First Ever Persian Translation Of Holy Quran By Mirza Mazhar Jani Janan Of Dir Koto before Shah Wali Ullah.
First Ever Persian Translation Of Holy Quran By Mirza Mazhar Jani Janan Of Dir Koto before Shah Wali Ullah. Bahar Ul Uloom By Ustad Mirza Mazhar i Jan i Janan. Malakand Pedia.
ملاکنڈ پیڈیا ۔
قران مجید کا پہلا ترجمہ اور تفاسیر:
(1)قران مجید کے 1200،سے زائدمطبوعہ عربی زبان میں تفاسیر موجو دہیں. اردو میں 250سے زاید مکمل ترجمے اور تفاسیرہیں اور 350،نامکل ترجمے وتفاسیر ہیں. اس سلسلے میں ایک بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ برصغیر میں قران مجید کا ترجمہ سب سےپہلے شاہ ولی اللہ نے فارسی زبان میں کیا تھا. حالانکہ یہ درست نہیں ہے. اب تک ریکارڈ کے مطابق سب سے پہلا ترجمہ فارسی میں مقدم نوح سرور صدیقی رح نے اج سے چار سو سال پہلے اور شاہ ولی اللہُ رح سے پونے دو سو سال کیا تھا. اس کے بعدسید جہان اللہ شاہ نےکیا تھا. پھر شیخ سعد رح نے کیا. اس طرح ملک العلماء قاضی شھاب الدین رح نے دولت ابادی نے سلاطین جونپور کے زمانے میں تفسیر بحر مواج لکھی تھی
قارئین کو حیرت ہوگی کہ شاہ ولی اللہ(21فروری 1703 تا 20اگست 1762)کے ایک استاد اور مرزا مظہر جان جانان کے خلیفہ, دیر کوٹو کے احمد شاہ تیمور (1666تا 1786 ,22ربع الثانی بروز دوشنبہ 1200ھ) نے شاہ ولی اللہ سے پہلے سات جلد پر مشتمل بحرالعلوم کے نام سے تفسیر لکھی اور تبیان القران کے نام سے اردو فارسی دو زبانوں میں تر جمہ کیا تھا. (تفصیل کے لے ہماری کتب "تا ریخ پاک وہند کا ایک گمشدہ باب, تاریخ ملاکنڈ، اور تاریخ پاک وہند کا ایک ورق میں ۔۔۔۔ اور دیر صاحبزادگان کے جد امجد کے سیرت لعل بدخشان میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے.)
(2)
شاہ ولی اللہ رحمت اللہ علیہ سے پہلے کئ لوگوں نے قران مجید کی تفسیر اور ترجمہ بر صغیر پاک وہند میں کیاتھا. اس میں ایک احمد شاہ تیمور ہے. تیمور ,تاریخ اور تصوف کی کتابوں میں ملا تیمرر باجوڑی کے نام سے مشہور ہے جبکہ مقامی طور دیر باجوڑ میں "کوٹواخوند صاحب" کے نام سے جانا جاتاہے. مرزا مظہر جان جانان(13مارچ 1699 تا 6 جنوری 1781)نے لعل بدخشان نام دیا تھا۔۔۔۔۔ان کا اصلی نام ہاشم خان تھا وہ مشہور عالم دین اور صوفی نظام الدین المعروف شیخ احسن عرب کے بیٹے اور باجوڑ کے حکمران سخی عرب خان کے پوتے تھے.
ان کا ایک بھائی حاتم خان تھا جو پشاور میں رہائش پزیر ہوئے تھے، اولاد پشاور میں آباد ہے(تاریخ باجوڑ از عبدالحلیم اثر ص 34)۔۔۔۔احمد شاہ تیمور باجوڑ میں پیدا ہوئے تھے. شاہ ولی اللہ کے استاذ تھے, (یاد رہے شاہ ولی اللہ کے استاذ دیر کے تھے، جبکہ سید ابولاعلی مودودی رح(25 ستمبر 1903 تا 22 ستمبر 1979)کےاستاد سوات کے تھے جن کا نام محمد شریف اللہ تھے جو ہندوستان میں مدرس تھا بہت بڑے عالم تھے، جس سے سید مودودی نےحدیث وفقہ پڑھا تھا) اخوند صاحب مرزا مظہر جان جانان کے خلیفہ تھے. ۔۔۔۔
میدان،جندول،براول اور باجوڑ صاحبزادگان کے جد امجد اور دیر صاحبزادگان کے نانا تھے۔۔۔۔۔،حکمران خانان رباط, بھادر شاہ خیل, مست خیل, مست بابا, شھزادی خانان وغیرہ کے مربی, پیر تھے. یوسف زئی کے ذیلی شا خ اور حکمران خاندان کےاخونزادہ محمد قاسم کے ساتھی اور اوچ کے محمد نسیم رحمتہ اللہ علیہ کے پیر بھائی تھے. تینوں بزرگوں نے دعوت دین کا کام اکھٹے کیا. (روحانی رابطہ, عبدالحلیم اثر, ص619،خانقاہ مظہریہ, غلام علی دہلوی,لوایح خانقاہ مظہریہ, ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے)، اخوند صاحب نے 61سے زائد ضخیم کتابیں لکھیں. قبر کوٹو تیمرگرہ ضلع دیر میں ہے
(3)بر صغیر میں تفسیر اور تر جمے کا اغاز 270ھ میں عبد اللہ بن محمدبن عبدالعزیز منصورہ نے ایک اعراق الاصل سنھدی عالم سے لکھوا کر کی. اس زمانے میں علمائے تفسیر میں لاہور کے سید محمد اسماعیل بخاری متوفی 445ھ نے تفسیر لکھی.دکن کے نظام الدین دولت ابادی نے 730ھ میں غرائب القران کے نام سے تفسیر لکھی اور ایران سے شایع ہوئی.
(4)اردو میں تفسیر کا اغاز غالباً شاہ ولی الله رح کے خاندا سے ہوئی. اپ کے بیٹے شاہ عبدالقادر نے موضح القران اور شاہ رفع الدین نے ترجمہ کیا. اسی دور میں محمد شریف متوفی 1222ھ نے ترجمہ وتشریح کی. بعض محقیقین کا خیال ہے کہ اردو میں یہ پہلا تر جمہ ہے. (داستان تاریخ اردو, حامد حسین, ص240وبعد ,1951ء)۔۔۔۔۔
بشکریہ ۔(ڈاکٹر زاھد شاہ)
امجد علی اتمانخیل
First Ever Persian Translation Of Holy Quran By Mirza Mazhar Jani Janan Of Dir Koto before Shah Wali Ullah. Bahar Ul Uloom By Ustad Mirza Mazhar i Jan i Janan. Malakand Pedia.
ملاکنڈ پیڈیا ۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.