Skip to main content

Pashtun Traditions, Customs and Pashtunwali. Pashtunwali Components By Amjad Ali Utmankhail, Malakand Pedia

 Pashtun Traditions, Customs and Pashtunwali. Pashtunwali Components By Amjad Ali Utmankhail, Malakand Pedia


پشتون قبائل کے رسم و رواج کے رنگ..

پشتون قبائل اپنے رسم و رواج کے مندرجہ ذیل رنگ رکھتے ہیں.  ڈز بندی, وڑپڑ,روغہ, ننواتے, عُذر ,عزیز ولی,ناغہ, تور, کوشندو, ولور, سورہ, برآمتہ,  غونڈی, لوہے ورکول, لشکر, چِغہ, تڑ, ملاتڑ, بدرگہ, بدنڑ, بیلگا, بوتا, برآمتہ, اشر, میراتہ, ساز,  ہمسایہ, 

1.ڈز بندی.. قبائلی  علاقوں میں اگر دو فریقین کے درمیان کسی مسئلے پر فائرنگ شروع  ہوجائے تو فوراً علاقے کے سُفید ریش  ملکان  جمع  ہوجاتے  ہیں,سُفید چادریں  ہلا کر  ,نعرے لگا کر  یا اندھیرے میں لالٹین وغیرہ کی روشنی دکھا کر فریقین کے درمیان فائر بندی کرواتے ہیں اور پھر مصالحتی جرگہ فریقین سے دو یا تین تین بندوقیں بطور ضمانت وصول کرتے ہیں اور اُسکے بعد دونوں فریقین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر ایک خاص میعاد تک دونوں فریقین میں سے کسی نے بھی فائر بندی کی خلاف ورزی کی تو اُسکے بندوق ضبط کئے  جائے گے اور اسکے ساتھ ساتھ جرمانے کی رقم بھی وصول کی جائے گی. قبائلی اصطلاح میں  اس کو ڈز بندی صُلح کہتے  ہیں 


2. وڑ پڑ 

جب  قبائلی علاقوں میں  دو فریقین کے درمیان جائداد یا رقم کے لین دین پر  تنازعہ  پیدا  ہوتا  ہے تو اسکے حل کے لئے علاقہ کے سُفید ریش  ملکان  دونوں  فریقوں سے کہتے  ہیں  کہ وہ حق اور ناحق معلوم کرنے کے لئے اپنا اختیار پانچ چھ بُزرگوں کو دے  اور وہ بُزرگ جو بھی فیصلہ کرے وہ دونوں فریقوں کے لئے قابل قبول ہوگا, اس قسم کے اختیار  کو قبائلی اصطلاح میں واک اور اسکے بعد  ہونے والے فیصلے کو وڑ پڑ کہتے  ہیں. اس قسم کے فیصلے میں کوئی فریق فیصلہ ماننے سے انکار  نہیں کرسکتا. 

3.

روغہ 

دو فریقوں  کے درمیان جب جرگہ کامیاب ہوتا  ہے اور غلطی کرنے والا فریق  اپنی غلطی مانتا ہے تو  پھر جرگہ کے ملکان دونوں فریقوں کو باہم بغلگیر  کرواتے  ہیں اور غلطی کرنے والا فریق پھر ایک بڑی ضیافت کا انتظام کرتا  ہے. مقامی زُبان میں اس کو روغہ  صُلح کہتے ہیں. 

4

ننواتے

وہ رسم جس میں دُشمنوں میں سے کسی ایک فریق  کو اپنی شدید غلطی کا اعتراف  ہو  اور دُشمن فریق  کے مقابلے  میں کمزوری محسوس  کرتا ہو  اور مُخالف فریق جرگہ کے ذریعے مصلحت کے لئے تیار  نہ ہو تو اس حالت  میں  غلطی تسلیم کرنے والا فریق عُمر رسیدہ خواتین اور بُزرگوں کے ساتھ مُخالف فریق  کے گھر جاتا  ہے اور اُن سے معافی طلب کرتا  ہے. قبائلی اصطلاح میں اسکوں ننواتے کہتے  ہیں. 

5

عُذر....

جب کوئی معمولی لڑائی جھگڑے  یا کسی کی تذلیل کے بعد سُفید ریش بُزرگوں کے ساتھ اُس شخص کے گھر جاتا ہے جنکی بےعزتی کی گئ ہو تو غلطی کرنے والا اُن سے معافی مانگتا ہے اور اُسی وقت اپنی طرف سے دو دُنبے ذبح کرکے لوگوں کی دعوت کرتا  ہے.قبائلی اصطلاح  میں اسکوں عُذر کہتے  ہیں. 

6

عزیز ولی

 جب دو فریقین کے درمیان دُشمنی ہو  تو  ہر فریق  اپنے گروھ کو مضبوط کرنے کی خاطر  مزید لوگوں کو اپنے ساتھ شامل  کرتا ہے  اس مقصد  کے لئے اپنے ہم خیال لوگوں کو ساتھ ملاتے ہیں اور پھر دونوں مُخالف فریق  سے لڑتے ہیں .قبائلی زُبان  میں اسکوں  عزیز ولی کہتے  ہیں. 

7

ناغہ

کسی قوم ,گاؤں  کی مشترکہ  پہاڑی, جنگلات ,درختوں کو  تباہی اور فروخت کرنے  سے بچانے کے لئے انکی کٹائی پر پابندی کو ناغہ کہتے  ہیں اور تمام قبائل اس  پر سختی سے عمل کرنے کے پابند ہوتے ہیں. 

8

لشکر...

اگر قبائلی علاقوں میں کوئی شخص جائداد  وغیرہ کی خاطر کسی کے خاندان پر بُہت ظلم کرے ,مردوں کو  قتل کرے عورتوں بچوں کو گھروں سے نکال دے تو اس صورت میں قبائلی ملکان تمام عوام کو لشکر تیار کرنے اور ظالم شخص کے گھر کو مسمار کرنے کا حُکم دیتا  ہے. عام زُبان میں اسکوں لشکر کہتے  ہیں. 

9

.اشر یا حشر

قبائلی علاقوں میں فصل  کی کٹائی کے دوران تمام لوگ ایک ساتھ ملکر  فصل کی کٹائی کرتے ہیں, اس دوران اُنکی خاص مدارت کی جاتی  ہے, عام زُبان میں  اسکوں  اشر  کہتے ہیں. 

10

بدرگہ

 اگر کوئی دُشمن شخص  قبائلی علاقوں میں اپنے عزیز و اقارب کے ہاں  کسی خاص  کام کی وجہ سے جائے تو واپسی پر اُنکی حفاظت کی خاطر کُچھ لوگ روانہ ہوجاتے ہیں اور خطرے کے حدود سے اُسے نکالتے ہیں مقامی زُبان  میں اسکوں بدرگہ کہتے ہیں. 

11

.تور

جب کسی نوجوان لڑکی  لڑکے  یا  مرد و عورت پر  جنسی تعلقات یا  مرضی کی شادی کرنے اور گھر سے بھاگ جانے کا الزام لگتا ہے تو اسکوں عام زُبان  میں تور کہتے  ہیں.  

12

کوشندو

اگر کسی قتل کا راضی نامہ کرنے والا  جرگہ یہ فیصلہ کرے  کہ قاتل کو علاقہ بدر کیا جائے اور باقی خاندان کے ساتھ معمول کے تعلقات رکھے جائے تو اس صورت میں علاقہ بدر شخص  کو کوشندو کہتے  ہے. 

13

ولور


 ولور  اُس رقم کو کہتے  ہے جو لڑکی کے والدین اپنی بیٹی  کا رشتہ  دیتے وقت  لڑکے پر دینا لازمی قرار دیتے  ہیں. 

14

سورہ..سورہ  

عورت کے لئے زہرِ قاتل ہے ,اکثر قاتل خاندان کا کوئی شخص اپنی بہن یا بیٹی کا رشتہ مقتول خاندان کے افراد کے ساتھ کرتا  ہے تاکہ اس  سے دُشمنی ختم ہوسکے.. 

15

برآمتہ 

برآمتہ ک معنی نکال لینے  کے ہے جسکا  مطلب اسلحے کی زور پر ایک فریق  دوسرے فریق سے اپنے پیسے( جوقرض کی مد میں ہوتے ہیں) واپس لیتا ہے.

16

غونڈی..

جو اصل میں غونڈہ سے ماخوذ ہے اسکا مطلب باہمی اتفاق و اتحاد  ہے. جو قبائل آپس میں غونڈہ کرکے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرتے ہیں تو پھر وہ اپنے دُشمن کے خلاف ایک ہوکر لڑتے ہیں. اور اسکے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی معاملات بھی چلاتے ہیں. 

17

لوہے ورکول.

 اسکا مطلب برتن دینے کے ہیں لیکن پشتون قبائل  اس سے الگ مطلب  یہ لیتے ہیں کہ ایک کمزور قبیلہ کسی جانور بھیڑ بکری کو ایک طاقتور قبیلے کو اس عرض سے دیتا ہے کہ وہ اب اُنکی حفاظت کرے گا. جب ایک طاقتور قبیلہ یہ لوہے ورکول قبول کرتا ہے تو وہ پھر اُس کمزور قبیلے کی حفاظت کی ذمہ داری اپنا فرض سمجھتا ہے. 

18

چِغہ..چِغہ

 جسکا مطلب ایک ساتھ نکلنا. دوسرے الفاظ میں اگر گاؤں میں کوئی چور, ڈاکو داخل ہوجائے تو سب گاؤں والے چِغہ لگا کر ایک ساتھ نکلتے ہیں. 

19

تڑ


.A mutual Accord between two tribes or villages with regards to a certain matter is called Tarr .

20

.ملاتړ

ملاتڑ کا مطلب کسی خاندان یا قبیلے کے تمام افراد کا اسلحہ اُٹھانا ہیں. اور دُشمن کے خلاف لڑنا ہے. 

21

بدنڑ

Badanrr is specifically used for a ban on cutting woods from hills. 

22

بیلگا

.جس کا مطلب کسی چیز کا چُرانا ہے

According to custom a man is held responsible for a dacoity ,theft, or burglary if any of the stolen articles recoverd from his house .in such a case he is obliged to make good the loos sustained by the affected person. 

23

.بوتا یا بوٹا.

Bota Mean Carrying Away. It is sort of retaliatory action against an aggressor. 


24

میراتہ 

یہ ایک قبیح عمل جس کے مطابق اکثر لوگ اپنے رشتہ داروں کی تمام اولاد کو ناحق قتل کرکے اُسکے جائداد پر قابض ہوتے ہیں. 

Merata Means complete annihilation of The  male members of a family by brutal assassination. 

25

ساز

The word Saz is used for blood money or compensation  in lieu of killing. 

26

ہمسایہ.جسکا مطلب  پڑوسی کے ہے  لیکن پشتون قبائل اسے ایک رسم رواج کے طور پر اسطرح استعمال کرتے ہیں. اگر کوئی شخص دُشمنی میں اپنا گھر بار چُھوڑ جائے تو اسکا قریبی پڑوسی ہمسائے کے طور پر  رکھوالی کرتا ہے. اور دُشمن شخص کسی دوسری جگہ پناہ لینے پر مجبور ہوتا ہے.  

تحریر ..امجد علی اُتمانخیل.



Pashtun Traditions, Customs and Pashtunwali. Pashtunwali Components By Amjad Ali Utmankhail, Malakand Pedia. Pashto, Pukhto, Pukhtu, Pukhtunwali, Rewaj, Samaj, Culture, Pashtun Culture. Pashto Pedia, Pashto AI.

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...