Skip to main content

Contempt of Court Case. EX PM Raja Rental apologies

سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا خط لکھنے پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔
سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے غیر مشروط معافی نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ رینٹل پاور پلانٹ کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کو لکھا خط واپس لے لیتے ہیں، راجا پرویز اشرف نےعدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے.
واضح رہے کہ وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں رینٹل پاورکیس کی تحقیقات کے لئے شیعب سڈل کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی درخواست کی گئی تھی، خط میں سابق وزیراعظم نے لکھا تھا کہ رینٹل پاورکیس میں میرے خلاف پروپگینڈا کیا گیا، خود کو احتساب کے لے پیش کردیا، یقین ہے کہ رینٹل پاورکیس میں سرخرو ہوں گا۔

Comments