Qazalbash Of Peshawar. Urdu Article about Qazalbash Of Peshawar.
پشاور میں آباد خوبصورت دلکش حسین قبیلہ قزلباش کون ھیں جو ماضی قریب تک لباس رہن سہن اور زبان کے حوالے سے دیگرپختون ہندکی قبیلوں سے مختلف تہیں لیکن آج قزلباش اپنی انفرادی شناحت سے محروم ہوکر پشوریوں اور ہندکیوں کے نام سے مشہور ہیں مغل کے آخری گورنر ناصر خان کے دور حکمرانی تک پشاور شہر میں قزلباش اکثریت سے آباد تھیں لیکن جب ناصر خان نے احمد شاہ ابدالی سے بغاوت کی اور احمد شاہ ابدالی نے پشاور پر حملہ کیا تو قزلباش گورنر پشاورمغل ناصر خان کےساتھ لشکر میں تقریبا دس ہزار کی تعداد میں شامل تہے گورنر ناصر خان کی شکست کے بعد قزلباش بہی پشاور سے ناصر خان کے ساتھ لاھور کی جانب کوچ کر گئے قزلباشوں کے چند ہی خاندان اندرون شہر میں رہگئے لیکن اب قزلباش کی وہ شہرت اور طاقت باقی نہ رہی جو مغل ناصر خان کے دور میں تھی
پشاور میں قزلباش کے بہت بڑے بڑے نامور سردار اور نامور تاجر اور دکاندار تہیں قزلباش بہت خوبصورت لوگ تھے ان کی خواتین الگ قسم ک لباس زیب تن کرتے اور مرد سرخ رنگ کی کلاہ سروں پر رکھنے سے خود کو دیگر اقوام سے منفرد ظاہر کرتے پشاور کے علاوں یہ قندھار میں محلہ توپ خانہ اور محلہ علی زئ میں اباد تھے جبکہ کابل خاص شہر میں بہی بکثرت آباد تہے جبکہ ہرات شہر اور گرد نواح میں بہی کافی تعداد میں آباد تہیں کابل میں اب بہی بڑی تعداد میں اباد ہیں
قزلباش بنیادی طور پر ترک ایرانی ہے اس زمانے میں قزلباش عام طور پر فارسی بول چال کرتے لیکن گھروں میں قدیمی ترکی زبان میں بات کرتے تہے پشاوری قزلباش بہی آپس میں پارسی اور عام لوگوں سے ہندکی میں بات کرتے تھے
پشاور میں قزلباش کے کئ قبیلے آباد تھے جن میں اکثریت قبیلہ ابشار اور چندول تہے جبکہ غلام خانہ مراد خانی اور منصوری نامی خیل بہی قزلباشوں کی پشاور میں آباد تہی ناصر خان مغل کا ساتھ دینے والے کئ قزلباش سردار درانی عہد میں واپس پشاورآکر آباد ہو چکے تہیں اور مختلف کاروبار سے وابسطہ رہے اندرون شہر کے باسیوں نے قزلباشوں سے شادیاں کرکے اسے اپنے اندر ضم کیا
آج پشاور میں آباد قزلباشوں کی الگ پہچان بہت کم ہے زیادہ تر قزلباش قبیلے اندرون شہر کی ہندکیوں میں ضم ہو چکے ہیں
Pashto Times
History of Peshawar
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.