Skip to main content

Samarqand Novel By Amin Maloof. Urdu Book Review. City Of Umer Kheyam

Samarqand Novel By Amin Maloof. Urdu Book Review. City Of Umer Kheyam, Hassan Bin Sabah, Nizam Ul Mulk Saljooqi. Urdu Review

By Mubashir Hassan

سمرقند


یہ کہانی ہے عمر خیام کی، نیشا پور کا وہی 

عمر جسے دنیا شاعر کے نام سے جانتی ہے اور جو کہتا تھا کہ اس کا مقبرہ وہاں ہو گا جہاں پر شمال کی ہوائیں ہر بہار میں پھول نچھاور کریں گی- لیکن شاعر کے علاوہ یہ فلسفی اور ماہر نجوم بھی تھا- عمر خیام نے ہی مکعبی مساوات پر کام کیا اور الجبرا کے کسی نامعلوم عدد کے لیے عربی کا لفظ "شے" استعمال کیا جو ہسپانوی سائنسی علوم میں "Xay" کہلایا اور آہستہ آہستہ "X" کی شکل اختیار کر گیا جو کسی نامعلوم عدد کے لیے ایک آفاقی علامت ہے


 یہ قصہ ہے نظام الملک کا، سلجوقی ریاست کا ایک ذہین اور قابل ترین وزیر جس نے کتاب "سیاست نامہ" لکھی- یہ کتاب میکیاولی کی کتاب "پرنس" کے ہم پلہ تصور کی جاتی تھی- اور یہ واقعہ  ہے حسن بن صباح اور قلعہ الموت کا، جسے مقامی زبان میں عقاب کا سبق کہا جاتا ہے- یہ ان اساسانیوں یا حشیشین یا فدائیوں کا ذکر ہے جنہیں مؤرخین بھنگ یا حشیش کے عادی سمجھتے ہیں


 کچھ کا خیال یہ بھی تھا کہ حشیش کا لفظ اساسین سے ملتا جلتا ہے جبکہ بہت سی مغربی زبانوں میں اساسین کو قاتل کے معنوں میں لیا جاتا ہے- لیکن کہا جاتا ہے کہ حسن بن صباح اپنے شاگردوں کو اساسین کے نام سے پکارا کرتا تھا جس کے معنی تھے، "اپنی اساس یعنی اپنے ایمان کی بنیاد سے وفادار لوگ"- یہ داستان ہے انقلاب ایران سے قبل کی جسے ایک غیر ملکی کی نظر سے بیان کیا گیا ہے-


تاریخی ناول "سمرقند" جسے لبنانی مصنف امین معلوف نے 1989 میں لکھا،اس کا دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے- یہ ناول,

"prix des Maisons de la presse"

 ایوارڈ بھی لے چکا ہے- اس ناول میں رباعیات عمر خیام کی گمشدگی کو موضوع بنایا گیا ہے- مصنف نے اس ناول میں گیارھویں صدی کے ایران اور وسط ایشیا کی صورت حال کو دلچسپ انداز میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ انقلاب ایران سے کچھ پہلے کی ایرانی صورت حال کو بھی واضح کیا ہے- سمرقند، بخارا،اصفہان،قم، کاشان،مرو،تبریز،بلخ وغیرہ کے بازاروں،عدالتوں،بادشاہوں،وزیروں، صوفیوں اور عاشقوں کو نہایت دلچسپ اور خوبصورت پیرائے میں پیش کیا گیا ہے


 ناول کے پہلے حصے میں عمر خیام،حسن بن صباح،نظام الملک،سلجوقی سلطنت اور عمر کی رباعیات کے بارے لکھا گیا ہے جس میں عمر کی رباعیات لکھنے سے لے کر اس کے چوری ہونے تک اور عمر خیام کی جہان کے ساتھ معاشقے سے شادی تک کا احوال ہے- اس کے ساتھ ساتھ باطنی فرقے کے وجود اور ان کی کاروائیوں اور سلجوقوں کے ساتھ ان کی دشمنی کو بھی بیان کیا گیا ہے- مزید نظام الملک، ملک شاہ وغیرہ کا تذکرہ بھی اس میں  تفصیلاً موجود ہے


 ناول کا یہ پہلا حصہ قاری کو کہیں اٹھنے نہیں دیتا اور ایک ہی نشست میں قاری اس کی روانی میں بہتا چلا جاتا ہے- جبکہ دوسرے حصے میں ایک انگریز رباعیات کی تلاش میں ایران کا سفر کرتا دکھایا گیا ہے اور پھر وہاں کے سیاسی حالات اور انقلاب سے پہلے پیش آنے والے واقعات کو بیان کیا گیا ہے- اس کے ساتھ ساتھ اس غیر ملکی کے ایرانی شہزادی شیریں کے ساتھ معاشقہ اور شادی کا تذکرہ بھی شامل ہے- کیسے شیریں رباعیات کا اصل مسودہ اس انگریز کو دکھاتی ہے، اور کیسے مسودے کو ایران سے لے جاتے ہوئے راستے میں تباہی کا شکار ہونا پڑتا ہے، یہ سب ناول مکمل پڑھنے کے بعد ہی آپ جان سکیں گے,لیکن ان سب سے ہٹ کر جمال الدین کا کردار اور مزید دیگر کردار ناول کو نہایت دلچسپ،معلوماتی اور اہم بنا دیتے ہیں


چونکہ ناول کا بنیادی موضوع رباعیات عمر خیام ہے تو ان کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 1970ء میں چاند کے ایک گڑھے کا نام، اور 1980ء میں ایک سیارچے کا نام عمر خیام کے نام پر رکھا گیا تھا- مزید مولانا شبلی نعمانی نے اپنی کتاب شعر العجم میں لکھا کہ عمر خیام فلسفہ میں بو علی سینا کا ہم پلہ جبکہ  مذہبی علوم اور فن و ادب اور تاریخ میں امامِ فن تھا۔ جی سارٹن نے اپنی سائنس کی تاریخ کی کتاب میں خیام کو ازمنہ وسطیٰ کے عظیم ترین ریاضی دانوں میں شمار کیا ہے۔خیام کی بین الاقوامی شہرت کا زیادہ تر دار و مدار انگریز شاعر ایڈورڈ فٹز جیرالڈ کے اس ترجمے پر ہے جو اس نے رباعیاتِ عمر خیام کے نام سے کیا جو کہ 1859ء میں شائع ہوا۔ اس ترجمے کو انگریزی شاعری کے اعلیٰ ترین شاہ کاروں میں شمار کیا جاتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ خیام کی رباعیات کا ترجمہ راجا مکھن لال نے جیرالڈ سے سترہ برس قبل 1842ء میں ہی کر  دیا تھا جو دربارِ دکن سے وابستہ تھے 


امین معلوف کے اس خوبصورت ناول سمرقند  کا اردو ترجمہ فاطمہ نور نے کیا اور بلاشبہ یہ ترجمہ رواں اور اصل متن کو صحیح انداز میں پیش کرنے والا ہے- جمہوری پبلیکیشنز کے زیراہتمام شائع ہونے والے اس ناول کو تاریخ اور فکشن سے دلچسپی رکھنے والے حضرات کو لازمی پڑھنا چاہیے- اس ناول سے آپ کو تاریخ کے غبار آلود اوراق سے بہت کچھ چننے کو ملے گا



Pashto Times Tags.

Award Wining Novel Samarqand By Labanese Writer Amin Mallof In Urdu. Samarqand Novel By Amin Maloof. Urdu Book Review. City Of Umer Kheyam, Hassan Bin Sabah, Nizam Ul Mulk Saljooqi. Urdu Review

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...