Skip to main content

Ghani khan. pashto article

غني خان تقابلي موازنه اور استعماري رويه

پارٹ ۱

باچاخان کے بڑے فرزند رابندرا ناتھ ٹيگورکے شاگردمہاتماگاندھى كے منظورنظر اندراگاندھي كے ھمجولى خان عبدالغنی خان شاعر و ادیب، مصور، موسيقار،مجسمہ ساز، دانشور،مؤرخ اور مفكر پيشه كے لحاظ سےکیمیکل انجنئیرتھے۔ تصانیف میں ’’د پنجرے چغار، پلوشے ،پانوس اور لٹون ‘‘ شعری مجموعے ہیں" گڈےوڈے" طنزومزاح کاپشتو نثري شعري مجموعه هے "خان صاحب "اردو مين پشتون کليوال کردار کی طنزيه شبيهه سازي "پٹھان اے سکيچ "کے نام سے انگریزى زبان ميں پختون تاریخ، تہذیب، روایات نفسيات اور معاشرتی زندگی کا خاکہ پیش کیا ہے۔"خان صاحب" اردو کى ايك اور كتاب هے جسميں ميں پختون کردار کانفسياتي وسماجي خاكه لكها ہے ۔سن انيس سو چوالیس میں غیر منقسم ہندوستان کی مرکزی قانون ساز اسمبلی کے سب سے کم عمرممبر منتخب ہوكرمسٹر جناح كے ڈسک فيلو رهے بيگم رعنالياقت على خان كے انتهائ قريبى ذاتى دوست رهے اوراپنى هى كى ،مجبور کرنےکيوجه سے لياقت علي خان نےخداي خدمتگارتحريك اورحكومت كے درميان سمجهوتے کی كوشش بهي كي
تقسيم كے وقت ميں مسلم ليگ کي ذيلي شرپسند تنظيم "غازي" جو هندومخالف کاروائی کيلئے بدنام زمانه رائل ارمي ميجرخورشيد نے منظم کي تهي كے خلاف غني خان نے
’’ زلمےپختون ‘‘ کے نام سے ایک نیم فوجی تنظیم بھی بنائی۔ زندگی کے کئی سال مختلف جیلوں میں گزارے۔ اکثر و بیشتر نظر بند رہے۔ غرض پختون تاريخ وثقافت ميں انکا حوالہ خوشحال و رحمان کے ساتھ آتاھے انكے فن وفکر کاباقاعدہ مطالعہ "غنيات"كہلاتاہے
غنیات کے سلسلے میں موازنہ کی یہ چھٹی کڑی ہے۔ جسے روبینہ ناز محمد زئ نے" فیض احمد فیض اورغنی خان کے افکار و نظریات کا تقابلی جائزہ "کے عنوان سے تحریر کیا ہے۔ اس سے پہلے استاد محترم ڈاکٹر خادم حسین "غنی و شیلے" پروفيسرڈاکٹرشازیہ بابر "غنی و کیٹس "همارے دوست پروفيسر گوہر نوید "غنی و اقبال" اور راقم "غنی و خیام اور "غنی و ٹیگور" کے موازنوں پر مقالے لکھ چکے ہیں۔ پشتو زبان میں اس قسم کے موازنوں کی تاریخ سو ڈیڑھ سو سال پيشتر شمس العلماء میر احمد رضوانی اور پروفیسر عبدالمجید افغانی تک جا پہنچتی ہے جن کی تحریروں میں رحمان بابا اور حافظ شیرازی کے شعری مماثلت کى بحث ملتي ہے۔ جسے بنیاد بنواکر دوست محمد خان کامل ایسے پائےکے محقق نے رحمان بابا سے متعلق اپنی کتاب میں ایک خصوصی باب باندھا۔ اور مغرب کے ادب سے مماثلتوں کی مثالیں لا لا کر گویا شعری مماثلت کے لیے جواز ڈھونڈنے کی کوشش کرکے اپنے تئين اخذماخذکے بحث سے نمٹنے کي کوشش کى تھى
حالانکہ رحمان بابا اور حافظ شیرازی کی یہ شعری مماثلت استفاضہ ،اخذ، استفادہ، تاثر کے ذیل میں نہیں۔ اس کا تعلق تو کلاسيکی غزل کی تنقیدی روایت سے ہے۔ جسکی رو سے پیش رو شاعر کی کسی فنی فکری يا لسانی سہو کی تصیحح بعد کا شاعر اس مضمون کو اپنے شعر میں باندھ کر کرتا ہے۔ رحمان بابا نے حافظ شیرازی کا جوبهي مضمون ليا ہے ان شعروں میں اسی طرح کوئی نہ کوئی سہو یا کمی ملتی ہے۔ یوں بھی وہ درویش شاعرفکري روسے حافظ کی بہ نسبت سعدی و ثنائی سے زیادہ نزدیک ہے۔ دوست محمد خان کامل کی تحریر سے شہ پا کر ایک فارسی گزيده پروفیسر نے ايک پوری کتاب لکھ ماری جس میں حافظ شیرازی کو گروگنٹھال بناکر رحمان بابا کو ان کا چیلا چانٹا باور کرانے کی کوشش کی خانہ فرہنگ ایران کی توسط سے کتابیں چھاپنے والے یہ حضرت اس قسم کی بے سروپا سطحى تحریر اکثر و بیشتر مرتب کرتے ہے۔ اس کےبعد کی کتابوں میں وہ خوشحال خان خٹک کو زيدي شیعہ اور پوري پشتون ملت کو ایرانیوں سے بچھڑا ہوا آوارہ گرد جتھہ قرار دے گئے۔ حالانکہ خود پارسیوان پشتوں ملت کو ضحاک ماران(سهاک/ساکا) کی نسل بتلاتے ہے۔ جو کہ دراصل اساکزئ قبیلہ تھا جس نے ما قبل تاریخ پارس موجوده ايران پر حکومت کی۔ پروفيسرمارگنسٹائرن سے پروفیسر احمد حسن دانی تک سب پشتون ملت کو اساک و سیتھی سمجھتے ہیں نہ صرف یہ بلکہ شاہانامه فردوسی میں دکھائے گئے تمام علاقے بھی اج بهي پارس میں نهيں بلکه موجوده افغانستان میں واقع ہوئے ہیں۔ اساک زئی معروف پشتون قبیلہ غورى کاشاخچه ہے فردوسی رستم پہلوان کو شاہنامہ میں اساک زئی دکھاتا ہے دنیا کی قدیم آریائی تہذیب اصفہان میں نہیں مرجينيا(مشمول ګونر و بلخ) میں مانی جاتی ہے
__۔ بہرحال،ادب کی کسی صنف یا تحریر کا دوسرے سے تقابل نہیں کیا جانا چاھيے تقابلی ادب میں ھمیشہ یہ خدشہ رہتا ہے کہ مذکورہ پروفیسر عصمت مآب کیطرح سے تقابل و موازنے کے بہانے اپنے ممدوح کو بانس چڑھا کر علمي بددیانتی کی جائے یہ رویہ استعماری، نو آبادیاتی یا علمی برتری کے جھوٹے زغم کا ماحصل اور بدترین جہالت ہے جوعمر خیام کے مترجم ایڈورڈ فٹزجیرالڈ کے رویے سے کوئی الگ نہیں جنہوں نے ایک نجی خط میں لکھا تھا کہ میں ان فارسی شاعروں سے جس طرح چاہے کھیل کر اپنا دل بہلاؤں کیونکہ ان کی شاعری مجھے اتنا متاثر نہیں کرتی کہ میں ایسا کرنے سے ڈروں بلکہ ان نا پختہ شاعروں کی شاعری کو سنوارنے کی ضرورت ہے۔ یہ رويہ جوجیرالڈ کا فارسی شعراء کے بارے میں تھا۔ بعینہ فارسی گزیدہ پروفیسر عصمت مآب حافظ شیرازی اور رحمان بابا والی کتاب میں اپنائے ہوئے ہے _

_لسانی و ثقافتی برتری کا یہ بچگانہ تصور ھمارے نذيرتبسم،ظهور اعوان ، صابرکلوري و منگلوري ،عطش دراني ،پروفيسرايوب صابر،ناصرعلي سيد و بادشاه منيربخاري قسم كے بھانت بھانت سبزگانٹھ کے پکے علاقائی اردو پروفیسروں میں خاص طور پر ملتا ہے ان میں اکثر کا مطالعہ صرف نصاب کی حد تک رہتا ہے۔ اور سوچ کے کالےکوےکا پر کالم نگاري سے ذرا اوپر جاتے ھوئے جلنے لگتاھے ان کی نظروں میں ساری دنیا کا بہترین ادب اردو میں ہی ملتا ہے۔ لہذا ان کی تحریروں میں اردو زبان سے فرط عقیدت کی ایک عجیب سي مخلصانہ جاہلانہ والهانہ گگياتى کیفیت پائی جاتی ہے جو بےساختہ سبحان الله جزاك الله کہنے پر مجبوركرتى هے
مثلانصيرالدين هاشمي نامي ايك درباری ماهراقباليات نے پروفيسرگوہرنويدكي متذكره كتاب پرتبصرہ کرتے ھوئے غني خان كانام پہلي بارسننے کامعصومانه اقرارکيا يه اقرار اسكاثبوت هے کہ يه صاحب كهرے سچے "ماهراكباليات"هے جنھوں نے ساري زندگي اقباليات كے لئے بطورھمدرد وقف کی هے اسلئے انکو پشتو کے سب سے بڑے شاعرکانام سننے کاموقع بھي سراقبال كے توسط سے ملا اللہ اللہ يه رتبہ بلند جسكو مل گيا موصوف ايك جگہ مصنف كي سيدهي بات کو نہ سمجھتے ھوئے مجھے بھي ماهراقبال قرارديكراپني والي صف ميں کھڑاکرديتے ھے جس سے ميں انکاری ھوں بلكه سند ميں ميري کتابوں کاتقاصہ الگ سے کرتے ھے يعني وه كہاوت هے ---زہ مرم دغچے تہ وائے غچے غچے

اردو لکھاریوں کے منہ لگنے والے پاکستاني قومی زبانوں کے کسی بھی لکھاری کا یہ تصور تک نہیں کرسکتے۔اسلئے يه پروفيسرز بھی ثقافتی نو آبادیت کے اس گروہ سے تعلق رکھتے ہے جو برآمدی مصنفین کے مقابلے میں مقامی لکھنے والوں کو ہر جگہ نیچا رکھبے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں فرق یہ ہے کہ پہلے یورپی مصنفین کے مقابلے میں انگریزی استعمار کے پروردہ مدبرين مقامی لکھاریوں پر ھیڈلاک کا داؤ استعمال کرتے تھے اب یہ پروفیسرز قومی زبانوں کے لکھاریوں کو دھوبی پٹڑا مارتے ہیں۔ لارڈ میکالے اور انگریزی زبان سے نالاں یہ کم ذہن اردو پروفیسر درحقیقت لارڈ میکالے والی ذہنیت کا مظاھرہ ہی کرتے ہیں۔ لارڈ میکالے کے مطابق یورپی اقوام کی شاعری کا مقابلہ کسی بھی طور پر عربی، سنسکرت وغیرہ نہیں کرسکتی تو ان کے مطابق اردو ادب کا مقابلہ کسی بھی طور پر مقامی (يه اصطلاحات بهى قومى زبانوں کو کمترثابت كرنے استعمال کى جاتى هيں) کا ادب نہیں کر سکتا۔ یہی خناس ذہن میں لئے ہوئے یہ بولائے ہوئے اونٹ کی طرح مقامی لکھاریوں کے معتبر حوالوں پر بلبلانے لگتے ہے۔ اردو سے ان کے خاص حوالے اقبال، غالب، فیض، منٹو، قاسمی ہے۔ بالکل اسی طرح ھندوستان میں برآمد کیا ہوا نو آبادیاتی نظام کا متعارف کرايا نصابي ولیم شیکسپیر انگریزي اقدار کی مثال تو تھا لیکن اسکا انقلابی حصہ وہی انگلستان میں کاٹ کر پھینک دیا گیا تھا۔یہ اردو پروفیسر بھی ان مخصوص لکھاریوں کی مختص شدہ تصاویر کے ذریعے مقامی شعرو ادب کی تضحیک کا بیڑا اٹھائے ہوئے رزق حلال کر رہے ہیں۔ اس نئی نوآبادیاتی رویہ کی وضاحت ضروری هے ۔۔۔۔۔۔جاري


Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...