Skip to main content

Bacha Khan Baba In Jail As Freedom Fighter. Reply To Fawad Chaudhry

Bacha Khan Baba In Jail As Freedom Fighter. Reply To Fawad Chaudhry.

By Rashid Yousafzai. 



ہاتھ  پیچھے سے باندھے، کچھ سکھ ،کچھ پشتون،  کچھ پنجابی سپاہی ان کو کابلی تھانہ ، قصہ خوانی بازار پشاور  لے ائے۰ 


یہ  اپریل 1919 کا پہلا ھفتہ تھا۰ ابھی دو ھفتے قبل  18 مارچ 1919 کو  برٹش راج نے ھندوستان میں ازادی  اور انقلاب کی روح و تحریک کچلنے کیلئے 

 Anarchical and Revolutionary Crimes Act

  کا قانون پاس کیا تھا۰  بل کے ارکیٹیکٹ انگریز قانون دان سڈنی رولٹ 

Sidney Rowlatt.

 تھا۰ آج تک  برصغیر کے تاریخی درسی کتب میں یہ کالا قانون  رولٹ ایکٹ 

 Rowlatt Act

کے نام سے مشہور ہے



کابلی تھانے میں ہاتھ باندھ کر لائے  گئے اس تیس سالہ جوان عبدالغفار خان کا جرم  برٹش سرکار کے خلاف سب سے بڑی بغاوت تھی۰ کچھ دوسرے ھم خیال  انقلابی ، حریت پسند اور  آزادی پرست جوانوں کو جمع کرکے  چارسدہ کے اس نوجوان خانزادے نے اس قانون ہی کے خلاف شورش برپا  کی تھی جو قانون ھر قسم کی آزادی اور حریت کے سوچ کی قلع قمع کیلئے تشکیل دیا گیا تھا۰ 



 تیس سالہ خانزادہ عبدالغفار خان  تھانے لایا گیا تو خاندانی عظمت اور مرتبے کی مناسبت سے ، وہاں موجود ایک سپاہی اور اس واقعے کے راوی ،گوجر گھڑی کے اول شاہ نے عبدالغفار خان کو تھانے کی محرر اور حوالدار تھانیدار کی کارروائی کی انتظار میں بنچ پر بٹھایا۰ ۰۰۰۰۰ورنہ  ملزم کیلئے تھانے میں کرسی پر بیٹھنا نہ تب جائز تھا، نہ اب  ہے۰

 

اتنے میں تھانے کے سکھ تھانیدار اپنے جاہ و جلال میں مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے نمودار ہوا۰  عبدالغفار خان کو بنچ پر بیٹھا دیکھ کر آگ بگولہ ہوا۰   غصے سے چیخیں مارنے سے تھانے کے در و دیوار ہلا دئے۰ جو گالی ،جو گندی لفظ زبان پر آئی  ساتھ کھڑے سپاہیوں کو دینے لگا۰ 


سپاہیوں کا جرم یہ تھا کہ انہوں  برٹش سرکار کے خلاف تحریک چلانے والے  خطرناک  مجرم عبدالغفار خان کو بنچ پر  کیوں بٹھایا ہے! ایسے مجرم کی تو ھر قسم تذلیل  ہونا چاہیے  تھی اور بس۰  بنچ پر اس کو بٹھانا ایک الگ قابل سزا جرم تھا۰


سردار جی کی غضب سپاہیوں سے مڑ کے اصل مجرم کی طرف موڑ گیا۰  چیخ مار کے سپاہیوں کو حکم دیا:“ جاؤ میرے کمرے سے فلاں رسی اور فلاں بینت ( مارنے کی  بانس) لے  آؤ!” 


تاہم  سردار جی کی غضب بانس اور رسی آنے کی کب انتظار کرسکتی۰ 

عبدالغفار خان کو سر کے بالوں سے پکڑ کر نیچے  فرش پر گرا دیا۰ لات برسانے  لگے۰ ہر لات کے ساتھ  طنزیہ پوچھتا ہے:” تو سرکار کی خلاف بغاوت کرتا ہے! تو انگریز سرکار سے  ازادی کیلئے اکساتا ہے!” ۰۰۰۰ساتھ ایک سانس میں ایک درجن گالیاں ۰

 

سردار جی  ،عبدالغفار خان کو گالیاں دیتے اور لات مارتے تھک گئے۰ ایک سپاہی  کو پینے کا پانی لے آنے کا کہا۰ اسی بنچ پر بیٹھ گئے پانی کے چند گھونٹ لئے۰ سامنے کھڑے سپاہی کے ہاتھ میں رسی اور بانس پر نظر پڑی۰ بانس لی اورغفار خان کو الٹا کرکے مارنے لگے۰ وہی طنز ، وہی گالیاں وہی ، گندے الفاظ کا سلسلہ! 

پھر تھک گئے۰ 

سردار جی پھر تھک ۰ پھر بیٹھ گئے۰ پانی کے ایک دو  گھونٹ   لئے اور کچھ تازہ دم ہوکر  دوسرے سپاہیوں کی مدد سے عبدالغفار خان  کو زمین سے اٹھا کر رسی سے چھت سے لٹکایا۰ 


اول شا کاکا کہتے تھے : 

“اس زمانے میں  شلوار بڑے اور پائنچے کھلے ہوتے تھے اور قمیص کے دامن کوتاہ۰  عبدالغفار خان کو لٹکایا گیا تو قیمص اور اوپر گئی۰تھانیدار سردار جی کو اچھی اذیت دینے کی حساس جگہ نظر آئی اور پورے زور سے رانوں کے درمیان  مارنے لگے۰ ساتھ وہی گالیاں، وہی طنزیہ سوال: تو سرکار کے خلاف بغاوت کرتا ہے؟ تو انگریز سرکار سے ازادی مانگتا ہے؟ خود کو مجھ سے آزاد کرکے تو دکھا! لیکن ایک بات تھی۰ عبدالغفار خان غیرتی پشتون خان تھے۰ اتنی اذیت میں ھم نے ان  کی منہ سے  آہ کی آواز تک نہ سنی۰ بالآخر شدت درد سے عبدالغفار کی منہ سے پانی انا شروع ہوا۰ بے ہوش ہوگئے! “


تب تھانیدار صاب نے لکڑی رکھ  دی اور کمرے سے نکلنے کیساتھ غراتے ہوئے کہا:


“اب اس کو مارنے کا فائدہ نہیں۰ یہ بے ہوش ہے۰اس کو درد  کا احساس نہیں ہوگا۰ اور میں ویسے ہی مارتے مارتے تھکتا چلاؤں جاؤں گا!”


یہ  سامراج دشمن ، یہ باغی ، یہ انقلابی، یہ حریت پسند ، یہ خپلہ خاور ہ خپل اختیار کا عظیم  نعرہ  لگانے والا، یہ  عدم تشدد کا پیامبر،  یہ پشتونوں کیلئے ازادی اور امن اور  عزت و سربلندی کی زندگی کا زندگی بھر بھیک مانگنے والا  جوان بعد میں پشتون تاریخ کا سب بڑا اور پیارا لیڈر بنا  جنہیں پشتون  باچا خان اور پشتون دشمن “غدار “کے نام سے  پکارتے ہیں!


رشید یوسفزئی



Tags, Metadata And Keywords.

Bacha Khan Baba In Jail As Freedom Fighter. 

Reply To Fawad Chaudhry. 

Khan Abdul Ghaffar Khan Aka Bacha Khan Baba Role In Freedom Of India. 

Bacha Khan Baba And Fight for Freedom Of India. Reply To Fawad Chaudhry Of PTI. Fawad Ch About Bacha Khan Baba. Pashto Times

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...