Some tips for handling stress in Urdu.
دور جدید کی تیز رفتار زندگی کے مسائل سے نمٹنا کوئی آسان کام نہیں ہے، ہمیں ہر روز ملازمت کی ذمہ داریوں، بچوں کے مسائل اور مالی پریشانیوں جیسے سنجیدہ مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے، جن کی وجہ سے ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن آج کے بڑے مسائل میں سے ایک بن چکا ہے۔ دنیا میں کروڑوں افراد کی زندگی اس مسئلے کی وجہ سے تلخی کا شکار ہوچکی ہے اور اس کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی ادویات نئے مسال کھڑے کردیتی ہیں۔ نئے مسائل کا ادویات کے بغیر ہی احسن طریقہ سے حل کرلیا جائے تو اس سے اچھی بات کیا ہوسکتی ہے، اس کے لئے آپ کو صرف ایک سادہ سا طریقہ اختیار کرنا ہپوگا جیسے مائنڈفل نیس (Mindfulness) یعنی اپنی سوچوں اور احساسات سے آگاہی کا طریقہ کہا جاسکتا ہے۔ اس طریقہ میں آپ سانس لینے کی ایک مخصوص مشق سات گیارہ (7/11 Breathing) کا استعمال کریں گے۔ یعنی آپ سانس اندر کھینچتے ہوئے سات تک گنیں اور پھر سانس باہر نکالتے ہوئے 11 تک گنیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ جتنی ہوا اندر کھینچتے ہیں اس سے زیادہ باہر نکالیں۔ یہ سادہ سی تکنیک آپ کے ذہن کو پرسکون کرنے اور ذہنی دباﺅ سے نجات دلانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ جب آپ اپنے روزمرہ مسائل کو ذہن سے نکال کر صرف سانس لینے اور گنتی کرنے پر توجہ دیتے ہیں تو آپ کا دماغ ماضی اور مستقبل کو بھول کر صرف حال میں آجاتا ہے اور یہی وہ ضروری چیز ہے کہ جس کی آپ کو ذہنی دباﺅ سے نجات کیلئے ضرورت ہے۔ آپ کسی بھی تناﺅ والی کیفیت میںہوں، کسی سے تکرار ہوجائے یا ہونے والی ہو یا کام کا دباﺅ ہو یا پھر شریک حیات سے جھگڑا ہو، یہ مشق آپ کو ہر حال میں جذبات پر قابو پانے اور ایک صحتمند زندگی گزارنے میں مدد دے گی۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ جو کام کررہے ہوں صرف اس پر توجہ دیں اور دیگر مسائل اور پریشانیوں کے متعلق نہ سوچیں، یعنی یکسوہوکر صرف ایک بات پر دھیان دیں۔
THnaks for visiting Pashto Times.

Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.