Telenor, in the name of Free 3G service charge thousands of balance from your SIM card while offering and publicising it free. So Be Careful while using free Telenor Three G (3G).
اگر آپ ٹیلی نار کے کسٹمر ہیں اور اپنے موبائل فون پر انٹر نیٹ استعمال کرنے کا شوق رکھتے ہیں تو اپنے بیلنس کی فکر کریں کیونکہ اطلاعات یہ ہیں کہ ٹیلی نار کی نئی نویلی 3G سروس جو کہ بظاہر فری ہے حقیقت میں آپ کے ہزاروں روپے منٹوں میں کھا سکتی ہے۔ ٹیلی نار کے متعدد کسٹمرز نے شکایت کی ہے کہ فری 3G سروس نے ان کا سینکڑوں اور ہزاروں کا بیلنس دیکھتے ہی دیکھتے اڑا دیا۔ اس مسئلہ کا شکار خصوصاً وہ لوگ ہورہے کہ جن کا کنکشن پوسٹ پیڈ ہے اور ان کے بیلنس کی حد ہزاروں روپے میں ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ مسئلہ سامنے آنے کے بعد ٹیلی نار بھی گومگو کی کیفیت کا شکار رہا کہ ہوکیا رہا ہے۔ بالآخر یہ پتا چلا کہ چونکہ 3G سروس ہر جگہ دستیاب نہیں ہے لہذا جب آپ 2G سیشن کا آغاز کرتے ہیں تو اس کے لئے چارجز لاگو ہوتے ہیں اور اس دوران اگر آپ 3G زون میں چلے جائیں تو انتہائی تیزی سے ڈیٹا ٹرانسفر ہوتا ہے اور اسی تیزی سے آپ کا بل بھی بڑھتا ہے اور بیلنس ختم ہوجاتا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیلی نار آنے والے دنوں میں اس مسئلہ کا کیا حل نکالتا ہے۔ تا ہم صارفین میں اس حوالے سے شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کو اپنا بیلنس عزیز ہے تو اپنے فون کی سیٹنگز میں صرف 3Gکا آپشن سیلیکٹ کر کے سروس چلائیں یا پھر نیا سیشن سٹارٹ کریں ورنہ پھر گائیں ’سچی یاری جیب پر بھاری‘۔

Thanks for visiting PashtoTimes.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.