بیشتر مردوں کو زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر بالوں کے گرنے کی شکایت ہوتی ہے اور کافی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بالوں سے بالکل ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ تاہم کوریا کی پوسان یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے اس مسئلے سے نجات کے لئے ایک انتہائی آسان اور حیران کن طریقہ تجویز کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حلوہ کدو کے بیجوں کا تیل مردوں میں گرتے ہوئے بال روکنے بلکہ بالوں کے اگنے کی رفتار تیز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیکل تحقیق کاروں نے 76 مردوں کا انتخاب کیا جنہیں بالوں کے گرنے کی شکایت تھی۔ ان کو دو گروپوں میں بانٹ کرایک گروپ کو تین ماہ تک کدو کے بیجوں کے تیل سے بنے 400 ملی گرام کے دو کیپسول ناشتے سے قبل اور دو رات کے کھانے سے قبل دئیے جاتے رہے۔ دوسرے گروپ کو خالی کیپسول دئیے جاتے رہے لیکن حقیقت انہیں نہ بتائی گئی۔ تحقیق کے اختتام پر دیکھا گیا کہ بیجوں کا تیل کھانے والے 44 فیصد مردوں کے بالوں میں بہتری آئی جبکہ دوسرے گروپ کے 28 فیصد لوگوں میں گنجا پن مزید بڑھ گیا اور صرف 7 فیصد میں ہلکی سی بہتری نظر آئی۔ حیران کن طور پر تیل کے کیپسول کھانے والوں کے بالوں میں 30-40 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی۔
Thanks for visiting Pashto Times...
Thanks for visiting Pashto Times...
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.