسونه ، وزې او کب  هغه د غوماشو ، کبانو ، بسترونو او غوښو د خپریدو یادونه کوي او دا هم لیکي چې هره کورنۍ د کورنۍ د غړو سره سپي لري او په سلګونو مرغان د دوی په انګړ کې ګرځي.

 
 د هغه له بند سره سره خوشحال خان د هغه په ​​خوشې کیدو د مغلو پر خلاف پاڅون ونه کړ او دوی ته وفادار پاتې شو.

 خوشحال خان د سوات د یوسفزۍ خپلواکي منلې ده ، او ویلي یې دي چې دوی نه تابع دي او نه هیچاته مالیه ورکوي.  هغه د سوات طبیعي ښکلا او پراخه طبیعي سرچینې وستایلې.  په هرصورت ، دا هم ویل شوي چې یوسفزي دا ښکلی او د ستاینې وړ هیواد یوازې څړځایونو او باغونو بدل کړی دی.  هغه د ځمکې د ویش د روان سیستم ناوړه عملونه وغندل او دا حقیقت یې هم وغندلو چې یوازې سړي د خپل پلار ځمکې میراث کوي.  هغه دا حقیقت هم وځنډاوه چې د یو کس له مرګ وروسته سمدلاسه ورور یې کونډه سره واده کوي او د وژنې په بدل کې یې د اصلي وژونکي پرځای د کورنۍ مبارک او نفوذي شخص وژلی.  د دې ټولو ظلمونو او بې عدالتیو ملاتړ کیږي.
 هغه د سوات د خلکو مذهبي تړاو او سپکاوي تر پوښتنې لاندې ونیول او ټینګار یې وکړ چې دا خلک ، چې د مسلمانانو دعوی کوي ، په عمل کې یې مذهب ته لږ درناوی لري.  سربیره پردې ، دوی د "افغان نینګ" تصور نه لري.  بزدل او لنډ مزاج وي ، دوی د جګړې ډګر ته نه ځي او په زړورتیا سره جنګ کوي.  که څه هم دوی په جګړه کې کوم ځانګړی فعالیت نه لري ، دوی لاهم د دوی د زړورتیا ستاینه کوي.
 خوشحال خان په سوات کې د حکومت او دولت مشر نه شتون او په سوات کې د بدتر شوي وضعیت په اړه هم خبرې وکړې.  هغه زیاته کړه چې که څه هم یوسفزی بې شمیره دی ، خو د هغه مثال د څاروی د ستوني په شان دی.  د دې له امله ، د دوی شمیرې بې معنی دي.  سربیره پردې ، د سوات خلک په خندا او بد بوی لرونکو کورونو کې اوسیږي او په کورونو کې د غلو څو دانې لري چې دا د غلو په ذخیره کولو کې د هندوانو څخه بدتر کوي.
 خوشحال خان د سوات خلکو هم د دوی د خبرو او ژمنې نه منلو په خاطر غندلی دی.  سربیره پردې ، دوی کوچني ګټې ، کوچنۍ ګټې ، او مهم اهداف تعقیبوي او یا د کوچني شیانو په اړه خوښ یا ناخوښه دي.  سربیره پردې ، دوی یوازې د شخصي ګټې لپاره ملګري جوړوي.  ننگ او وقار نرخ نه مني او د شتمنۍ کاهنان دي.  سربیره پردې ، دوی د خپلو میرمنو غیر عادلانه غوښتنې او غرورونه زغمي او د هغه څه اطاعت کوي چې دوی یې امر کوي.  هغه د شتمنۍ لپاره خپلې لو daughtersې واده کوي ، پداسې حال کې چې هغه د خپل میړه نسبت لږه پاملرنه کوي.  دوی ښه اخلاق او ادب نلري او د ټول ضعف ، ډیر ځان غوښتنې او خود غرضۍ څخه ډک دی.  ژمنې په شخص کې ورکول کیږي ، مګر دوی یې نه ساتي او په اسانۍ سره مخ کوي.  سربیره پردې ، دوی ټول کال کار کوي او هیڅکله بیکاره نه وي.  شتمني د دوی باور او بت دی او دوی تل سره زر او سپینه غواړي.  دوی میلمه ته د دوی په مخ د موسکا سره سلام نه کوي او نه یې د الفاظو او مینې ګرمي لري.  که چیرې مدعی له کوم هیواد څخه عدالت وغواړي ، نو بیا مخالف ګوند کولی شي هیواد ته یو روپۍ ورکړي او خپله پریکړه یې په خپل حق کې وکړي او همدغه هیواد به د هغه روپۍ لپاره غریب بې ګناه ګناه ثابت کړي.
 خوشحال خان وايي چې د سوات خلک له عقل او عقل نه کار اخلي خو په اوریدلو باور لري.  دوی په بد عادتونو او چارو کې ډوب دي.  بدکارانو ته په سمه توګه سزا نه ورکول کیږي.  که څوک د دوکې په واسطه ډاکټر شي ، هیڅوک به د هغه د دروغو حوض خلاص نه کړي او که څوک د عالم یا درویش دعوی وکړي ، هیڅ څوک به د هغه رښتیني ماهیت معلومولو ته زحمت ورنکړي.  سربیره پردې ، ټول ملک او خان ​​د خرو په څیر بې وقوف دي او د دوی ټول عالمان او شیخان ناپوه دي.  د دوی عالمان د دنیوي ګټې لپاره د دوی دیني دریځ څخه ناوړه ګټه پورته کوي ، پرته لدې چې هغه څه چې حلال او حرام دي.  په ځانګړي توګه ، د میا نور په لعنت ویلو خوشحال خان د هغه دیني علم او عقیدې تر پوښتنې لاندې راولي.  هغه ادعا کوي چې میا نور د مغلو په وړاندې په سوات کې د سرتیرو راټولولو لپاره د خپل ماموریت د ناکامۍ مسؤل و.
 په هرصورت ، خوشحال خان د سوات ځینې برخې لکه سرسبزۍ ، زړه راښکونکې ښکلا ، بډایه والي ، خوشبويې بادونه ، ارزانه او ځلانده ماضي ستاینه کړې ده.  مګر په ورته وخت کې ، هغه د دې طبیعي ډالۍ نه منلو او مطلوب چلند نه منلو لپاره د دې او د سوات خلکو په ځینو اړخونو انتقاد وکړ.  هغه نه یوازې ټولنیز او مذهبي ناوړه کړنې ، خواهانیان ، پاچاهان ، کافران ، بېوزله او ملایان ، د دوی چلند ، چلند ، سپکاوی او د دنیا ګټلو لپاره د دوی د رتبو او وقار کارول نه بلکه د دوی ناپوهي هم غندي.  مذهبي عقیدې ، اسلامي قانون ، او همدا ډول ستاسو لخوا ستاسو په څنګ کې د اردو په جوړولو سره د مغلو پروړاندې د وسلو اخیستل ردول ستاسو په نظر ، د "افغان نینګ" نه نیول هم غندل کیږي.

 
 خوشحال خان وايي چې د سوات خلک له عقل او عقل نه کار اخلي خو په اوریدلو باور لري.

 د خوشحال خان ځینې څرګندونې سمې دي ، لکه د واده په اوسني سیستم کې نیمګړتیاوې تحلیل ، ښځینه وارثینو ته میراث نه ورکول ، د وژل شوي سړي کونډې سره د وژل شوي ورور یا کوم بل خپلوان سره واده کول ، معمولا د کونډې رضایت پرته.  او د وژنې په غچ کې د اصلي وژونکي پرځای د کورنۍ د مخکښ او خورا نفوذي غړي وژنه ، د خوانیان او ملکانو د رول غندنه ، لکه د دوی بډو اخیستل او د شخصي دنیاوي ګټو لپاره د دوی حیثیت کارول یو څه توجیه دي.  .  په دې توګه ، دا هم رښتیا دي چې د سوات خلک په عقل او تفاهم د عمل کولو پرځای د اوریدلو باور لري ، او دا چې د سوات خلک په غلطو کارونو او چارو کې غرق دي او دا شر.  موټرې په مناسب ډول نه سزا ورکول کیږي.  دا هم وزن لري چې که څوک د مایکرو درغلیو په واسطه ډاکټر شي ، هیڅ څوک یې حوض نه خلاصوي او حتی که یو څوک د عالم یا درویش ادعا کوي ، هیڅ څوک د دې د اعتبار په اړه اندیښنه نلري.  او هرڅه کار کوي.
 په هرصورت ، د خوشحال خان ټولې نقطې او بیانات د واقعیت پراساس ندي.  د هغه تعصب او طرفداري په اسانۍ د هغه له لیکنو څخه کمول کیدی شي.  د مثال په توګه ، پورتني ټول شرونه په سوات پورې محدود نه وو.  ډیری بدکارۍ چې خوشحال خان د سوات په اړه بیان کړي او د سوات خلک په نورو پښتون میشته سیمو او قبیلو کې عام وو ، مګر ځینې یې له سوات څخه ډیر سخت او پراخه وو.
 خوشحال خان د سوات د خلکو سخت کار غندلی دی ، کوم چې د نه منلو وړ کار دی بلکې د ستاینې وړ فضیلت دی.  د سوات په خلکو انتقاد کول مناسب ندي چې د میلمه پالنې نه وي.  د هغه غلط پوهاوی ممکن په سوات کې د اوو میاشتو لپاره د هغه د اوږدې مودې له امله وي.  یو څوک چې د اوږدې مودې لپاره پاتې کیږي معمولا د میلمه نه ګ .ل کیږي ، مګر معمولا د کورنۍ غړي په توګه چلند کیږي.  په هرصورت ، خورا مهم ټکی دا دی چې د خوشحال خان په څیر میلمه ، چې له اوږدې مودې راهیسې د مغلو ملاتړ کونکی او د یوسفزي مخالف و ، که څه هم د پښتنو دودونو لاندې روغتون کې بستر دی ، البته ګرم زړه نه دی.  شاید خوشحال خان پدې پوهیدلو کې پاتې راغلی وي.
 تر هغه ځایه چې خوشحال خان د سوات د خلکو د مذهبي اخلاص او عمل په اړه پوښتنې لري ، د پښتون میشته سیمو او قبیلو په اړه هم همدا خبره وه.  د سوات د خلکو په اړه د هغه خبرې او اعمال لکه آداب ، فوق العاده دوستي ، د لږ شخصي ګټې لپاره نورو ته لوی تاوان رسوي ، د میرمنو غرورونه زغمي او د دوی ټولو امرونو اطاعت کوي او  نور دا ډول شیان په بشپړ ډول د انتقادي ازموینې سره سم ندي.  دا د یو چا خبرې ، نظریات او تاثیرات دي څوک چې سوات د یو ناکام فرد په توګه په قهر حالت کې پریښود.

 
 خوشحال خان د سوات د خلکو سخت کار غندلی دی ، کوم چې د نه منلو وړ کار دی بلکې د ستاینې وړ فضیلت دی.

 په دې توګه د هغه وینا چې که کوم مغل سوات ته ننوځي ، هغه یو شهزاده کیږي او د سوات خلکو هرڅوک د هغه څخه دریځ غواړي ، نو دا د دوی څخه تمه کول بې ګټې دي.  هغه به په لاس کې د تورې سره د جګړې ډګر ته لاړ شي ، د چرګ په لیدو به یې زړه لړزېږي ، او دا داسې ده لکه د کا wifeي به د هغه د میرمن په کور ، که د سواتي ځوان د هغې له بستر څخه جلا شوی وي (د سوات څخه).  بهر لاړ شه) د خوشحال خان بې اساسه تورونه او غیر منطقي ادعاګانې ښکاره ثبوت دي.  ځکه چې د مغل امپراتور اکبر د هڅو سره سره ، سوات د مغل واکمنۍ لاندې نه دی ، هیڅ مغل سوات ته نه دی راغلی او د سوات خلکو د مغلو لپاره د دندې موندلو هڅه نه ده کړې ، مګر د اکبر په وخت کې د سوات خلکو  کله چې هغه د سوات د فتح کولو لپاره دلته عسکر ولیږل نو هغه د ډیرو کلونو لپاره د مغل ځواکونو پروړاندې په زړورتیا جنګ وکړ او نه یوازې د مغل ځواکونو هڅې یې ناکامې کړې بلکې خپلواکي یې هم وسپارله.  د خوشحال خان او د هغه د کورنۍ برخلاف ، هغه هیڅکله د مغلو خدمت نه کاوه او د دوی دریځ یې نه درلود.
 خوشحال خان د سوات ټول خلک ځورولي او هر هغه څه یې چې زړه ته یې رسولي ضبط کړي دي ، کوم چې پخپله اډي په لاندې آیتونو کې اعتراف کړی دی:
 ماشوم ته زیږون مه کوئ
 زما ویښتان د چا په ویښتو مه سم کړئ
 ماته سخت وخت راکړئ
 زما بد زړه رد کړه
 دا هغه څه دي چې زه یې وایم زما نه دی مګر زما زړه او زړه زما د بل چا زړه نه دی ، کوم چې زما زړه ښه ګ consideredلی دی ، کله چې دا بد وي او څه چې زما زړه بد ګ .ي ، دا رد کیږي.
 د خوشحال خان لیکنه د هغه تعصب او توهین ښودنه ده.  په هرصورت ، اصلی عکس هم په سوات کې د هغه د لیکلو انټرنیول سټایل څخه اخیستل کیدی شي.
 د سوات له خلکو سره د خوشحال خان د دښمني اصلي علت او هغوی ته په لعنت ویلو دا و چې د سوات یوسفزي وسله نه وه پورته کړې او د هغه د غوښتنې سره سم د مغلو سره جنګ نه کوي.  په حقیقت کې ، تاسو د دې په اړه غیر واقعي تمه لرئ ، کوم چې ستاسو د شعر څخه هم څرګند دی
 د ننگ تورات برکت دی!
 درووما سوات ته سه سه خټک سه لخکري
 یعنی ، ای خوشحاله!  کله چې تاسو د ننگ لپاره توره پورته کوئ ، سوات ته لاړ شئ ، ځکه چې خټک څه شی دی او د دوی لښکر څومره دي.
 دا د سوات د یوسفزي اساس و چې دا چلند او پالیسۍ غوره کړي.  دوی نشي کولی د خوشحال خان ملاتړ وکړي لکه څنګه چې خوشحال خان غوښتل.  ځکه چې په اورګزو کې د اورنگزیب او یوسفزۍ او مندوندر ترمنځ اړیکې لا دمخه دوستانه وې.  د خوشحال خان او میان نور تر منځ د نظرونو او باورونو د توپیر له امله ، د میان نور ځانګړتیا هم په سوات کې د خپل هدف ترلاسه کولو کې پاتې راتګ کې مرسته کړې ، د دې لپاره چې خوشحال خان میان نور او د سوات خلکو ته لعنت ووایی.  څه ملنډې وهل.  په هرصورت ، خوشحال خان به پخپله د هغه ناکامي لپاره ملامت وي ، لکه څنګه چې هغه سوات ته د یوسفزۍ ملګری کولو لپاره تللی و ، مګر د هغه اصلي هدف په ساتلو سره ، هغه د اخون دروازه باور ، دریځ او حالت بدل کړ  د "مخزن" کتاب سربیره ، دا د میان نور د باور ، حیثیت او شخصیت په اړه غیر ضروري جنجال هم رامینځته کړی.  خورا عجیب او په زړه پوری ، هغه وخت چې خوشحال خان باید د جګړې په ډګر کې تیر کړی وای ، یعنی د اوو میاشتو اوږده موده یې په سوات کې تیره کړې ، په شکار ، بحث کولو او د سوات د سیاسي او مذهبي مشرتابه سره اختلافات رامینځته کړي.  ما لګولی

 
 د سوات له خلکو سره د خوشحال خان د دښمني اصلي علت او هغوی ته په لعنت ویلو دا و چې د سوات یوسفزي وسله نه وه پورته کړې او د هغه د غوښتنې سره سم د مغلو سره جنګ نه کوي.

 خوشحال خان باید د خپلو پخوانیو دښمنانو ، د سوات د یوسفزي ملاتړ او یووالي تمه نه کړي.  او د سوات د یوسفزیو خلکو د یووالي ترلاسه کولو لپاره ، تاسو باید خپلې ټولې هڅې خپلې موخې ته رسیدو باندې متمرکز کړئ او په هغه شیانو کې ښکیل نه شئ چې هدف به یې ووژني.
 دا باید په یاد وساتل شي چې د سوات یوسفزۍ ظاهرا پخواني شخړې او شکایتونه یو طرف ته کړل ، خو خوشحال خان د نوي غیر ضروري جنجالونو او مناظرو په رامینځته کولو سره دغه لاری ته مخه کړه.  د همدې دلیل لپاره ، د سوات خلک سم وو چې د مغلو په وړاندې د مبارزې لپاره ستاسو په ملاتړ اردو جوړه نکړي ، او دا په خوشال خان کې د خوشال خان پخوانۍ نقش او چلند و چې تاسو یې د سوات یوسفزي ته لاره پیدا کړه.  د ساري په توګه ، دوی د دوی په ګټه ګټلو کې بریالي نه شول ، که څه هم ځینې اردو جوړه کړې او د مغل کلا یې برید کړی.
 (په خیبر پښتونخوا کې د راقم لخوا په انګلیسي کې د مقالې اردو مقالې سپړنه: تاریخ او کلتور د نړیوال کنفرانس په موضوع چې په پیښور کې د نومبر له to to څخه تر نومبر from. from from پورې ترسره کیږي).
 .............................................پشتو ترجمہ علی نواز مدے خیل گنیار تھانہ ملاکنڈ 

 

 Pashto Times
pashto history
Pashto book

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه ده جا

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu&qu

Pashto Calendar. Calendar Of Months In Pashto

Pashto Calendar. Calendar Of Months In Pashto. Pashto Names Of Calendar Year 2022, 2023, 2024, 2025 Pashto Calendar: Names Of Months And Its Span In Pashto بېساک              Besak       (Apr—May) جېټ                Jheet       (May—Jun) هاړ                  Harh           (Jul—Jul) پشکال.            Pashakal         (Jul—Aug) بادرو               Badro        (Aug—Sep) اسو                Asu         (Sep—Oct) کتک               Katak         (Oct—Nov) مګن               Magan        (Nov—Dec) پوه                Po         (Dec—Jan) ما                  Ma       (Jan—FebF) پکڼ               Pagan        (Feb—Mar) چېتر             Chetar         (Mar—Apr) Pashakal Starting Date Is 14 July 2022.  Pashakaal Ending Date Is 14 August 2022. د پشکال ګرمي پۀ زور ده  زلفې دې غونډې کړه چې نۀ دې تنګوينه ټپه۔ په مخ یې پَشم دَ خولو دې دَ لمر په خوا دَ ملغلرو پړک وهینه۔ په اننګو کښي قوتۍ دي د پشکال خولي پري ډنډ ولاړي دینه Badro Starting Date Is 15 August 2022. Badro Ending Date Is 14 September 2022. Aso