Who Are Pashtuns. From Saadullah Jan Burq Book Nasliyat E Hindu Kash
پشتون کون ہے اور کہاں سے آئے؟؟
سعد اللہ جان برق صاحب کہتے ہیں کہ میری تحقیق کے مطابق کوہ ہندوکش اور اردگرد کی زمینوں میں رہنے والی بہت ساری اقوام میں پشتون سب سے قدیم قوم ہے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو نہ کبھی یہاں سے گئے ہیں اور نہ ہی کہیں سے آئے بلکہ اسی پہاڑی سلسلے اور قرب و جوار میں ہمیشہ رہے ہیں۔
جب اس پہاڑی خطے اور گردونواح سے مختلف انسانی جتھے نکل رہے تھے تو ان سب کی کچھ نہ کچھ باقیات یہاں رہ جاتی تھیں یا تھوڑا سا سفر کرکے اس گرد و نواح میں رہ جاتی تھی۔ مثال کے طور پر آساک یہاں سے نکلے اور مصر تک میں ہیکسوس کے طور پر ظاہر ہوئے لیکن آساک اسی ایسب، ایسپ زئی، اچکزئی، اسحاق زئی اور ساکا وغیرہ کی صورت میں یہاں بھی باقی رہ گئے تھے۔ اسی طرح ختی یا خٹی گئے لیکن یہاں خٹک کے طور پر باقی رہے۔ ہوری یا متانی گئے لیکن یہاں بھی غری، غوری کی شکل میں موجود رہے۔ یہ لوگ چلے گئے اور مختلف حطوں میں خلط ملط ہو گئے لیکن یہاں جو باقی رہے اور اپنے اصل سرچشمے کے آس پاس بستے رہے ان کا مجموعی نام پشتون ہے جسے ہم نسل نہیں بلکہ قوم کہیں گے۔
بعد میں اس پہاڑی سلسلے سے جتنے بھی خروج ہوئے مثلاً ترک، ازبک، ترکمان، کاسک، ہیکسوس، حتی، متانی میدھی، سیتی، یونانی وغیرہ جڑیں تو یہاں رکھتے ہیں، نسلی لحاظ سے پشتونوں کے بھی عزیز ہیں لیکن پشتون نہیں۔ اسی طرح ہند کی طرف پھیلنے والی اقوام مثلاً کھشتری، راجپوت، پنجابی، کشمیری، سندھی، بنگالی، بلوچ وغیرہ بھی نسلی لحاظ سے تو پشتونوں کے عزیز ہیں لیکن پشتون نہیں ہیں۔ پشتون صرف ان کو کہا جائے گا جن کی زبان پشتو ہو اور مخصوص پشتو دستور العمل کے پابند ہو اور یہ پشتون بیلٹ میں ہی مروج ہے۔
(پشتون اور نسلیات ہندوکش)
Salamat Ullah Khan
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.