Skip to main content

What is meant by SAMSUNG.

SAMSUNG is combination of two words. SAMSUNG is word of Korean language which is composed of SAM and SUNG.
SAM means Three While SUNG means Stars so SAMSUNG is actually means three stars in Korean language.
SAMSUNG is introduced in 79 countries of the world now.  
 ہماری روز مرہ زندگی میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھنے سے زندگی مزید پیچیدہ ہوتی جارہی ہے، ہر سال ٹی وی کا بڑھتا سائز پہلے سے زیادہ ٹیکنالوجی والے سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس اور اب جدید سمارٹ واچ، ان سب نے ہمارے گھروں میں خاص جگہ حاصل کرلی ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ آنے والی نئی ٹیکنالوجی آپ کو حیرت کے کس دور سے واقف کروائے گی۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کی کامیاب کمپنیوں میں سے ایک نام ”سام سنگ“ کا بھی ہے جو کہ اب صرف ٹی وی کے لئے ہی نہیں بلکہ سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سام سنگ کا مطلب کیا ہے؟ ہم سب سے پہلے آپ کو بتانا چاہیں گے کہ اس کمپنی کی بنیاد سیﺅل، جنوبی کوریا میں رکھی گئی اور اسی وجہ سے اس کا نام بھی خالص کورین زبان میں رکھا گیا ہے۔ سام سنگ دراصل دو لفظوں کا مجموعہ ہے ۔ سام کا مطلب ہے ”تین“ جبکہ ’سنگ ‘کا مطلب ہے ”ستارے“ یعنی تین ستارے۔ کورین زبان میں سام سنگ کا مطلب کچھ ایسا جو بہت بڑا اور بہت طاقت والا ہے۔ 30ءکی دہائی میں جب اس کمپنی کو متعارف کرایا گیا تھا تو اس کے لوگو کے ساتھ ”تین ستارے“ کا نشان بھی نظر آتا تھا۔ اب یہ کمپنی کوریا کے علاوہ دنیا کی 79 ممالک میں موجود ہے اور اس کے ورکرز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ہے۔ یہ دنیا کے 10قیمتی برانڈز میں سے ایک ہے۔

Comments