Now you don,t need to wait for electricity and surely you will have no tension to think about load shedding and power shortage in the country. Sooner electronic devices will be charged and recharged from you body heat. South Korean scientists have successfully invented such a device which produces charge from body heat.
سیول(نیو
ڈیسک)اب جلد الیکٹرونک اشیاء کو چارج کرنے کے لئے بجلی کی ضرورت نہیں رہے
گی بلکہ جسم کی حرارت سے بھی یہ کام لیا جا سکے گا۔ جنوبی کوریا کے
سائنسدانوں نے بجلی پیدا کرنے والا ایسا آلہ ایجا کیا ہے جو جسم کی حرارت
سے بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسے ایک بریسلٹ پر لگاکر بجلی بنانے کا
کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس
سے گھڑیاں اور دیگر آلات چارج کرنے کا کام لیا جا سکتا ہے۔ لیکن امید ہے
مستقبل میں یہ ٹیکنا لوجی کاروں، فیکٹریوں، جہازوں اور دیگر مشینری جن
سے”تھرمل توانائی“کا اخراج ہو تاہے، کے ساتھ بھی استعمال کی جا سکے گا۔ اسی
طرح جو موبائل کمپنیاں ”سمارٹ گھڑیاں“متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں وہ
بھی ان مصنوعات میں یہ ایجاد استعمال کر سکتی ہیں۔ اس طرح انہیں چارج کرنے
کی ضرورت ختم ہو جائیگی۔ ماہرین کی جانب سے اسے ٹیکنالوجی کی دنیا میں
انقلابی ایجاد قرار دیا جا رہاہے
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.